Tujhy Kitna Chahny Lgy Hum By Malisha Rana Complete Novel
Tujhy Kitna Chahny Lgy Hum By Malisha Rana Complete Novel
" نکاح شروع کریں مولوی صاحب۔۔۔۔"
عہلوشہ جھٹ سے بولی اسے تو جلدی ہی بہت تھی نکاح کی , سر اثبات میں ہلاتے مولوی صاحب دلہا دلہن کے نام پوچھنے لگے جنہیں فارس نے سرگوشی نما انداز میں بتانا شروع کیا۔۔۔۔
لیکن جب مولوی صاحب نکاح پڑھنے لگے تب فارس کے بعد دلہن کی جگہ آئرہ کا نام وہاں موجود سبھی نفوس کو چونکا گیا روقیہ بیگم جو مجبوری سے پہلو بدل رہی تھیں آئرہ کا نام سن بالکل شوکڈ ھو گئی۔۔۔۔۔
" یہ کیا بول رہے ھو تم فارس ، سوری مولوی صاحب ایکچولی فارس کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تو میں ہی بتا دیتی ھوں آپکو اپنا نام ، عہلو۔۔۔۔۔"
غصے سے دانت پیستی فارس کو گھورتی ھوئی وہ خود سے کہنے لگی پر فارس اٹھ کر کھڑا ھوتا ہاتھ اٹھا اسے ٹوک گیا۔۔۔۔
" آئی ایم سوری عہلوشہ میں تم سے شادی نہیں کر سکتا ، بہت سوچا میں نے اور پھر اپنے دل کی سنی جو تمہارا طلبگار ہرگز نہیں ، لوگ کہتے ھیں محبت کے بعد محبت بالکل نہیں ھوتی پر مجھے تو ھو چکی ھے اپنی بیوی آئرہ سے ، شاید پھر مجھے تم سے محبت نہیں تھی وقتی پسند کو محبت سمجھ بیٹھا میں جبکہ اصل معنوں میں محبت ھوتی کیا ھے آئرہ سے مل کر معلوم ھوا مجھے۔۔۔۔"
" فیصلہ کر چکا ھوں میں آئرہ کے ساتھ تاعمر رہنا ھے جو دل لگی کی تمہارے ساتھ اسکے لیے معذرت خواہ ھوں ، آئرہ سے عشق ھو چکا ھے مجھے تو جدائی ممکن نہیں ، آئرہ سے دوری کا تصور ہی میری سانس روکنے کا سبب بنتا ھے نہیں رہ سکتا اسکے بغیر ، اگین سوری عہلوشہ۔۔۔۔"
Tujhy Kitna Chahny Lgy Hum By Malisha Rana Complete Novel
Online Reading
No comments