Header Ads

  • Breaking News

    Kesa Ye Tera Ishq By Malisha Rana All Chapters


    Kesa Ye Tera Ishq By Malisha Rana All Chapters


    Kesa Ye Tera Ishq By Malisha Rana All Chapters



    " ثریا آپی آپ دیکھ لیجیے گا ان شاءاللہ ایک نا ایک دن میں اپنے بابا کا دل اور محبت جیتنے میں کامیاب ہو ہی جاؤں گی اور مجھے اس دن کے آنے کا شدت سے انتظار ھے, اچھا آپ جا کر دیکھیں تو کہ بابا اٹھے یا نہیں۔۔۔۔"

    " عنایہ نے بات پلٹ دی تو ثریا بھی جی بی بی جی کہہ کر کچن سے نکل گئ۔۔۔۔

    ناشتہ تیار کر کے عنایہ نے خود جلدی سے تھوڑا بہت ناشتہ کیا اور پھر جمال صاحب کے لیے ناشتہ ٹرے میں سجائے ان کے کمرے کی سمت چل پڑی آج صبح سے ہی وہ بہت مصروف تھی جس وجہ سے اسے یونیورسٹی کے لیے بھی کافی دیر ھو گئی تھی لیکن اس بات سے بھی عاس کو کوئی فرق نہ پڑا کیونکہ بات اس کے بابا کا دل جیتنے کی تھی۔۔۔۔۔

    جمال صاحب کے کمرے کے قریب پہنچ کر عنایہ نے ایک لمبی سانس لے کر خود کو کمپوز کیا اور پھر بائیں ھاتھ کی دو انگلیوں کو دہرا کر کے کمرے کے دروازے کو نوک کر دیا۔۔۔۔

    "کون ھے۔۔۔۔؟؟؟

    جمال صاحب غصے سے دریافت کر رھے تھے۔۔۔۔

    " بابا میں ھوں عنایہ کیا میں اندر آ جاؤں۔۔۔؟؟؟ 

    عنایہ ڈرتے ھوئے کمرے میں داخل ھونے کی اجازت طلب کر رہی تھی۔۔۔۔

    " نہیں کوئی ضرورت نہیں ھے تمہیں صبح صبح اپنی منحوس شکل مجھے دیکھانے کی, میں نہیں چاہتا کہ میرا سارا دن ہی خراب گزرے اور وہ ثریا کہاں ھے, میں نے کتنی دفعہ کہا ھے کہ میرا ہر کام وہ ہی کرے گی اس لیے تم دفع ھو جاؤ یہاں سے اور میرے کمرے سے باہر نکلنے سے پہلے تم یونیورسٹی چلی جانا تاکہ مجھے تمہاری شکل دیکھائی نا دے۔۔۔۔"

    جمال صاحب بغیر کسی لحاظ کے مسلسل عنایہ کو اپنے الفاظ سے گھائل کر رھے تھے مگر اب عنایہ کو بھی ان سب باتوں کی عادت ہو گئ تھی وجہ بچپن سے ہی جمال صاحب کی اس کی ذات سے بے پناہ نفرت تھی کیونکہ جمال صاحب کی بیوی اور عنایہ کی ماں عنایہ کی پیدائش کے وقت ہی خالق حقیقی سے جا ملی تھیں اور جمال صاحب اپنی بیوی کی موت کی زمہ دار عنایہ کو سمجھتے تھے۔۔۔۔

    ماں کی موت کا غم اور ماں کی محبت کی کمی تو عنایہ کو بھی بچپن سے رہی تھی وہیں وہ اپنے باپ کی محبت اور شفقت کے لیے بھی ہمیشہ ترستی رہی تھی۔۔۔

    عنایہ سے دور رھنے کی خاطر جمال صاحب نوکری بھی ایسی کرنے لگے تھے جس میں انھیں پاکستان سے باہر دبئی میں ہی رھنا پڑتا اور عنایہ کی دیکھ بھال کے لیے انھوں نے ثریا کو رکھا ھوا تھا لیکن جب بھی وہ ہر ماہ میں دو دونوں کے لیے پاکستان آتے تب عنایہ ہمیشہ ان کا دل جیتنے کی جدوجہد میں مصروف دیکھائی دیتی تھی لیکن ہمیشہ ہی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا۔۔۔۔

    " بابا میں نے آپ کا پسندیدہ ناشتہ بنایا ہے پلیز کھا لیں۔۔۔۔"

    کافی دیر تک خود کو کمپوز کر کے عنایہ نے اپنے آنے کی وجہ بتائی وہیں جمال صاحب بھڑک اٹھے۔۔۔۔

    " تمہارا مسلۂ کیا ھے کیوں سکون سے رھنے نہیں دیتی مجھے جب دیکھو پیچھے ہی پڑی رہتی ھو , اچھا ٹھیک ھے جاؤ تم ,کھا لوں گا میں یہ ناشتہ, تم کچن میں رکھ دو اور اب مجھے ڈسٹرب مت کرنا ویسے کتنی بے شرم ہو تم بچپن سے لے کر اب تک ہزار دفعہ تمہيں میں مجھ سے دور رہنے کا کہہ چکا ہوں پھر بھی تمہارے دماغ میں اتنی سی بات نہیں گھستی , جاؤ اب۔۔۔۔"

