Header Ads

  • Breaking News

    Ap Ki Nazro Ny Samjha By Malisha Rana Story Review

     

    Ap Ki Nazro Ny Samjha By Malisha Rana Story Review

    Ap Ki Nazro Ny Samjha By Malisha Rana Story Review



    السلام وعلیکم میرے پیارے پیارے فرینڈز ، کیسے ھو آپ سب امید ھے کہ ہماری طرح بالکل ٹھیک ھوں گے اور یہ بھی امید ھے کہ بہت پیارے پیارے اور انٹرسٹنگ ناولز پڑھ رھے ھوں گے جن میں آپ کی فیورٹ رائیٹر ملیشہ رانا کے ناولز ایک کثیر تعداد میں موجود ھیں اب آپ کو بھی تو انھی کے ناولز بے حد پسند ھیں اور آپ کو کسی کے اچھے ہی نہیں لگتے ، ویسے آپ کی سوچ بھی بالکل درست ھے کیونکہ ملیشہ رانا کے ناولز ھوتے ہی اتنے بیسٹ ھیں ان کا ہر ایک ناول دوسرے سے بڑھ کر ھوتا ھے اور آج کل تو وہ لکھ بھی ایسے ہی کامل کے ناولز رہی ھیں ، اک بھی ہم روز کی طرح آپ کے سامنے آئے ھیں ایک کہانی کے ریویو کے ساتھ جو آپ کی فیورٹ رائیٹر کے شارٹ ناول کا ہی ھے ، اب آپ سوچ رھے ھوں گے کہ یہ کونسا شارٹ ناول ھے تو اب آپ کو بھی بات ہی دیتے ھیں زیادہ تنگ نہیں کرتے ، جی تو آج کا جو ہمارا شارٹ ناول ھے اس کا نام ھے آپ کی نظروں نے سمجھا ،یہ ناول جب وپسٹ ھوا تھا یعنی 1 ماہ پہلے تو آپ سبھی کا بے حد اصرار ھو تھا اسے مکمل پڑھنے پر ،اور اسی وجہ سے آج ہم اس کی کہانی آپ سب کے سامنے پیش کرنے والے ھیں تاکہ آپ کو معلوم ھو سکے کہانی آپ کے فیورٹ ناول کی وہیں اس ناول میں بھی ملیشہ نے ایک مقصد بیان کیا ھے وہ یہ ھے کہ سکون حاصل کرنا بہت مشکل ھے یہ ایسے ہی نہیں مل جاتا کسی کو بھی ، امیر لوگ ویسے تو اپنی دوست کے سبب جو چاھیں وہ حاصل کر سکتے ھیں مگر سکون کبھی بھی نہیں ، وہ کبھی وہ سکون اور اطمینان نہیں پا سکیں گے جو انھیں دو وقت کی روٹی مشکل سے کما کر کھانے والے شخص کے چہرے پر ملے گا ، ایک بے چینی بے قراری ہر وقت ان امیر لوگوں کو لگی رہتی ھے وہ چاہ کر بھی اس سے چھٹکارا نہیں پا پاتے اس وجہ سے وہ خود کو کاموں میں محدود بیت زیادہ کر لیتے ھیں تاکہ ان کی سوچ بٹی رھے۔۔۔۔


