Header Ads

  • Breaking News

    Meri Zindagi Main Aa Ky By Malisha Rana Story Review

     

    Meri Zindagi Main Aa Ky By Malisha Rana Story Review

    Meri Zindagi Main Aa Ky By Malisha Rana Story Re



    السلام وعلیکم آل، فرینڈز کیسے ھو آپ سب ، ہمیں تو یہی امید ھے کہ آپ سب ٹھیک ٹھاک ھوں گے اور لائف کو انجوائے کرتے ھو گے جن میں ایک کام آج کل ناولز پڑھنا بھی ھے کیونکہ انسان ناولز پڑھ کر کچھ وقت کے لیے ہی سہی مگر خود کو دنیا کی پریشانیوں سے دور کرنے میں کامیاب ھو جاتا ھے اس کا دھیان بٹ جاتا ھے اور وہ خود کو بھی اس ناول کا ایک کردار سمجھنا شروع ھو جاتا ھے جیسے کہ یہ ناول اسے پر لکھا گیا ھو ، ان سب کی ایک وجہ آج کل کی رائیٹرز کے لکھنے کا انداز بھی ھے فرینڈز آج کل رائٹرز لکھتی بھی تو اتنا کمال کا ھیں جو آپ کو ھنسنے پر مجبور کر دے اور دلی خوشی فراہم کرے ، ویسے تو آپ نے بہت سے اچھے اور یونیک ناولز پڑھے ہی ھوں گے جو آپ کو بہت پسند بھی آئے ھوں گے اور آپ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرتے ھوں گے کہ تم اس رائیٹر کا وہ والا ناول پڑھو بہت اچھا ھے ، اب اچھا ھوتا ھے تبھی تو آپ دوسروں کو بتاتے ھو ویسے ہی آج ہم بھی حاضر ھیں ایک اور خوبصورت کہانی کے ساتھ جس کی منصفہ اور کوئی نہیں آپ کی رائٹر ملیشہ رانا ھے، اس شارٹ ناول کا نام ھے میری زندگی میں آ کے جو اپنے نام کی طرح ہی بہت دلچسپ ھے اس میں ہمیں بتایا گیا ھے کہ انسان بعض اوقات اپنی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات اور پریشانیوں سے اس قدر آزردہ ھو جاتا ھے کہ اسے اپنی زندگی سے موجود لگاؤ تک ختم ھو جاتا ھے اور اتنا مایوس ھو جاتا ھے وہ کہ اسے ان سب سے چھٹکارا حاصل کرنا ھوتا ھے جس کے لیے وہ کوئی بہت بڑا قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں برتتا، جیسے کہ اس ناول میں ھوا مگر پھر اس میں یہ بھی بتایا گیا ھے کہ جب ہم اپنی زندگی سے اس قدر مایوس ھو جائیں تو اسے ایک مقصد دینے کے لیے بھی کوئی نا کوئی انسان ہماری زندگی میں شامل ھو جاتا ھے جس سے نا صرف ہماری مایوسی ختم ھوتی ھے بلکہ ہمیں اپنی زندگی سے محبت ھونے لگ جاتی ھے تو اب ہم کہانی کی طرف رخ کرتے ھیں۔۔۔۔


