Your Madness (Chaand Jalny Laga) By Malisha Rana Complete Novel
Below And Get Complete Novel
Sneak Peak
" بہت خوبصورت لگ رہی ہو۔۔۔۔۔"
اس نے نظریں اُٹھا کر کلان کو دیکھا اور پھر مسکراتے ہوئے نظریں جھکا گئی لمحوں میں خوش ہو گئی تھی وہ۔۔۔۔
" اتنی خوبصورت لگ رہی ہو کہ جی کر رہا ہے تمہارے خوبصورت چہرے کو تیزاب سے جلا دوں۔۔۔۔"
اس کی بات پر عناب نے حیرانگی سے دیکھا۔۔۔
" چٹاخ۔۔۔۔!!!!!!
تھپڑ اس قدر شدید تھا کہ عناب کو اپنے کان سائیں سائیں ہوتے محسوس ہوئے ہونٹ کا کنارہ پھٹ چکا تھا وہ آنکھوں میں ڈر اور حیرت لیے کلان کو دیکھنے لگی جس کی آنکھیں سرخ انگارہ ہوئی پڑی تھیں۔۔۔۔۔
" کلان۔۔۔۔"
اس نے روتے ہوئے بے یقینی سے کلان کو پکارا۔۔۔۔
" مت نام لو میرا اپنی گندی زبان سے۔۔۔۔"
اتنا کہتے کلان نے اسے کلائی سے پکڑ اٹھایا اور بیڈ سے نیچے دھکا دے دیا عناب فرش پر اوندھے منہ گری تھی اس سے پہلے وہ سنبھلتی کلان نے اسے دوبارہ بازو سے پکڑ کر اپنے سامنے کھڑا کیا ، عناب تو اب باقائدہ کانپنا شروع ہو چکی تھی اس کا جنگلی اور وحشیانہ سلوک عناب کا دل دہلا گیا تھا ، بے دردی سے کلان اس کا دوپٹہ نوچ کر اتارتا اسے شدید درد سے دوچار کر گیا تکلیف دہ لہر اسے اپنے سر میں محسوس ہوئی بہت سے بال اس کے جڑ سے اکھڑ چکے تھے۔۔۔۔۔
" کلان کیوں کر رہے ہیں آپ میرے ساتھ ایسے۔۔۔۔؟؟؟
وہ روتی ہوئی پیچھے کی طرف قدم بڑھانے لگی۔۔۔۔
" بتاؤں گا میری جان بتاؤں گا ابھی تو پوری رات پڑی ہے سب کچھ بتاؤں گا ، پہلے اپنے حسن سے مجھے مستفید تو ہونے دو۔۔۔۔"
وہ زہریلی مسکراہٹ سمیت اس کے قریب ہوا اور نوچ نوچ کر عناب کا زیور اتارتے فرش پر پھینک بیڈ پر اسے زور سے دھکا دیا عناب ڈرتی ہوئی جلدی سے سیدھے ہو کر پیچھے کی طرف کھسکنے لگی وہ بیڈ كراؤن سے جا لگی تھی ، کلان اسکے نزدیک ہوتا عناب کے بالوں کو بے دردی سے اپنی مٹھی میں دبوچ کر اس کے ہونٹوں پے جھک گیا ، اس کا لمس اتنا کاٹ دار اور شدت بھرا تھا کہ عناب کو لگا وہ کبھی سانس نہیں لے پائے گی ، اس کے حلق میں ہونٹوں سے نکلا خون اترنے لگا تھا مگر کلان کو پھر بھی اس پر رحم نہ آیا۔۔۔۔
👇👇👇👇👇👇
Online Reading
👇👇👇👇👇👇
No comments