Header Ads

  • Breaking News

    Juram E Ishq By Malisha Rana Story Review

     

    Juram E Ishq By Malisha Rana Story Review


    Juram E Ishq By Malisha Rana Story Review




    السلام علیکم ، آج میں آئی ھوں اس ویب سائیٹ پر ایک حسین ترین اور انٹرسٹنگ ناول کی اسٹوری ریویو کے ساتھ ، اب آپ سب گیس کرو کہ وہ کونسا ناول ھو گا کیونکہ آپ کو انتظار جو اتنا تھا اس کا ، چلیں میں ہی بتا دیتی ھوں آپ کو یہ ناول اور کوئی نہیں آپ کا فیورٹ ترین ناول جرم عشق ھے ، جسے لکھا ھے ملیشہ رانا مائے اینڈ یور فیورٹ رائیٹر نے ، یک تو معلوم ہی ھو گا آپ کو کہ یہ ناول پہلے یوٹیوب پر پوسٹ ھوتا رھا تھا پھر آپ کی ہی ڈیسمنڈ پر ملیشہ رانا اسے اپنے پیج پر پوسٹ کرنے لگیں اور اب ہم اسی ناول کو شئیر کریں گے تو چلیں اسٹوری ریویو پڑھتے ھیں فرینڈز۔۔۔۔


    جرم عشق یہ نام ہی کافی ھے اس ناول کے تجسس کو بڑھانے کے لیے ، وہیں اسے ملیشہ کے اب تک کے سبھی ناولز میں سے سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ھے یہ تھا بھی ان کے سبھی ناولز میں سے سب سے زیادہ لمبا ناول ، یہ ناول پہلے ملیشہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا تھا وہاں بھی اس ناول کو بے حد پسند کیا گیا اور ساتھ ہی فیس بک پر ان کے ریڈرز نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ وہاں بھی پوسٹ کیا جائے تب ملیشہ رانا نے اپنے فیس بک پیج پر اسے پوسٹ کرنا شروع کر دیا اس ناول کی ایک ایک قسط کا بے صبری سے انتظار ھوتا تھا۔۔۔


    اور اس کے ختم ھو جانے کا کتنے ہی ریڈرز کو دکھ تھا حالانکہ کافی لانگ تھا یہ ناول اس ناول کو بھی اگر غور سے پڑھا جائے تو ایک مقصد لازمی ھے ایک پیغام جو شاید کچھ لوگوں کی رہنمائی کر دے۔۔۔


    جرم عشقِ ناول میں دو کپل کی کہانی دیکھائی گئی ھے جس میں ریڈز کا فیورٹ کپل فرمان اور ابیہا کا تھا باقی شاہ دل اور سارہ کی جوڑی کو بھی کافی سراہا گیا ھے تو اب بات کرتے ھیں اس ناول کی کہانی کی تو اس کے شروع میں ابیہا اور شاہ دل کی نوک جھوک کو دیکھایا گیا ھے یہ دونوں ایک دوسرے کے کزنز تھے ابیہا کے والدین وفات پا گئے تھے تب اس کی خالہ بی جان جو کہ شاہ دل کی والدہ تھیں وہ اسے اپنے پاس لے آئیں اور بیٹی کی طرح پرورش کی ، ساتھ ہی بچپن سے انھوں نے شاہ دل اور ابیہا کی شادی کا سوچا ھوا تھا لیکن قمست کو کچھ اور ہی منظور تھا۔۔۔


    ایک دن شاہ دل پولیس اسٹیشن میں موجود تھا کیونکہ وہ ایک پولیس انسپکٹر تھا تب ایک گنڈے کی ضمانت کروانے کوئی شخص آیا وہ تھا ملک فرمان ہمارے ہیرو صاحب , تب ہی ابیہا بھی ادھر شاہ دل کو اسے پک نہ کرنے پر ڈانٹنے وہاں پہنچ جاتی ھے اور فرمان اسے دیکھ لیتا ھے تبھی دل ہار گیا وہ ابیہا کے سامنے , اور ٹھان لیا کہ وہ ابیہا سے شادی کرے گا پھر سلسلہ شروع ھوا ابیہا کو دیکھنے اور قریب رھنے کا وہ الگ الگ طریقے سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا کہ ابیہا صرف اس کی ھے اور ساتھ ہی وہ شاہ دل کا ٹرانسفر کروا چکا تھا لیکن اس کی واپسی پر بی جان نے ابیہا اور شاہ دل کی شادی کی ڈیٹ فکس کر دی تھی۔۔۔۔


