Header Ads

  • Breaking News

    Aashqui Aa Gayi Ik Siwa Tere Season 2 By Malisha Rana Complete Novel

     

    Aashqui Aa Gayi Ik Siwa Tere Season 2 By Malisha Rana Complete Novel

    Aashqui Aa Gayi Ik Siwa Tere Season 2 By Malisha Rana Complete Novel


    " مام وہ کہاں ہے پلیز جلدی بتائیں۔۔۔؟؟؟


    اس افراتفری کے ماحول میں جہاں پر مہمانوں کا رش اور ہر جانب گہما گہمی موجود تھی وہیں ایک خوبصورت نوجوان سفید رنگ کے کرتا پر لال رنگ کی واسکٹ پہنے اپنی ماں سے مخاطب ہوا۔۔۔


    " بیٹا وہ تیار ہو رہی ہو گی لیکن تم سوال کرنے کی بجاۓ کام پر بھی تھوڑا دھیان دے دو آج شادی ہے جانتے بھی ہو تم ، ہاد تو پہلے ہی بہت غصہ ہو رہا تھا وہ دھو دھام سی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا صرف اور صرف اسی وجہ سے کہ کچھ بھی ٹھیک سے نہیں ہو پائے گا کوئی کام ٹھیک وقت پر نہیں ہو گا۔۔۔۔"


    سنجیدگی سے پیشانی پر فکر سے سلوٹیں ڈالے وہ اپنی پریشانی اس سے بانٹ رہی تھیں۔۔۔۔


    " یار مام جانتا ہوں میں اینڈ زوہان ہے وہ سب دیکھ تو رہا ہے ہر چیز پرفیکٹ ھو گی ڈونٹ وری اوکے ، آپ پلیز مجھے تھوڑا سا ٹائم دے دیں کیونکہ سب سے پہلے میں ہی دانیہ کو دیکھوں گا یہ وعدہ کیا ہے میں نے اس سے اور اگر اب ایسا نا کر سکا میں تو ناراض ہو جاۓ گی وہ مجھ سے۔۔۔۔"


    آخر روہم نے اپنا اصلی مقصد بتا ہی دیا کیوں وہ اتنا بے چین تھا۔۔۔۔


    " اچھا جی تو یہ بات ہے ، بیٹا اگر سب سے پہلے نا بھی دیکھا تم نے اسے تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹ پڑے گی لیکن تم کہاں سنو گے میری ، مرضی تو ہمیشہ سے اپنی ہی کرتے ہو جو تمہارے دل کو بہائے وہی ھوتا ھے تو اب بھی جاؤ اوپر ھے اپنے کمرے میں وہ اور ھاں یاد سے دانیہ سے کہہ بھی دینا جلدی باہر آۓ ہاد کب سے پوچھ رہا ہے اسکے بارے میں۔۔۔۔"


    " اوکے مام۔۔۔۔"


    مسکرا کر کہے وہ زور سے انھیں گلے لگتا پیشانی کو چوم شکریہ ادا کیے تیزی سے سیڑھیاں چڑھتا اوپر کی جانب جانے لگا آخر وعدہ کیا تھا اس نے اپنی بچپن کی محبت سے تو ہمیشہ کی طرح پورا وہ کیے بغیر کیسے رہ سکتا تھا ، آخر اپنی تیئس سالہ زندگی میں ایسی کوئی صبح نا آئے تھی اس کی جس میں اس نے اپنے دن کا آغاز دانیہ کے بغیر کسی اور کو دیکھ کر کیا ہو ، اس کے دل کو سکون ہی وہ نازک سی لڑکی پہنچانے کا کام کرتی ، دانیہ کے کمرے کے قریب پہنچتے اس نے دروازے کو ہلکے سے نوک کیا ، اپنے بال جو کی پیشانی پر گرے ہوۓ تھے انھیں ھاتھوں سے تھوڑا سیٹ کرتا وہ دروازہ کھلنے کا انتظار کرنے لگا۔۔۔۔


    دو منٹ انتظار کے بعد ایک مرتبہ پھر سے وہ دروازے کو تھوڑا اور زور سے نوک کرتا بے اپنی صبری ظاہر کر گیا کہ اس کے کھلتے ہی وہ اندر اپنی دانیہ کے پاس جا سکے مگر دوبارہ اسکے دروازے کو نوک کرنے پر وہ دروازہ جو کہ پہلے سے ان لوک تھا خود با خود ہی کھل گیا یہ دیکھ وہ ہنستا ہوا زیر لب بڑبڑایا۔۔۔۔


    " لگتا ہے میری دانی نے پہلے سے ہی سب سوچ کر رکھا ھے۔۔۔"


    خوبصورت مسکراہٹ کے ہمراہ وہ دروازے کو مکمل کھولے کمرے میں داخل ہوا لیکن اسکی مسکراہٹ دو سیکنڈز میں تب غائب ہوئی جب اسے کمرے میں ایک اور شخص جو کہ شیروانی کو پہنے کھڑا دانیہ سے بات کرنے میں مصروف دیکھائی دیا ، کمرے میں روہم کو آتے دیکھ لال رنگ کے خوبصورت فراک میں بالکل کسی گڑیا کی مانند نظر آ رہی نازک سی لڑکی جو اس کمرے میں موجود اس اونچے لمبے شخص کے صرف کاندھے جتنی با مشکل تھی مسکراتی ہوئی وہ اپنا رخ اس کی جانب کر گئی۔۔۔۔


    " روہم ادھر آؤ جلدی۔۔۔۔"


    اس کے اسے پکارنے پر وہ دو قدم اور چلتا ان کے قریب آ گیا بولا کچھ نہیں۔۔۔


    " یار روہم اچھا ہوا تم آ گۓ اچھا اب تم سچ سچ بتانا مجھ پر یہ شیروانی کیسی لگ رہی ہے کیونکہ مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے میں تھوڑا اوور اوور لگ رہا ہوں اس میں مگر دانیہ میڈم کب سے جھوٹی تعریفوں کے پل باندھے میں مگن ھیں۔۔۔"


    ہاد روہم کے قریب آنے پر اس سے سوال کرنے لگا۔۔۔۔


    Aashqui Aa Gayi Ik Siwa Tere Season 2 By Malisha Rana Complete Novel


    ONLNE READING




    1 comment:

    1. Yaar plss i like romeesa deniyal novels but pls Aap us ko web pr den ya you tube pr i request you

      ReplyDelete

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728