Header Ads

  • Breaking News

    Mohobaat Ki Khawahish Sad Romantic Poetry By Malisha Rana


    Mohobaat Ki Khawahish Sad Romantic Poetry


    Mohobaat Ki Khawahish Sad Romantic Poetry By Malisha Rana



    السلام و علیکم ایوری ون۔۔۔
    جیسے کہ ہر روز ہم کچھ نا کچھ اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کرتے ھیں اسی طرح آج بھی ہم آپ سب کی پسندیدہ رائٹر ملیشہ رانا کے آنے والے ناولز کے متعلق آپ سب کو آگاہ کریں گے کہ وہ ناولز کس طرح کے ھوں گے اور کون کون سے ھوں گے وغیرہ وغیرہ جو اسی سال پوسٹ کیے جائیں گے۔۔۔
    تو چلیں پڑھتے ھیں ملیشہ رانا کے آنے والے ناولز کے بارے میں۔۔۔



    کیسا یہ تیرا عشق


    کیسا یہ تیرا عشق اس ناول کے بارے میں تو آپ سبھی کو علم ھو گا ہی کیونکہ یہ ناول کب سے ریڈرز کی ڈیمانڈ میں رھا ھے اس ناول کے 3 چیپٹرز ہماری ویب پر موجود ھیں مگر ابھی فلحال یہ ناول روک دیا دیا ھے ٹائم کی کمی کی وجہ سے۔۔۔
    اس ناول کی کہانی ایک معصوم لڑکی پر لکھی گئی ھے جو اپنی بے وقوفی کی وجہ سے بہت بڑے مسلے میں پڑ جاتی ھے یہ ناول 2 ہیرو اور ایک ہیروئن پر مشتمل ھے اب یہی ہیروئن کس کی قمست میں ھو گی اور اس کا انجام کیا ھو گا یہ آپ ناول پڑھ کر جان سکتے ھیں بہت ہی انٹرسٹنگ ناول ھے یہ اور رومینٹک ھونا تو لازمی ھے کیونکہ یہ ملیشہ رانا ھے ناول ھے۔۔۔



    اِک ملاقات

    اس ناول کی پہلی قسط پوسٹ ھو چکی ھے ملیشہ رانا کے فیسبک پیج پر اور اب وہ اسی ناول کو لکھنے کا ارادہ رکھتی ھیں۔۔۔
    یہ کہانی ھے مصطفی نامی شخص کی جسے ایک لڑکی سے 3 سال پہلے پہلی نظر میں ہی محبت ھو گئی تھی اور وہ اسے دوبارہ ملی بھی تو ایسی حالت میں جسے دیکھ مصطفیٰ کو اپنا دل بند ھوتا محسوس ھوا۔۔۔
    اس ناول میں بھی لڑکی معصوم اور چلبلی ھے جبکہ ہیرو انتہائی محبت کرنے والا سنجیدہ طبیعت کا مالک۔۔۔
    یقیناً ملیشہ کے پہلے ناولز کی طرح یہ ناول بھی آپ کے دل میں گھر کر جائے گا۔۔۔



    عشق بے پرواہ

    اس ناول کے بھی 2 چیپٹرز ہماری ویب پر موجود ھیں اب آگے بھی اسے بہت جلد لکھا جائے گا اور آپ کی خدمت میں پیش ھو گا۔۔۔
    یہ ناول ایک منہ پھٹ لڑکی پر لکھا گیا ھے جس کی شادی ایک یسے مرد سے ھو جائے گی جو اس سے کافی عمر میں بڑا تھا جبکہ وہ شخص بھی اس 

    انجان محبت

    انجان محبت ناول کے 2 چیپٹرز پوسٹ ھو گئے ھیں ہماری ویب پر اب اسے بھی ٹائم دے کر ودبارہ سے لکھنا شروع کیا جائے گا اس ناول کی خوبی یہ ھے کہ اس میں محبت کا آغاز لڑکی کی جانب سے ھو گا وہ پہلی نظر میں ایک ایسے لڑکے سے محبت کر بیٹھے گی جو کافی مشہور ھستی تھا۔۔۔
    اب کس طرح اس لڑکی کو اپنی محبت حاصل ھو گی یہ آپ اس ناول کو پڑھ کر جان سکتے ھیں۔۔۔


    یہ پیار ھو نا ختم

    یہ ملیشہ رانا کا پہلا ناول ھے جس میں وہ ہیرو کو ایک پولیس انسپکٹر بنا رہی ھیں اس سے پہلے انھوں نے اپنے ناول جرم عشق میں شاہ دل کے کردار کو پولیس انسپکٹر بنایا تھا مگر وہ ناول کا ہیرو نہیں تھا جبکہ اس ناول میں وہ اپنے ریڈرز کی ڈیمانڈ پر ہیرو کو پولیس انسپکٹر دیکھا رہی ھیں۔۔۔
    یہ ناول ایک منہ پھٹ لڑکی اور سنجیدہ اور انتہائی مخلص اور اپنے جذبات میں کھرے شخص پر لکھا گیا ھے جسے اسی لڑکی سے محبت ھو جائے گی اور وہ لڑکی کس طرح اس کی زندگی کا حصہ بنے گی یہی بات اس ناول کو مزید انٹرسٹنگ بناتی ھے انتہائی رومینٹک اور خوبصورت ناول بہت جلد شروع کیا جائے گا۔۔۔

     
    تجھے کتنا چاھنے لگے ہم

    اس ناول کا اسینک پیک کافی ماہ پہلے ملیشہ نے اپنے فیسبک پیج پر پوسٹ کیا تھا جس سے اندازہ ھوتا ھے یہ ناول فنی بیس پر ھے ہیرو اور ہیروئن دونوں ہی ایک دوسرے سے بڑھ کر ھیں انھی لڑائیوں میں کس طرح محبت کا آغاز ھو جائے گا یہی اس ناول کی انٹرسٹنگ بات ھے ایک انتہائی امیر لڑکا اور غریب منہ پھٹ لڑکی کی کہانی جو کہ کنٹریکٹ میرج بیس پر لکھی گئی ھے آپ سبھی کو ملیشہ کا یہ موسٹ رومینٹک ناول بہت پسند آنے والا ھے کیونکہ اس بات کا اندازہ ہم اس ناول کے اسنیک پیک سے لگا چکے ھیں۔۔۔



    جی تو کیسے لگے آپ کو ملیشہ رانا کے آنے والے سبھی ناولز آئی ھوپ آپ کو بہت پسند آئیں گے تو اسی طرح آپ کو باقی بہت سے ناولز اسی ویب سائیٹ پر ملتے رھیں گے۔۔۔

    شکریہ



    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728