    اب کہانی کی جانب بڑھتے ھیں فرینڈز تو کہانی کا ریویو کچھ ایسے لکھا گیا ھے کہ اس ناول کے مرکزی کرداروں میں ہمارے بہت سنجیدہ اور سرد طبیعت کے مالک ہیرو آہل کی جو ایک بہت امیر بزنس مین ھے اور خود کو ہر وقت کاموں میں مصروف رکھتا ھے تاکہ کچھ تلخ یادوں سے نجات حاصل کر سکے اور پھر ہم ذکر کرتے ھیں ہماری معصوم اور اپنی فیملی سے بہت محبت کرنے والی ہیروئن ایمان کی ، جس کی خوبصورت آنکھیں کسی کا بھی دل جیت لیں، کہانی کے شروع میں ایمان جو میٹرک کرنے کے بعد اپنے مالی حالت دیکھتی نوکری کی تلاش میں تھی وہیں اس کی ماں ایک گھر میں خانساماں کی طرح کام کرتی تھیں ،ایمان کے 2 بھائی بھی تھے وہ اتنے دنوں سے نوکری کی تلاش میں صرف ناکامی ہی حاصل کر رہی تھی مگر اس نے ہار نہیں مانی تھی کہ ایک دن اسے فون آیا اور بتایا گیا کہ اس کی ماں بے ھوش ھو گئی ھیں جبکہ ایمان انھیں ھوسپیٹل لے کر جاتی ھے تو ڈاکٹر بتاتے ھیں کہ وہ بہت کمزور ھیں اور انھیں آرام کی سخت ضرورت ھے تب ایمان اپنی ماں کو گھر میں رہنے کا بول کر خود اپنی ماں کی جگہ نوکری کرنے کا ٹھان لیتی ھے اور اس گھر میں چلی آتی ھے ، وہاں اسے ایک میڈم دیکھائی دیتی ھیں ایمان جا کر انھیں سب بتا دیتی ھے تو وہ اسے کام کرنے کا بول کر یہ بھی بتا دیتی ھیں کہ ایمان اس گھر کے مالک آہل کے سامنے نا آئے، لیکن قسمت ان کی ملاقاتیں بار بار کرواتی جا رہی تھی اہل کو بہت چڑ تھی ایمان سے وہ ہر وقت اسے خود سے دور رھنے کا بولتا ، ایمان نے بھی خود کو اس سے بہت بچا بچا کر رکھا ھوا تھا اسے خود اہل جیسے بدمزاج انسان اچھے نہیں لگتے تھے جو زرہ زرہ سےمی بات پر اسے اتنی باتیں سنا دیتا تھا جن میں ایک مرتبہ غلطی سے ایمان سے اس کی شرٹ جل جاتی ھے تب وہ اسے اتنی باتیں سناتا ھے اور ہر بات پر اسے اس کی غریبی کی یاد کرواتا جیسے یہ بھی کہا تھا اس نے کہ اتنے پیسے کبھی زندگی میں ایک ساتھ نہیں دیکھے ھوں گے ایمان نے جتنے کی اس کی شرٹ جلا دی ، ایمان کو رونا تو بہت آیا اور میڈم سے کہا بھی اس نے تب میڈم باراتی ھیں کہ اہل اسی طرح کا انسان ھے اور ایمان کو مشورہ دیتی ھیں کہ وہ اہل سے بچ کر رھا کرے آور ایمان اس پر عمل بھی کر رہی تھی  اسے  لیکن ایک دن اچانک بہت دیر تک بارش ھونے کی وجہ سے ایمان اپنے گھر نہیں جا پاتی اور ایک چھت پر موجود شیشے کے کمرے میں چلی آتی ھے وہاں کھڑی وہ اپنے قسمت کو سوچ رہی تھی کہ اچانک وہاں آہل بھی چلا آتا ھے جسے دیکھ ایمان چھپ جاتی ھے تب اسے معلوم ھوتا ھے کہ اہل کو کوئی تو ھے جس کی یاد ستاتی ھے جس کے لیے وہ گانا گنگنا رھا تھا ناجانے کس کے لیے اس بات کو نظر انداز کرتے ایمان نے وہاں سے جانے میں ہی عافیت جانی۔۔۔


    اور پھر ایمان وہاں سے بھاگنے لگی تب اسے اہل دیکھ لیتا ھے اور ان کی باتیں شورع ھو جاتی ھیں وہ اب بھی اسے باتیں ہی سنا رھا تھا اب یہ ناول فلحال یہاں تک ہی پوسٹ ھوا ھے آگے کیا ھو گا کیا نہیں یہ آپ کو اس کا پارٹ ٹو پڑھ کر معلوم ھو جائے گا ، کیا اہلِ کسی محبت کے چکر میں ھے یا ھے کوئی اور وجہ ، اب آج کے لیے ہمیں دیں اجازت کل پھر آئے گے ہم ایک نئے ناول کے اسٹوری ریویو کے ساتھ تو آپ کو تھوڑا سا صبر کرنا ہوگا تاکہ پھر جان پائیں آپ ، اللّٰہ حافظ


    Click The Link To Get The Complete Novel













    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728