Uss Ka Hi Bna Story Review
Uss Ka Hi Bna Story Review
السلام علیکم ایوی ون ، کیسے ھیں آپ سب امید ھے بالکل ٹھیک ھوں گے اور اچھے اچھے ناولز پڑھتے ہی ھوں گے کیونکہ ماشاءاللہ سے ہماری ویب کی بہت سی اچھی اور بہترین لکھنے والی سوشل رائٹرز ھیں جن میں پہلے نمبر پر شمار ملیشہ رانا ھے ھوتا ھے ان کے ایک کثیر تعداد میں ناولز ہماری ویب پر موجود ھیں اور انشاللہ آگے بھی ان کے بہت سے ویب اسپیشل ناول یہاں پوسٹ ھوں گے جو یقیناً ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی آپ کا دل جیت لینے کی حیثیت رکھتے ھوں گے۔۔۔
جی تو جیسا کہ ہم نے کہا تھا کہ اب ہم آپ کے سامنے پیش کریں گے وہ انٹرسٹنگ ناولز جو ھیں تو بہت اچھے اور ریڈرز کے پسندیدہ ھیں مگر جو لوگ انھیں پڑھنے سے محروم رھے ھیں اب ہمارے ان ناولز کے بارے میں بتانے سے انھیں بھی احساس ھوگا کہ وہ اب تک آخر کیسے نہیں پڑھ سکے وہ انھیں اور وہ جلدی سے ان ناولز کو پڑھ کر لطف اندوز ھوں گے۔۔۔۔
جی تو آج ہم آپ سب سے ایک انتہائی شاندار اور بہت رومانٹک ناول اس کا ہی بنا کے بارے میں بات کریں گے جن کی رائیٹر ھیں ملیشہ رانا اور یہ ناول تقریباً 1 سال پہلے ہی کمپلیٹ ھو گیا ھے اور ہماری ویب سائیٹ پر موجود ھے آج ہم اس ناول کی کہانی کو آپ سب کو بتانے والے ھیں جسے پڑھ کر آپ تجسس کے باعث اسے مکمل پڑھے بغیر نہ رہ سکیں گے۔۔۔
جی تو اس کا ہی بنا ناول کے مرکزی کردار ویسے تو صرف 3 ہی ھیں مگر ساتھ ایک اور کپل شامل ھے اس ناول ھے پہلے ہم ہیرو ہیروئن وغیرہ کی بات کر لیتے ھیں جی تو ایک آرمی آفیسر ھے آبان حیدر جو کہ اس ناول کا ہیرو ھے غصیلے سنجیدہ اور کھرے جذبات کا مالک آبان حیدر بہت سے لوگ کے دلوں پر راج کر چکا ھے اپنے کردار کی وجہ سے, اس کے بعد ھے بدل کا کردار جو کہ اس ناول کی ہیروئن آور آبان کی کزن ھے ایک انتہائی ضدی خودسر کسی کو بھاؤ نہ دینے والی جذباتی لڑکی جو اپنی محبت کے لیے کچھ بھی کر جانے کا جذبہ رکھتی ھے اس کے بعد پھر آتا ھے نام ریان شاہ کا جو کہ ویلن کا کردار نبھا رھا ھے اور بذل کے پیچھے مکمل پاگل ھے اس کے علاؤہ ایک اور کپل شامل ھے المیر بذل کا بھائی اور مومنہ سونیہ کی بڑی بہن جس سے آبان محبت کرتا تھا۔۔۔۔
ناول کا آغاز ریان شاہ سے ھوتا ھے جو واپس پاکستان آیا تھا تب اسے ائیرپورٹ پر بذل دیکھائی دیتی ھے اور تب ہی اسے بذل کو پانے کا جنون سوار ھو جاتا ھے اس لیے وہ بذل کے والد کا بزنس پارٹنر بھی بن جاتا ھے اور ایک دن وہ اس بات کا اظہار کر دیتا ھے کہ اسے بذل چاھیے شادی کرنا چاہتا ھے وہ اس سے مگر جس دن اس کا دل بھر گیا وہ بذل کو چھوڑ دے گا یہ بات بذل کے والد کو تیش دلا دیتی ھے اور وہ اسے باتیں سنا دیتے ھیں لیکن ریان کا انداز دیکھ انھیں خوف آتا ھے اور وہ بذل کو اس کی آنٹی کے گھر لاھور بھیج دیتے ھیں اپنی بیوی کے ساتھ وہاں بذل کو آبان دیکھائی دیتا ھے اور وہ اس کے پیار میں پڑ جاتی ھے مگر آبان سونیہ سے محبت کرتا تھا یہ بات جب بذل کو معلوم ھوئی تو وہ رونے چیخنے لگی مگر سمجھانے پر وہ سنبھل گئی۔۔۔
