Header Ads

  • Breaking News

    Mohabbat Main Galti By Malisha Rana Story Review

     

    Mohabbat Main Galti By Malisha Rana Story Review

    Mohabbat Main Galti By Malisha Rana Story Review


    اسلام و علیکم ایوری ون کیسے ہے آپ سب لوگ امید کرتی ہو کی بلکل خیریت سے ہو گے اور جیسا کے ہم کوشش کرتے ہے کی روزانہ آپ کے سامنے کچھ ایسی کہانیاں لے کر آۓ جنہیں پڑھ کر آپ سب لوگ انجواۓ کر سکے کیونکی جیسا کے آپ سب کو معلوم ہے کی اب رمضان کے ماہ انسان روزے رکھتا ہے تو تب ٹی وی تو دیکھ نہیں سکتا اس لیے آپ ہماری کہانیوں کو پڑھ کر انٹرٹین ہو سکتے ہے کیونکی ہماری کہانیاں سبق آموز بھی ہوتی ہے 

    آج کی ہماری کہانی رومنٹک لو سٹوری پر ہے جس میں آپ کو سچی محبت کے بارے میں معلوم ہو گا کی اگر آپ کی محبت سچی ہے توپھر چاہیں جتنی بھی مشکلات آپ کے سامنے کیوں نا آ جاۓ وہ آپ کو مل کر ہی رہتی ہے 


    لیکن شرط یہ ہے کی محبت سچی ہو کیونکی دل لگی تو ساری دنیا ہی کر لیتی ہے جب انسان نئ نئ جوانی میں قدم رکھتا ہے تو ہر کسی کو دل دے بیٹھتا ہے اور پھر کئ مرتبہ اس وجہ سے آپ کا دل ٹوٹتا بھی ہے 


    اسی چیز کو دل لگی کہتے ہے کوئ لڑکی خوبصورت لگی تو اس کے سامنے ایسے دیکھاوہ کرنے جیسے تمہارے بغیر میں مر جاۂو گا 


    اور اگر وہ پھر بھی آپ اسے چھوڑ کر چلی جاۓ تو وہ کسی اور کے پیچھے گھومنے لگ جاتا ہے تو اسے محبت کا تو ہر گز نام نہیں دینا چاہیں کیونکی محبت تو ایسی حسین چیز ہے جو آپ کو پورے کا پورا بدل کر رکھ دے 


    آپ میں جو جو کمیاں ہو آپ خود انہیں سدھارے اپنی محبت کے قابل بننے کے لیے اور اگر آپ کی یہی برے عادتیں سدھارنے کے لیے کوئ اور کہے تو آپ ہر گز خود کو نا بدلے لیکن عشق محبت میں انسان خود کو ہی بدل دیتا ہے 


    کئ مرتبہ اس چیز کو بھی لوگ سچی محبت کا نام دے دیتے ہے اور وہ خودکشی ہوتی ہے اگر کوئ آپ کی محبت سے آپ کی شادی نا کرواۓ تو وہ خودکشی کر لیتے ہےاور لوگ کہنے لگ جاتے ہے ارے کتنی سچی محبت تھی اس کی یہ وہ 


    لیکن یہ محبت نہیں کہلاتی انسان تو اپنی محبت کو مرنے کے بعد بھی بنا دیکھیں رہ نہیں سکتا اور وہ بزدلوں کی طرح مر جاتے ہے 


    جی تو جیسا کہ ہم نے کہا تھا کہ اب ہم آپ کے سامنے پیش کریں گے وہ انٹرسٹنگ ناولز جو ھیں تو بہت اچھے اور ریڈرز کے پسندیدہ ھیں مگر جو لوگ انھیں پڑھنے سے محروم رھے ھیں اب ہمارے ان ناولز کے بارے میں بتانے سے انھیں بھی احساس ھوگا کہ وہ اب تک آخر کیسے نہیں پڑھ سکے وہ انھیں اور وہ جلدی سے ان ناولز کو پڑھ کر لطف اندوز ھوں گے۔۔۔۔



    جی تو آج ہم آپ سب سے ایک شارٹ ناول محبت میں غلطی کے بارے میں بات کریں گے جن کی رائیٹر ھیں ملیشہ رانا اور یہ ناول 1 ماہ پہلے ہی کمپلیٹ ھو گیا ھے اور ہماری ویب سائیٹ پر موجود ھے آج ہم اس ناول کی کہانی کو آپ سب کو بتانے والے ھیں جسے پڑھ کر آپ تجسس کے باعث اسے پڑھے بغیر نہ رہ سکیں گے۔۔۔


    محبت میں غلطی ناول کے لکھنے کا اصل میں ایک مقصد ھے اس ناول کے ذریعے ہماری نیو جنریشن کو ایک پیغام دیا گیا ھے کہ شاید اسی طرح کسی ایک کی ہی رہنمائی ھو جائے اور وہ خود کو برباد کرنے سے بچا پائے ساتھ ہی اپنے گھر والوں کی عزت کو رسوا نہ ھونے دے اور ویسے بھی اپنے والدین سے نافرمانی کی سزا تو لازمی ملتی ھے اولاد کو بھلا کیسے وہ اپنے ماں باپ کا دل دکھا کر خود خوش رہ سکتے ھیں یہی چیز آپکو اس ناول میں دیکھائی دے گی مگر ملیشہ رانا اس ناول میں اس لڑکی کو ایک ایسے انسان سے ملوا دیتی ھیں جو اسے بکھرنے سے بچا لیتا ھے مگر یہ تو صرف ایک ناول تھا اصل زندگی میں ایسا کچھ نہیں ھوتا کیونکہ ہر کسی کی قسمت آئزہ جیسی نہیں ھوتی اور نا اصل زندگی میں کوئی فائض پایا جاتا ھے۔۔۔


