Header Ads

  • Breaking News

    Marriage Is Scary By Malisha Rana Complete Free Novel

    Marriage Is Scary By Malisha Rana Complete Free Novel

     Marriage Is Scary By Malisha Rana Complete Free Novel

    Storyline

    شادی ہر لڑکی کا خواب ہوتی ہے اپنے جیون ساتھی کے ساتھ خوبصورت زندگی گزارنے کی خواہشات مگر جب شادی ایک خوفناک حقیقت بن جاۓ تو کیا کرے ایسا دلچسپ ناول آپکی فیورٹ رائٹر ملیشاہ رانا لے کر آ چکی ہے جسے آپ یوٹیوب پر فری میں پڑھ سکتے ہے ہمیشہ کی طرح یہ ناول بھی آپکا فیورٹ بننے والا ہے

     Sneak Peak 

    بڑا سا محل جہاں رات کے پہر سناٹا سا ماحول تھا اس بڑی بڑی دیواروں کے پیچھے سکون اور خاموشی نے اپنی جگہ بنائ ہوئ تھی دیواروں پر لگی تصویریں اس گھر میں رہنے والے لوگوں کی خوشحالی کا ثبوت دے رہی تھی چند ہفتوں پہلے نواب صاحب کے  بیٹے کی شادی ہوئ تھی نئ بہو ہزاروں خوابوں کو سجاۓ اس محل میں آئ تھی جہاں جانے کی خواہش ہر لڑکی کی ہوتی ہے وہ ایسی لگثریس لائف گزارنا چاہتی ہے شادی کی تصاویر ان دیواروں پر لگی اس لڑکی کی خوشحالی کو بیان کر رہی تھی 


    مگر تبھی چہرے پر دوپٹہ لیے تیزی سے وہی لڑکی دیواروں کے پیچھے چھپتی ہوئ کوریڈور سے گزری مگر کسی ملازم کو آتے دیکھ وہ جلدی سے دیوار کے پیچھے چھپ گئ 


    آنکھوں میں شدید خوف شامل تھا اسکے وہ لونگ فراک پہنی ڈری نظروں سے ادھر آدھر دیکھ رہی تھی کی کہی کوئ اسے دیکھ نا لے بازو پر نیلے رنگ کے نشان وہی ہونٹ کے قریب گہرا زخم وہ شدید گھبرائ ہوئ نظر آ رہی تھی 


    آہستہ آہستہ سے قدم بڑھاتی وہ دروازے کے قریب جانے لگی وہ اس جگہ سے بھاگنے والی تھی وہ لڑکی جو کچھ ہفتوں پہلے اس گھر کی بہو بنی تھی اب وہ بھاگ رہی تھی آنکھوں میں اس قدر خوف تھا اسکے مانو ایسی چیز اسنے دیکھ لی ہو جو اسکی روح تک کو فنا کر گئ ہو 


    شادی تو بہت خوبصورت رشتہ ہوتا ہے ایک لڑکی اپنی آخری سانس تک اس رشتے کو نمبھاتی ہے مگر یہ لڑکی اس جگہ کو چھوڑ کر بھاگ جانا چاہتی تھی 


    رات کے بارہ بجے کا وقت اسے بلکل سہی لگا تھا چونکہ تب یہاں پر ملازم بہت کم نظر آتے ہے 


    وہ آہستہ سے دروازہ کھولتی گھر سے باہر نکلی مگر ابھی امتحان باقی تھا گیٹ کو کروس کرنا وہ اس جگہ رہ رہی تھی اسے معلوم تھا گیٹ سے وہ باہر نہیں نکل سکے گی تبھی پچھلے دروازے سے اسنے بھاگنا چاہا 


    وہ چپکے سے گھر کی پچھلی سائڈ پر جانے گی مگر اچانک سے اسکے قدم وہی پر ہی تھم گۓ وہ خشبو وہی پرفیوم کی خشبو جو اس لڑکی کے رونگھٹے کھڑے کر دینے کی وجہ بنی وہ بچاری اپنی پلکیں تک جھپکانا بھول بیٹھی تھی 


    سیران تم کب جاگی اس شخص کی بھاری آواز نے اس لڑکی کا نام پکارا جو مزید اسے خوفزدہ کر جانے کی وجہ بنا اس لڑکی کے ہاتھ کامپنا شروع ہو گۓ تھے آنکھوں کے آگے وہی بیسمنٹ والا منظر نظر آنے لگا تھا جو اسے اس قدر خوف میں مبتلا کر چکا تھا جس وجہ سے وہ ابھی کے ابھی یہ گھر چھوڑ کر بھاگنے والی تھی 


