Ye Pyar Ho Na Khatam By Malisha Rana Complete Novel
Ye Pyar Ho Na Khatam By Malisha Rana Complete Novel
" پلیز پلیز مجھے اندر جانے دیجۓ میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑ رہی ہوں ، مجھے لازمی انسپیکٹر صاحب سے ملنا ہے بہت ضروری بات کرنی ہے ان سے پلیز ، بات سمجھیں میری کسی کی زندگی کا سوال ھے۔۔۔۔"
دوپہر کا وقت تھا جب ایک عورت پولیس اسٹیشن میں کھڑی حوالدار کے آگے ہاتھ جوڑ کر اس کی منتیں کر رہی تھی کہ وہ اسے انسپکٹر صاحب کے کیبن میں جانے دے مگر مسلسل حوالدار اسے منع کیے جا رھا تھا۔۔۔۔
" میڈم آپ سے کتنی دفعہ کہا ہے کہ صاحب جی کھانا کھا رہے ہے اور کھانا کھاتے ہوۓ وہ کسی سے بھی نہیں ملتے ، اب ایک ہی بات کتنی دفعہ بتاؤں آپ کو۔۔۔"
اب کی مرتبہ حوالدار اچھا خاصا چڑ چکا تھا لیکن وہ عورت کچھ سمجھنے کو تیار ہی نہیں تھی۔۔۔۔
کھانا ہی کھا رھے ھیں نا اور اب تک تو کھا بھی لیا ھو گا ، پلیز آپ ان سے کہیں کہ مجھے بہت ضروری بات کرنی ہے ان سے۔۔۔"
" ھاں تو میڈم ہم نے آپ کی رپورٹ درج کر تو لی ہے ، آپ کی بیٹی اگر سچ میں کیڈنیپ ہوئی ھو گی تو مل جائے گی۔۔۔"
اس عورت کی بات کو کاٹتے حوالدار نے اپنی ہر مرتبہ کہے جانے والی بات کو پھر سے رپیٹ کیا۔۔۔۔
" آپ کی یہی بات سن سن کر ایک ہفتہ ہونے کو آیا ہے لیکن میری بچی کا کچھ پتہ نہیں چلا ، جانے کہاں ھو گی وہ اس لیے اب میں انسپیکٹر صاحب سے ملے بغیر یہاں سے نہیں جاؤں گی سمجھے آپ ، انسپیکٹر صاحب انسپیکٹر صاحب بات سنیں میری۔۔۔"
حوالدار کو غصے سے جواب دینے کے ساتھ ہی وہ عورت آگے کو بڑھ کر اونچی آواز میں انسپیکٹر کو پکارنے لگی تھی ، اس کی آواز اتنی لاؤڈ تھی کہ اسے سن کر انسپیکٹر فہيم اپنے کیبن سے فوراً باہر آ گیا۔۔۔
" کیا ہوا گیا ہے وقاص ، اتنا شور کیوں مچا رکھا ھے۔۔۔۔؟؟؟
انسپیکٹر فہیم نے اس عورت کو غور سے دیکھتے کانسٹیبل وقاص سے وجہ جاننی چاہی۔۔۔
" سر جی یہ عورت کب سے کہہ رہی ہے آپ سے ملنا ہے ، آپ سے ملنا ھے ، خود کی بیٹی پتہ نہیں ان کی کڈنیپ ہوئی بھی ہے یا پھر خود ہی کہیں بھاگ گئ ہے۔۔۔۔"
" بکواس بند کریں آپ اپنی ، میری بیٹی انتہائی نیک شریف بچی ہے وہ ایسی بالکل نہیں ھے جیسی آپ اسے بنانے پر تلے ھوئے ھیں، انسس۔۔۔۔انسپیکٹر صاحب پلیز کچھ کریں پلیز ایک ہفتہ ہونے والا ہے میری بچی کا کچھ پتہ نہیں چل رھا ، آپ کچھ کریں ورنہ میں صدمے سے ہی مر جاؤں گی ناجانے میرج بچی کس حال میں ھو گی۔۔۔۔"
وہ عورت کانسٹیبل کو ڈانٹے کے بعد روتے ھوئے فہیم سے کہنے لگی وہیں اس کے آنسو انسپیکٹر فہیم کو خود بھی دکھی کر رھے تھے۔۔۔۔
Ye Pyar Ho Na Khatam By Malisha Rana Complete Novel
Online Reading
Extreme love K next part K name Kia ha
ReplyDeleteWo ashqui hai merii
DeleteYe Pyar ho na khatam full novel kb aayga????
ReplyDeletePlease full novel kab aye ga 👿🤯
ReplyDeleteHow to download novel in this web page???
ReplyDeletePlzzzzzzzzz pehlay ek novel ko complete kr k dusra shuru Kiya karain readers darmiyan mein hi latky rehty hain
ReplyDeletePlzzzz malisha is novel k download hone ka link send krn plzzzz mn kafi din s wait kr rhi hon plzz
ReplyDeletePlzzzzz jldi send krnn
ReplyDeletePlzzz mam is novel ka complete download link dain plzzzzzz
ReplyDeleteIs novel ka complete download link ku ni de rhi hain???
ReplyDelete