پھر آبان اور سونیہ اپنی شادی کی شاپنگ کرنے جا رھے تھے کہ ان کی گاڑی کو ایک ٹرک ٹکر مار دیتا ھے اور یہ سب ریان نے کروایا تھا آبان تو گاڑی سے باہر تھا اس وجہ سے زیادہ چوٹ نہیں لگی اسے مگر سونیہ موقع پر مر گئی تھی یہ بات آبان کو پاگل کرنے لگی وہ یہ سوچ رھا تھا کہ بذل کی بددعائیں سونیہ کو کھا گئی ھیں اس بات کا بدلہ لینے کے لیے وہ بذل سے شادی کر لیتا ھے اور اسے پریشان کرتا ھے ایک دن بذل کا صبر ٹوٹ جاتا ھے اور وہ اسے باتیں سنا دیتی ھے جو آبان کے دل پر اثر کرتی ھیں آور پھر اسے بھی بذل سے محبت ھونے لگتی ھے اور وہ بذل کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کر لیتا ھے بذل بھی کیونکہ محبت کرتی تھی اس سے اس وجہ سے زیادہ دیر تک ناراض نہ رہ سکی۔۔۔
وہیں ریان شاہ کو بذل کی بہت یاد آتی تھی وہ پاگل ھو گیا تھا مکمل اس کے عشق میں اور وہ اس کے زندہ ھونے کی دعائیں کرنے لگا اور دوسری سمت المیر کے آفس میں مومنہ نوکری مانگنے کے لیے آتی ھے تو المیر اس سے محبت کر بیٹھتا ھے۔۔۔۔
زندگی کچھ پر سکون تھی ان کی اور المیر کی شادی ھونے والی تھی تو بذل آبان وغیرہ بھی اسلام آباد آ جاتے ھیں شادی میں شرکت کرنے کے لیے, تب اچانک ریان ان کے گھر المیر کو شادی کے لیے وش کرنے آیا تھا ساتھ ہی معزرت کرنے کے وہ المیر کی شادی میں شرکت نہیں کر پائے گا کہ اچانک وہ بذل کو دیکھ لیتا ھے اور جان جاتا ھے کہ وہ زندہ ھے تب ہی وہ پھر سے ان کی زندگیاں اجیرن کرنے کا منصوبہ بنانے لگ جاتا ھے اور المیر کے شادی کے دن وہ بذل کو بے ھوش کر کے اپنے ساتھ لے جاتا ھے وہیں سب بذل کے لاپتہ ھونے پر پریشان تھے۔۔۔
تب کبیر صاحب بذل کے والد نے سب کو ریان کے متعلق بتا دیا تبھی بذل نے فون کر کے پتہ بتا دیا اور وہ سب اس سمت چل پڑے بذل کو واپس لانے کے لیے وہیں بذل کو جب ھوش آیا تو وہ ریان کی دیوانگی دیکھ ایک پلان بنانے لگی کیونکہ شام کی فلائٹ سے وہ اسے یو ایس اے کے جا رہا تھا اس سے پہلے بذل کو خود کو آزاد کروانا تھا تو وہ خود بھی ریان کے سامنے محبت کرنے کا ڈرامہ کرنے لگی جس پر وہ یقین کر لیتا ھے وہیں بذل نے چپکے سے اس کے موبائل سے ایڈریس بتا دیا تھا تبھی المیر اور آبان ادھر آ جاتے ھیں اور آبان ریان پر غصہ نکالتا ھے تب بذل اس کو روکتی ھے ساتھ ہی ریان سے معافی مانگ لیتی ھے کہ اس نے جھوٹ بولا تھا وہ سب تو واپس چلے جاتے ھیں لیکن یہ سین دیکھ ریان خود پر اختیار کھو کر خود کو ختم کرنے لگا ھوتا ھے تب ریان سے محبت کرنے والی تانیہ اسے ھوسپیٹل لے جاتی ھے اور وہ بچ جاتا ھے۔۔۔
دوسری سمت المیر اور بذل دونوں کا ولیمہ ایک ساتھ کیا جاتا ھے اور سب خوش خوش رھنے لگتے ھیں جی تو یہ تھی کہانی اس کا ہی بنا ناول کی مگر بہت سے اچھے فنی، سیڈ اور حد سے زیادہ رومانٹک سینز ہم بیان نہیں کر پائے جو آپکو خود ہی پڑھنے ھوں گے جی تو اب ہمیں دیں اجازت تو کل پھر حاضر ھوں گے ہم ایک اور اسٹوری کے ساتھ تو یوں ہی روزانہ ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رھیں تاکہ آپکو پیارے پیارے ناولز پڑھنے کو مل سکیں اللّٰہ حافظ۔۔۔۔
Click The Link To Get The Complete Novel
No comments