    ایک دن فرمان سے تنگ آ کر ابیہا اسے دھمکی دیتی ھے اور اس کی انا کو للکارتی ھے وہ تو چلی گئی مگر اب مسلہ فرمان کی ضدی کا تھا وہ ٹھیک ابیہا کی شادی کے دن اسے اپنے ساتھ لے آتا ھے اور صبح اسے وہاں سے واپس بھیج دیتا ھے لیکن شاہ دل ابیہا کو ایک رات کے بعد واپس دیکھ کر اس سے نفرت ظاہر کرتا ھے اور بہت باتیں سناتا ھے جسے سنتے بی جان کو ھاٹ اٹیک آتا ھے اور وہ فوت ھو جاتی ھیں تبھی شاہ دل بھی کوئی لحاظ کیے بغیر ابیہا کو اپنے گھر سے نکال دیتا ھے ابیہا روتے ھوئے سڑک پر بیٹھی تھی جب اسے ایک عورت اپنے ساتھ لے گئی اور انتہائی بری جگہ چھوڑ دیا لیکن ابیہا وہاں بھی اس کی مالکن کی منتیں کر کے وہاں عزت سے رھنے لگ جاتی ھے وہیں فرمان ابیہا کے عشق میں بالکل پاگل ھو گیا تھا تو اس کا دوست اسے اسی جگہ لے آتا ھے جہاں ابیہا رہ رہی تھی تب فرمان اسے دیکھ لیتا ھے اور کچھ کوشش کے بعد ابیہا اس کے ساتھ چل پڑتی ھے  جیسے تیسے ان کا نکاح ھو جاتا ھے اور وہ اس کے گھر رہنے لگ جاتی ھے مگر وہ بہت نفرت کرتی تھی اس سے ایک دن وہ وہاں سے بھاگ جاتی ھے لیکن فرمان اسے واپس لے آتا ھے اور غصے سے اسے کمرے میں بند کر دیتا ھے کافی دن گزر گئے تھے پھر ایک دن وہ انجانے میں کیے گئے اپنے عمل سے ابیہا کو خود سے مزید دور کر دیتا ھے لیکن پھر وہ اس کا ازالہ کرنے لگ جاتا ھے اس کے پیاری پیاری حرکتوں سے ابیہا کو بھی وہ اچھا لگنے لگ جاتا ھے اور اسے اس سے محبت ھو جاتی ھے۔۔۔


    وہیں شاہ دل سے ایک لڑکی محبت کرنے لگ جاتی ھے سارہ کے والد فوت ھو جاتے ھیں تو وہ اپنی سیفٹی کے لیے شاہ دل کے گھر رہنے لگ جاتی ھے تو ایک دن پڑوس کی عورت ان دونوں کا زبردستی نکاح کروا دیتی ھیں شاہ دل تو بہت غصے میں تھا لیکن سارہ اس کا دل جینے کی کوشش کرتی رہتی ھے پھر ایک دن شاہ دل کو ابیہا دیکھائی دیتی ھے اور وہ پھر سے اس کے پیچھے پڑ جاتا ھے ساتھ ہی وہ فرمان کو برباد کرنے کا منصوبہ بناتے ابیہا کو بھڑکانے لگ جاتا ھے جو ابیہا پر اثر بھی کیا اور وہ فرمان سے دور ھونے لگ گئی لیکن فرمان کو شاہ دل کا علم ھو گیا اور وہ اسے دھمکی دینے لگا۔۔۔


    بہت کچھ مزید ھو جانے کے بعد آخر میں فرمان ابیہا کو چھوڑنے والا تھا کہ اچانک ابیہا کو قے آنے لگ جاتی ھے اور وہ ھوسپیٹل جاتے ھیں کہ شاید وہ امید سے ھے مگر ایسا کچھ نہیں تھا دوسری سمت سارہ بالآخر اپنی محبت کو پانے میں کامیاب ھو ہی جاتی ھے اور شاہ دل بھی سدھر جاتا ھے۔۔۔


    کچھ سال بعد فرمان کی ایک بیٹی ھوتی ھے اور بیٹا ھونے والا ھوتا ھے وہیں سارہ اور شاہ دل کی ابھی تک کوئی اولاد نہیں تھی شاید یہ بھی اس کی خطاؤں کی سزا تھی جس کا وہ کافی غم مانتا ھے اور یہی کہتا ھے کہ یہ اس کی غلطیوں کی وجہ سے ھو رھا ھے مگر سارہ اسے سہارا دیتی ھے اس ناول کی بھی ہیپی اینڈنگ کی ملیشہ رانا نے اور وہ یہ بتا چکی ھیں کہ اس کا سیزن ٹو بھی ضرور لکھیں گئیں وہ اور مجھ سمیت آپ کے لیے بھی خوش خبری ثابت ھوئی ھو گی یہ بات کیونکہ ہمارا فیورٹ ہی اتنا ھے یہ ناول ، اب یہ ناول اتنا پیارا تھا تو سیزن ٹو کیسا ھو گا سوچ سوچ کر ہی خوش ھو تھے ھیں ہم۔۔۔


    اب آپ بتائیں فرینڈز آپ کو کیسا لگا آج کا آپ کے فیورٹ ناول کا اسٹوری ریویو ، ہمیں تو یقین ھے اس بات کا کہ بہت پسند آیا ھو گا اور آپ تو شورع بھی ھو گئے ھوں گے اس ناول کو تلاش کرنا تو فرینڈز زیادہ محبت کرنے کی آپ کو ضرورت نہیں کیونکہ یہ ناول بآسانی ہماری ویب سائیٹ پر مل جائے گا آپکو ، اب ہمیں دیں آپ اجازت کیونکہ کل بھی تو حاضر ھونا ھے ایک نئے ہی ملیشہ رانا کے ناول کے ساتھ ، جو آپ کو ہمیشہ کی طرح ملیشہ رانا کا فین بنا دینے کی حیثیت رکھتا ھو گا ، اللّٰہ حافظ


    Click The Link To Get The Complete Novel


    DOWNLOAD LINK





    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728