Saza Novel By Malisha Rana Chapter 1
Saza Novel By Malisha Rana Chapter 1Below And Read This Novel
رات کا وقت تھا جب شاہد اپنے دوست راشد کی پارٹی میں
موجود اکیلے بیٹھے مسلسل ڈرنک پر ڈرنک کیے جا رہا تھا کچھ دیر تک تو راشد نے اسے دیکھا اور پھر شاہد کو ایک ہی عمل دہراتے مزید برداشت نا کرتے وہ اس کے پاس چلا آیا۔۔۔۔
" شاہد یار تو پارٹی میں انجوائے کرنے آیا ہے یا صرف ڈرنک کرنے کے لیے ، کیوں تو ایسے خود کو برباد کر رہا ہے یار پہلے جیسا میرا ھنس مکھ شرارتی شاہد کہاں چلا گیا ہے جو اپنی سمارٹنس اور انٹیلیجنس کی بدولت سب کے دلوں پر راج کرتا تھا، یار تو اپنی حالت تو دیکھ اب ہر وقت بس نشے میں ہی مبتلا رہتا ھے، ایسا بھی کیا ہو گیا ہے ایک سال میں بتا بھی یار۔۔۔۔"
راشد کا لہجہ اٹل تھا آج وہ ٹھانے ہی بیٹھا تھا کہ شاہد سے وجہ پوچھ کر ہی دم لے گا وہیں یہ سب باتیں سن شاہد کا چہرہ مزید سنجیدگی سمیٹ لایا۔۔۔۔
" کچھ نہیں یار ٹھیک ھوں میں تو کیوں ڈسٹرب کر رہا ہے مجھے، جا تو جا کر پارٹی انجواۓ کر ، چھوڑ دے مجھے میرے حالات پر۔۔۔۔"
بغیر راشد کو دیکھے شاہد اسے سے گویا ھوا اور پھر سے ڈرنک کرنے لگ گیا راشد بھی خاموش ھو گیا تھا مگر پھر رات کے 1 بجے جب سبھی لوگ وہاں سے چلے گۓ لیکن شاہد وہی پر ہی بیٹھا رھا تب راشد دوبارہ اس کے پاس چلا آیا۔۔۔۔
" یار کیوں ایسے کر رہا ہے تو کیا ہوا ہے تیرے ساتھ کچھ تو بول۔۔۔۔"
" کچھ نہیں یار ، تجھے کیا ہو گیا ہے کیوں تو میرے پیچھے پڑا ہے ، کام کر اپنا۔۔۔"
راشد کے بار بار سوال کرنے پر غصے سے چڑتے شاہد اس سے بولا۔۔۔۔
" ایک بات مانے گا میری۔۔۔؟؟؟
راشد نے بغیر شاہد کی بات کا برا منائے اس سے پوچھا۔۔۔
" بول کیا بات ہے۔۔۔؟؟؟
شاہد اپنے نشے سے بند ھو رہی آنکھوں کو بامشکل کھولتا اسے اپنی بات کہنے کی اجازت دے چکا تھا۔۔۔۔
" تو چل میرے ساتھ یار آج میں تیرا موڑ بالکل ٹھیک کر کے ہی رہوں گا مجھ سے اور تیرا یہ روپ برداشت نہیں ھوتا۔۔۔"
راشد شاید کا بازو پکڑے اور کھڑا کرتے ھوئے بولا تب شاید اسے حیرانگی سے دیکھنے لگا۔۔۔
No comments