Header Ads

  • Breaking News

    Muhafiz E Ishq By Malisha Rana Complete Novel

     
    Muhafiz E Ishq By Malisha Rana Complete Novel

    Muhafiz E Ishq By Malisha Rana Complete Novel


    " ایسا کچھ نہیں ہے فاریہ انسانوں کے ساتھ ہوتا رہتا ہے ایسے تم بس شکر ادا کرو دادا جی ٹھیک ہیں بالکل ، اور پلیز یار خود کو قصوروار مت سمجھو تم نے کیا کیا ، برا تو میں کرتا رہا ہوں ، پلیز اگر ہو سکے تو معاف کر دینا مجھے ، جانے انجانے میں بہت ہرٹ کیا تمہیں۔۔۔۔" 


    درست ہی کہا اس نے فاریہ وجہ کب تھی مجاہد صاحب کے ہارٹ اٹیک کی اصل میں افزان پر غصہ کرتے انکے دل میں تکلیف شروع ہوئی پر اس بات کو کیسے وہ اس کے سامنے کہہ دیتا پہلے ہی کتنی خفا تھی وہ اس سے مشکل سے وہ فاریہ سے معزرت کرنے کا حوصلہ پیدا کر سکا خود میں۔۔۔۔


    " نہیں میں بہت بری ہوں اور اس سے بھی زیادہ بد نصیب ، والدین کا سایہ پچپن میں ہی اٹھ گیا سر سے پھر بھائی کی نفرت سہی خوفزدہ رہتی ہر وقت کہیں زدہ سی بھی غلطی نا ہو جائے بھائی کا غصہ برداشت نہیں ہوتا تھا ، مایوس ہو چکی تھی خود کی ذات سے نفرت کرنے لگی تھی پر ایک دن دادا جی نے آپ سے نکاح کروا دیا مجھے یقین دلایا آپ میری زندگی بدل دو گے جو خوشیاں مجھے کبھی نا ملی آپ سے حاصل ہو جائیں گی لیکن آپ نے بھی مجرم بنا دیا وہ الزام لگا مجھ پر جو کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی ، محبت تو کیا دینی تھی آپ نے بھروسہ بھی نا کیا میرا ، میں کون ہوتی ہوں معاف کرنے والی میری کیا حیثیت۔۔۔۔"


    ہمیشہ وہ ہر بات اپنے دل میں ہی رکھتی شکوہ کرنے کی ہمت ہی نا ہوتی پر آج مجاہد صاحب کو دیکھ اتنی دکھی ہو گئی وہ کہ افزان کو احساس کروا گئی اسے کتنی اذیت سہنی پڑی۔۔۔۔


    " مانتا ہوں میں نے بہت برا کیا پر فاریہ میں مجبور تھا ثاقب کی سچائی سب کے سامنے لانے کے لیے مجھے ناٹک کرنا پڑا تاکہ وہ ریلیکس ہو سکے ، میں جانتا ہوں مام کو چوٹ اسکی وجہ سے لگی پر ثبوت نہیں تھا میرے پاس جس سے اسے جیل کروا سکتا ، بہت ڈسٹرب تھا میں ، میں کبھی تمہیں ہرٹ نا کرتا مگر کرنا پڑا ، آئی ایم سوری ، تم چاہو جو سزا دے لو جتنا غلط میں نے کیا اس سے کہیں زیادہ مجھے اذیت دو پر پلیز معاف کر دو میں ترس چکا ہوں ایک سیسے رشتے کے لیے جو مجھے سمجھے مجھ سے محبت کرے بہت مشکل سے تمہیں پایا ہے تمہارے ساتھ اپنی زندگی مکمل کرنا چاہتا ہوں ، پلیز مجھ سے نفرت مت کرنا جیتے جی مر جاؤں گا ، میرے قریب رہ کر سزا دو مجھے اففف بھی نہیں کروں گا۔۔۔۔"


    Muhafiz E Ishq By Malisha Rana Complete Novel


    DOWNLOAD 







    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728