Header Ads

  • Breaking News

    The Farm House By Alya Jason Complete Novel

     
    The Farm House By Alya Jason Complete Novel

    The Farm House By Alya Jason Complete Novel

    This Story Based On

    اپنے نانا نانی سے پہلی مرتبہ مل کر جانا ایک ایسی حقیقت سے آپکو ملوا دے گا جو آپ سب کا دماغ گھوما دے جاننے کے لیے مکمل ناول حاصل کرے

    Sneak Peak

    گرینی کو گرینڈ پا نے مار دیا چاقو سے وہ ۔۔۔۔۔۔۔ گئی برائن۔۔۔۔


    ہچکیوں کے ساتھ وہ با مشکل بول پائی۔۔۔


    کیا کہہ رہی ہو تم سامنے کچھ بھی نہیں علائنہ خود دیکھ لو تمہیں غلط فہمی ہوئی ہو گی۔۔۔۔


    اسے علائنہ کا اس قدر ڈرنا پریشان کر چکا تھا۔۔۔


    نہیں نہیں برائن بلیو می ہمارے بیگز سے چھیڑ چھاڑ کی گئی سارا سامان لاوئج میں بکھرا ہوا تھا کچن میں گرینی کو چوٹ لگی پر خون نہیں نکلا جبکہ اب بہت خون تھا اور رات کو جو دستک ہوئی وہ تو سنی نا تم نے یہاں کچھ تو غلط ہے جانتے بھی ہو ابھی کیا دیکھا میں نے ہمارے کمرے میں گرینڈ پا اور گرینی ....  کر رہے تھے پھر گرینڈ پا نے انکی گردن کاٹ دی یہ آخر ہو کیا رہا ہے۔۔۔۔


    وہ روتی ہوئی سب کچھ بتا گئی برائن کو بھی فکر ہونے لگی اس سے پہلے وہ کچھ بولتا علائنہ کا موبائل بجنا شروع ہو گیا۔۔۔


    تم کال پک کرو ہم نکلتے ہیں یہاں سے۔۔۔۔۔۔


    اسکے آنسو صاف کرتا وہ اٹھ کھڑا ہوا علائنہ نے بھی موبائل نکال اپنی مام کی کال پک کر لی۔۔۔۔


    یس مام۔۔۔۔


    لہجہ نارمل کر اس نے کال کرنے کی وجہ پوچھی۔۔۔


    کہاں ہو تم سچ سچ بتاؤ علائنہ کس کے ساتھ ہو کیثی صبح گھر آئی ہمارے تمہارا پوچھتی اگر تم اس کے ساتھ نہیں تو کہاں ہو۔۔۔۔۔


    اس نے فکرمندی سے برائن کو دیکھا۔۔۔۔


    وہ مام آئی ایم سوری میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہوں ایکچولی ہم بہت لو کرتے ہیں ایک دوسرے سے آپ ہرٹ نا ہوں اس لیے ہم نے ٹرپ پلین کی اکھٹے ٹائم سپینڈ کرنے کے لیے آپ نے بتایا تھا نا میرے گرینڈ پیرینٹس کے بارے میں اس وقت اسی فارم ہاؤس پر ہیں ہم سوچا ان سے مل بھی لوں۔۔۔۔۔


    ڈرتے ڈرتے آخر اس نے سچ بتا ہی دیا۔۔۔۔


    تم کیا پاگل ہو گئی ہو ابھی تک جھوٹ بولنے سے باز نہیں آ رہی میرے ساتھ مزاق کرنا بند کرو علائنہ اور سچ بتاؤ کہاں ہو تم میں وہیں آ رہی ہوں تمہیں لینے۔۔۔۔


    اسے اپنی مام کی بات عجیب لگی آخر وہ غصہ کیوں کر رہی ہیں اور اس کی بات پر یقین کیوں نہیں آ رہا انھیں۔۔۔۔


    آئی سویر مام میں گرینڈ پا کے فارم ہاؤس پر ہی ہوں وہ بہت خوش ہوئے مجھے دیکھ کر آپکو بہت مس کرتے ہیں وہ معاف بھی کر چکے ہیں۔۔۔۔


    اسے صدمے پر صدمے ہی تو مل رہے تھے اب بھی اسکی مام اسکی بات کا یقین نہیں کر رہی تھیں۔۔۔۔


    تم بالکل پاگل ہو چکی ہو انہیں مرے ہوئے سالوں بیت گئے  پھر تم کن سے ملنے گئ ہو

    The Farm House By Alya Jason Complete Novel

    Click Me And Get Novel


      آپ کو دیے گۓ نمبر پر رابطہ کر کے پورے ناول کو خریدنا ہو گا 03003163553 اس نمبر کے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے ریفا جان سے خریدیں






    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728