    میری زندگی میں آ کے ناول کے شروع میں حامد نامی ہماری کہانی کا ہیرو اپنے آفس میں اپنی پریزنٹیشن دے رھا تھا جس میں اسے ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا وہ اس بات پر بہت دکھی ھو جاتا ھے اور اپنے گھر چلا آتا ھے اسے بچپن سے لے کر اب تک صرف ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑا تھا ہر کوئی اسے چھوڑ کر چلا جاتا تھا پہلے اس کے اصل والدین نے اسے چھوڑ دیا اور پھر جب اسے کسی نے اڈوپٹ کیا تو وہ ان کا بھی سہارا نہیں بن پا رھا تھا اپنے باپ کا سارا بزنس ان کے اتنے سالوں کی محنت کو وہ ضائع کرنے والا تھا یہ بات اس سے برداشت نہیں ھو رہی تھی اور وہ اب تھک چکا تھا یہ سب سہتے ھوئے اس وجہ سے وہ ایک فیصلہ کرتے جو بات ہمیشہ اس کے کہنے میں سوار رہتی تھی وہ اپنے گھر سے نکل کر ایک جگہ پہنچ جاتا ھے اور سڑک کے درمیان کھڑا ھو جاتا ھے جب اچانک ایک لڑکی اسے کھینچ کر سڑک سے دور کر دیتی ھے اور ساتھ ہی اسے بہت باتیں سنا کر وجہ جاننے کی کوشش کرتی ھے جس پر حامد اسے اپنے کام سے کام رکھنے کا بول کر وجہ بتانے سے انکار کر دیتا ھے لیکن وہ لڑکی بضد تھی تب اچانک حامد کے موبائل پر کال آتی ھے اور وہ اپنے گھر چلا جاتا ھے اور اپنے بابا سے بات کر کے جو اسے حوصلہ دیتے ھیں اسے اپنی غلطی کا احساس ھوتا ھے ساتھ ہی اس کا دل اس لڑکی کو شکریہ کرنے کا کرتا ھے کچھ دن بعد پریشے نامی وہ لڑکی جو کہ اس ناول کی ہیروئن ھے وہ حامد کو ملتی ھے سڑک پر تب وہ اسے ھوسپیٹل لے کر جاتا ھے اور اس سے وجہ پوچھتا ھے تو وہ بتاتی ھے اس کی ماں فوت ھو گئی ھیں حامد پریسے کو اپنے ساتھ اپنے گھر لے آتا ھے اور اس کی ماں کو پریشے سے دور کر دینے والے لوگوں کا پتہ لگواتا ھے کچھ دونوں بعد وہ لوگ مل جاتے ھیں اور پریشے اب واپس اپنے گھر جانے والی تھی لیکن یہ بات حامد کو بہت دکھی کر دیتی ھے وہ پریشے سے محبت کرنے لگا تھا مگر اظہارِ کرنے سے گھبرا رھا تھا کہ کہیں وہ اسے پسند نا کرتی ھوئی تو ، رات کا وقت تھا جب پریشے اس کے پاس جانے سے پہلے آئی اور اسے کہا کہ وہ اگر کوئی بات کہنا چاہتا ھے تو کہہ دے تب وہ کہتا ھے کہ وہ اس سے کہنا تو چاہتا ھے اپنے دل کی بات مگر ڈر اھا ھے تب پریشے خود اس سے محبت کا اظہار کر دیتی ھے اور ساتھ ہی اسے بتا دیتی ھے کہ وہ تب سے ہی اس سے محبت کرنے لگی تھی جب پہلی دفعہ اسے دیکھا تھا اور پھر دونوں ھنسنے لگ جاتے ھیں۔۔۔۔


    ناول کیونکہ چھوٹا تھا تو یہیں پر ختم ھو گئی کہانی مگر ھے تو کمال کا ناول جو آپ کو پسند تو آیا ہی ھو گا بٹ فرینڈز یہ کیونکہ ناول کا ریویو تھا تو ہم نے ہر بات ہر سین کو بیان نہیں کیا جو آپ کو مکمل ناول پڑھ کر معلوم ھو گا ، تو اب سٹارٹ ھو جاؤ فرینڈز آپ اس ناول کو مکمل پڑھنے کے لیے جو آپ کو صرف ہماری ویب سائیٹ پر ملے گا اور کہیں بھی نہیں ، اسی طرح ہم پھر سے حاضر ھوتے رھیں گے آپ کی خدمت میں نئے نئے ناولز کے ساتھ لیکن فرینڈز آپ بھی ہماری ویب سائیٹ سے منسلک رھا کرو تاکہ خود بھی تو معلوم ھوتا رھے سب کچھ آپکو، تو اب آج کے لیے بس اتنا ہی کل پھر ھو گی آپ سبھی سے ہماری ملاقات تب تک کے لیے خدا حافظ۔۔۔۔





    1 comment:

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728