Header Ads

  • Breaking News

    Anjaan Mohabbat By Malisha Rana Complete Novel

     

    Anjaan Mohabbat By Malisha Rana Complete Novel


    Anjaan Mohabbat By Malisha Rana Complete Novel 

    " کیوں نکال دوں میں معراج جی کا خیال نفرت تمہیں ہے ان سے چھوڑ کر تم بھاگی تھی انھیں پھر اس نام کے رشتے کو کیوں رکھا ہے ہٹا لو اپنا نام معراج جی کے نام سے ، جان چھوڑ دو انکی کر دو انھیں آزاد اس رشتے سے۔۔۔۔" 


    وہ بھی جیسے غصے سے پھٹ پڑی۔۔۔۔


    " نہیں ہے نفرت مجھے نہیں ہے ، شدید محبت کرتی ہوں جب سے پہلی دفعہ انھیں مال میں دیکھا تب سے ، ہاں کی کوشش کر سکوں ان سے نفرت ، ہو جاؤں ان سے دور پر کیا حاصل ہوا سوائے نا کامی کے ، محبت کی ابتدا ہیں وہ میری میرے نام سے بھی انجان تھے وہ تب سے محبت کرتی ہوں انھیں پہلی نظر کی محبت ، خاموشی سے دل ہار گئی ان پر ، دن کا آغاز اور اختتام انکی تصویر دیکھ کر کرتی سجدوں میں دعائیں کر انکا ساتھ مانگا ، ہر گزرتے دن یہ محبت بڑھتی چلی گئی کم کبھی نا ہوئی لیکن شاید میرا معراج جی کو ٹوٹ کر چاہنا میرے اپنوں کو مجھ سے دور کر گیا ، اسی وجہ میں اپنی محبت کی قربانی دینے کا ٹھان چکی تھی پر معراج جی کا مجھ سے زبردستی نکاح کرنا اور پھر۔۔۔۔۔"


    روتے ہوئے بولنے کے ساتھ وہ کانپتے لبوں پر چپ لگائے خاموش ہو گئی جیسے ہمت ہی ختم ہو گئی ہو مریم کی اپنی آنکھیں نمی سمیٹ لائی۔۔۔۔۔


    " اگر اتنی ہی محبت تھی ان سے تمہاری دعاؤں کا صلہ بھی مل گیا تمہیں معراج جی تمہارے ہو گئے پھر انکی محبت کو ٹھکرا کر چھوڑا کیوں انھیں کیوں بھاگی انھیں اذیت پہنچا کر ، بولو جنت ایسی بھی کیا وجہ تھی جو معراج جی کو تکلیف دی تم نے۔۔۔۔"


    اسکے دونوں کاندھے پکڑ جھنجھوڑتی وہ سوال کر گئی۔۔۔۔


    " نہیں بھاگی تھی میں ، نہیں چھوڑا میں نے انھیں ، نہیں دی اذیت بلکہ مجھے ان سے دور کیا گیا۔۔۔"


     جنت کے لبوں سے ادا ہونے والے الفاظ مریم کو شوکڈ کر گئے بے اختیار اس نے کمرے کے دروازے میں کھڑے معراج طرف دیکھا جس نے اشارہ کر اسے جانے کا کہا ، خاموشی سے وہ گھر سے باہر لان میں چلی گئی۔۔۔۔


    بے آواز وہ روتی ہی جا رہی تھی کاندھے پر رکھے ہاتھ نے اسے پلٹنے پر مجبور کیا۔۔۔


    " کس نے تمہیں مجھ سے دور کیا نام بتاؤ اسکا۔۔۔۔؟؟؟


    جنت کے قدموں میں بیٹھتا اسکے دونوں ہاتھ تھام وہ سنجیدگی سے بولا۔۔۔


    " نہیں بتا سکتی وہ بہت برا ہے ، میری آپی اور آپ کو مجھ سے چھین لے گا وہ۔۔۔۔"


    معراج کو سامنے دیکھ اسکے آنسو میں مزید تیزی آ گئی۔۔۔۔


    Anjaan Mohabbat By Malisha Rana Complete Novel 


    DOWNLOAD LINK


    Online Reading








    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728