    تو اب ہم بات کرتے اس ناول کی کہانی کے بارے میں جی تو یہ کہانی ھے ایک آئزہ نامی لڑکی کی جو کہ یونیورسٹی میں پڑھنے کی بہت شوقین تھی اس کے والد اس بات کے خلاف تھے انھوں نے اسے روکا کہ وہ اگر پڑھنا چاہتی ھے تو وہ اسے کسی لڑکیوں کی یونیورسٹی میں داخل کروا دیں گے مگر آئزہ اپنی ضد پر قائم رہی اور اس کے والد کو ماننا ہی پڑا تو آئزہ اس یونیورسٹی میں جانے لگی لیکن ایک وعدے کے ساتھ کہ وہ کبھی اپنے والد کے عزت کو مٹی میں ملنے نہیں دے گی ہمیشہ ان کا سر فخر سے اونچا ہی رکھے گی جبکہ وہ اس بات پر قائم نہ رہ سکی کیونکہ وہاں اسے ایک زین نامی لڑکا مل گیا۔۔۔۔


    جو اسے بہکا کر اپنی محبت کا یقین دلا گیا اور آئزہ بھی اس کی محبت میں اندھی ھو کر سب کچھ بھلا بیٹھی اپنے والد سے کیا وعدہ تک, یہاں تک کہ جب اسے ایک دن اس کے والد نے زین کے ساتھ دیکھ لیا اور اس کی شادی طے کر دی تو وہ زین کے ساتھ اپنے گھر سے بھاگ نکلی ایک دفعہ بھی اپنی فیملی کا نا سوچا اس نے۔۔۔


    زین اسے ایک اپارٹمنٹ میں لے گیا جہاں اس کے دو دوست پہلے سے موجود تھے اس بات پر بھی آئزہ کو شک نہ ھوا اور پھر زین نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اسے رسوا کرنا چاہا جس مقصد سے وہ اسے یہاں لایا تھا جیسے تیسے وہ وہاں سے بھاگ نکلی اور ایک شخص سے ٹکرائی جو کہ فائض تھا اس ناول کا ہیرو اس نے زین اور اس کے دوستوں کو ڈرا کر بھگا دیا لیکن اسے پہلی ہی نظر میں ائزہ سے محبت ھو گئی تھی اسکا ڈرا سمہا چہرہ سیدھا فائض کو اپنے دل کے قریب محسوس ھوا اور وہ خود کو اسے کے سامنے ھار بیٹھا لیکن پھر آئزہ سے پوچھ کر وہ اسے  اس کے گھر لے گیا مگر یہاں آئزہ کے والد وفات پا گئے تھے۔۔۔


    آئزہ کو دیکھتے ہی اس کی بھابھی نے دھکے دے کر اسے گھر سے نکال دیا یہاں تک کہ آخری دفعہ وہ اپنے والد کا چہرہ تک نہ دیکھ سکی وہ اسی صدمے سے وہ بے ھوش ھو گئی تب فائض اسے اپنے گھر لے گیا ھوش میں آتے ہی آئزہ وہاں سے جانے لگی مگر فائض کی باتیں سن اور سمجھ کر رک گئی۔۔۔


    تبھی اچانک فائض کے والد وہاں آ جاتے ھیں کافی سالوں بعد اور آئزہ کو دیکھ کر سوال کرنے لگتے ھیں تب فائض جھوٹ بول دیتا ھے کہ وہ شادی کر چکا تھا فائض کے والد اس سے ناراض تھے کیونکہ وہ اپنی بیوی اور فائض کی والدہ کی موت کا ذمہ دار اسے سمجھتے تھے مگر آئزہ کی وجہ سے وہ فائض کے بھی قریب ھو جاتے ھیں اور اسے اپنے سینے سے لگائے سب کچھ بھلا کر اپنی شفقت اس پر لٹانے لگتے ھیں۔۔۔


    آئزہ نے جب ان کی بے پناہ محبت محسوس کی تو فائض کو حقیقت بتانے کا کہا جو اس نے اپنے والد کو بتا بھی دی تب اس کے والد نے آئزہ کو باتیں سناتے گھر سے چلے جانے کا کہا لیکن فائض یہ سب برداشت نہ کر پایا اور خود کو کمرے میں بند کر لیا اور روتے چیختے خود کو ختم کرنے کی کوشش کی تب فائض کے والد نے اسے بچا لیا اور ھوسپیٹل لے گئے مگر اس کی حالت خراب تھی وہ صرف آئزہ کو پکار رھا تھا تو فائض کے والد آئزہ کو معافی مانگ کر ھوسپیٹل لے آئے اور اس کے کہنے پر فائض کو ھوش آ گیا۔۔۔


    اور دونوں نے اپنی محبت کا اظہار کر دیا ایک دوسرے سے , کچھ ماہ بعد دونوں کی شادی ھو جاتی ھے اور اس ناول کا اینڈ بھی ہیپی تھا سب کچھ نہیں بتا پائے ہم کیونکہ ناول بہت بڑا ھے



    Click The Link To Get The Complete Novel


    DOWNLOAD LINK








    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728