    جان کیا ہوا کاندھے پر ہاتھ رکھے اس شخص نے پھر سے اسے پکارا 


    جب سیران غصے سے اسے دھکا دیتی تیز رفتار سے بھاگنا شروع ہو گئ 


    سیران تم کہا جا رہی ہو چھ فٹ دراز قد کا مالک اس وقت ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے گھر کی پچھلی سائڈ پر کھڑا کسی سے بات کرنے میں مصروف تھا یوں اپنی بیوی کو بھاگتے دیکھ موبائل وہی زمین پر گراتا خود بھی اسکے پیچھے لگ گیا 


    سیران روکو وہ شخص اپنے ٹراؤزر کی جیب میں سے ریموٹ نکالتا دبا گیا جس وجہ سے سیران کرنٹ کھاتی وہی پر ہی گر گئ اسکی کلائ پر گھڑی موجود تھی مہنگی ہیرے لگی گھڑی جو اسے منہ دیکھائ پر دی گئ تھی کرنٹ کا لگنا اسے زمین پر گرا گیا 


    تم کیوں بھاگ رہی ہو جانتی ہو نا رات کے اس پہر باہر کتنی خطرناک چیزیں گھومتی ہے وہ شخص اسکے قریب آتا سیران کو گود میں اٹھانے لگا تاقی اسے واپس کمرے میں لے جا سکے مگر سیران واپس نہیں جانے والی تھی وہ جانتی تھی واپس جانے سے کیا ہو گا تبھی قریب موجود اینٹ اٹھاۓ وہ سیدھا اس شخص کے سر پر مار گئ 


    وہ وہی پر گر گیا اور سیران واپس سے اٹھتی پچھلے دروازے سے باہر نکلتی سڑک پر بھاگنا شروع ہو گئ جو گھڑی اسنے پہنی ہوئ تھی کو اتارتی وہی سڑک پر پھینک دیا تھا اسنے 


    وہ اس جگہ سے دور چلی جانا چاہتی تھی اتنی دور جہاں اسکے شوہر کا سایہ تک بھی نا پہنچ سکے 


    ویران سڑک اس وقت اسے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا وہ بس اندھا دھند بھاگے جاۓ جب اچانک سے گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئ تیز گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی روشنی آنکھوں میں پڑتی سیران کو فریز کرنے کی وجہ بنی جس وجہ سے گاڑی سیدھا اسکے ساتھ ٹکرا گئ سیران ہوا میں اچھلتی زمین پر گر گئ گاڑی میں موجود خاتون نے وقت پر بریک لگائ اور جلدی سے گاڑی سے باہر نکل کر دیکھا 


    سیران کے سر پر چوٹ آئ تھی لہو بہہ رہا تھا 


    ارے نہیں وہ خاتون اسکے پاس جاۓ سیران کو سہارا دیتی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لیٹاتی اسے ہسپتال لے جانے لگی 


    و و وہ آ جاۓ گا مجھے جانا ہے م مجھے وہ پکڑ لے گا پلیز مجھے بہت دور لے جاۓ کہی چھپا دے سیران جو نیم بےہوش سی تھی اور جو بات اسکے دماغ پر حاوی تھی بار بار وہ وہی دوہراۓ جاۓ جس بات کا ڈر اسکے دلوں دماغ پر چھایا ہوا تھا وہ بس وہی زبان سے ادا کیے جا رہی تھی آخر کیا تھا اسکے شوہر کا سچا کیوں وہ اس قدر ڈر چکی تھی ایسا کیا دیکھ لیا تھا اسکے گھر کی بیسمینٹ میں جو وہ یوں بھاگ رہی تھی اسے جان کی بھی پرواہ نہیں رہی تھی 


    کیا ہے یہ راز اور کیا سیران بھاگنے میں کامیاب ہو پاۓ گی یہ حقیقت جاننے کے لیے ہمیں کہانی کی شروعات کو جاننا پڑے گا تو چلیں چل کر شروعات کرتے ہے ہمارے بہت ہی بڑے سسپنس فل اور آپکو اپنا اسیر کر جانے والے ناول کی مگر چینل کو سبکرائب آپکو لازمی کرنا ہے تاقی ہمارا ساتھ یوں ہی جڑا رہے شکریہ Evil demon world 2 jaye or daily episodes read kry

    Marriage Is Scary By Malisha Rana Complete Free Novel

    👇👇 Click Me 👇👇

    Episode 1

    روزانہ ایپسوڈز ایول ڈیمون ورلڈ 2 چینل پر اپلوڈ ہو رہے ہے وہاں جا کر پڑھے اور انجواۓ کرے موسٹ رومنٹک اینڈ سسپنس فل ناول شکریہ





    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728