    جمال صاحب کے لہجے اور باتوں سے اداس ہو کر عنایہ نے ناشتہ کچن میں رکھا اور خود اپنے کمرے میں جا کے بیڈ پر بیٹھ گئی اور سائیڈ ٹیبل پر موجود اپنی ماں کی تصویر کو اٹھا کر سینے سے لگا کے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔۔۔

    " ماما آپ کیوں ہميں چھوڑ کر گئیں ھیں اگر آج آپ ہمارے ساتھ ہوتیں تو ہم سب کتنی پرسکون اور خوشیاں بھری زندگی گزار رہے ہوتے , ماما موت زندگی تو اللّٰہ جی کے ہاتھ میں ھے نا پھر کیوں بابا آپ کی موت کی زمہ دار مجھے ٹھہراتے ھیں, میرا کیا قصور ھے ماما بہت تکلیف ھوتی ھے مجھے خود کے لیے بابا کی نفرت دیکھ کر۔۔۔۔"

    کافی دیر تک رو کر اپنا دل ہلکا کرتے ھوئے عنایہ کو یونیورسٹی کے لے بہت دیر ھو گئی تھی تب اسے اچانک نازش کی یاد آئی جو یقیناً اس کے تھوڑا سا اور لیٹ ھو جانے پر خود اس کے گھر میں ہی چلی آتی تبھی عنایہ نے اپنی ماں کی تصویر کو چوم کر سائیڈ ٹیبل پر رکھا اور اپنے کپڑے لیے باتھ روم میں داخل ھو گئ۔۔۔

    منہ ھاتھ دھو کر جو آنسووں کی وجہ سے خراب ھو چکا تھا اس نے کپڑے تبدیل کیے اور واپس کمرے میں آ کے اپنی چادر لینے کے بعد بیگ کو کاندھے پر لٹکائے وہ گھر سے باہر نکل گئی جہاں اس کا پرسنل رکشہ جو اسے پک اینڈ ڈراپ دیتا تھا وہ کب سے وہیں کھڑا تھا عنایہ کو شرمندگی تو بہت ھوئی لیکن وہ کر بھی کیا سکتی تھی اسی لیے چپ چاپ رکشے میں بیٹھ گئی۔۔




    Kesa Ye Tera Ishq By Malisha Rana All Chapters




    السلام وعلیکم ال

    کیسا یہ تیرا عشق ناول مکمل آپکو اب 300 روپے میں خریدنا ھوگا ویسے آپکو یہ ناول اور کہیں نہیں ملنے والا جس جس کو یہ ناول چاھیے وہ کمینٹس میں رابطہ کرے سبھی ریڈرز کو جنہوں نے بکنگ کروا لی اس ناول کی انھیں 20 مارچ کو پے منٹ کے بعد مکمل پی ڈی ایف سینڈ کر دی جائے گی ۔۔۔۔

    ناول کی قمیت 300 روپے ھیں جو آپکو ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے پے کرنی ھے ۔


    Click And Get

    Online Reading

    Chapter 5


    Chapter 4


    Chapter 3


    Chapter 2



    Chapter 1


    35 comments:

    1. Next chapter dy deyn plzzzz or jaldi diya Kary plzzzz

      ReplyDelete
    2. This comment has been removed by the author.

      ReplyDelete
    3. This comment has been removed by the author.

      ReplyDelete
    4. Kessy pblish hoskta ha 0lz tareeka bta dy??

      ReplyDelete
    5. Please chapter 4 ke aage ke chapter ka link de dey

      ReplyDelete
    6. Mam jaldi yeh novel complete Kary plzzzz
      I am a huge fan of your novels
      That's why I am saying hurry up Mam

      ReplyDelete
    7. This comment has been removed by the author.

      ReplyDelete
    8. ya novel book mil skti pori kya...? Novel pora complete ho chuka hai kya....?

      ReplyDelete
    9. This comment has been removed by the author.

      ReplyDelete
    10. Malisha Mam please complete this novel hurry up ❣️😊😊😊😊

      ReplyDelete
    11. Please novel ki next epi upload kren me pichle scenes bhoolti ja rahi hun Mere dil sy utarta ja raha hai me stress feel kr rhi hun try kren jaldi upload krne ki.....

      ReplyDelete
    12. Bohat late episode dy rahi han jaldi sy novel complete karen

      ReplyDelete
    13. Aap ke novel kesy download karna ha treqa btain plz

      ReplyDelete
    14. Insan ko itna dramabaz b nii hona chahyeee ab toh kar Dani chahee next episode load😡😡😡

      ReplyDelete
    15. Amazing ....next chapter da day plzz

      ReplyDelete
    16. Kya 13 k bd episode abi tk upload nhi hue h kya

      ReplyDelete
    17. This comment has been removed by the author.

      ReplyDelete
    18. How can I purchase this novel?

      ReplyDelete

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728