Ibtada E Ishq By Malisha Rana Complete Novel
Ibtada E Ishq By Malisha Rana Complete Novel
رات کا دوسرا پہر تھا اس وقت عموماً ہر کوئی نیند کی آغوش میں ھوتا ھے مگر وہیں ہاد علی اپنے کمرے میں گھپ اندھیرے میں بیٹھا ویڈیو دیکھیے جا رھا تھا یہ وہی ویڈیو تھی جو کے اریشہ کے برتھ ڈے پر اس یتیم خانے میں بنائی گئی تھی وہ ٹکٹکی باندھے بغیر پلکیں جھپکائے بس اریشہ کو ہی دیکھے جا رھا تھا۔۔۔
" اریشہ کاش تم خود مان جاتی قبول کر لیتی مجھ سمیت میری محبت کو ، کیونکہ مجھے خود بھی اچھا نہیں لگے گا یار تمہارے ساتھ زبردستی شادی کرنا، یار میری تو خواہش تھی تمہارے ساتھ دھوم دھام سے شادی کرنے کی لیکن خیر تم تو بچی ہو اس لیے اپنے اچھے اور برے کا تمہیں ابھی معلوم نہیں ہے لیکن مجھے تو پتہ ہے نا۔۔۔"
ویڈیو کو پوز کیے جہاں اریشہ کھلکھلا کر ھنس رہی تھی ھاد آٹھ کر ایل ای ڈی کے پاس گیا اور سکرین کو ھاتھ لگاتے اریشہ کے چہرے کو چھو کر اس سے بات کرتے آخر میں پاگلوں کی طرح ہنسنے لگ گیا اور پھر اچانک ھاد کے چہرے پر سنجیدگی امڈ آئی۔۔۔
" کل تم نے میری ہاد علی کی بہت بے عزتی کی ہے ڈول، اس کی سزا بھی تمہیں ضرور ملے گی۔۔۔"
سرخ نظروں کے ساتھ اریشہ کے چہرے کو دیکھتے ھاد نے اپنا وہی ھاتھ جو اریشہ کے چہرے پر رکھا تھا اس کی مٹھی بناتے ھاد نے زوردار مکا سکرین پر دے مارا اور پھر اپنے ھاتھ سے نکل رھے خون کو دیکھتے وہ اٹھ کر اپنے روم میں ہی موجود فرسٹ ایڈ باکس کو اٹھا کر اپنے ھاتھ کی پٹی کرنے لگا اس وقت وہ حد سے زیادہ خاموش اور سنجیدہ تھا اب اسے انتظار تھا تو اپنے اگلے قدم کا جسے وہ کل انجام دینے والا تھا۔۔۔۔
Ibtada E Ishq By Malisha Rana Complete Novel
Online Reading
No comments