Ik Siwa Tere By Malisha Rana Complete Novel
Ik Siwa Tere By Malisha Rana Complete Novel
" عانی جلدی کرو ، الماری پر جو بیگ موجود ھے وہ اٹھا کر لاؤ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے بیٹے۔۔۔۔"
افراتفری میں ضرورت کی اشیاء کو سمیٹتے ایک بیگ میں ڈالتے ھوئے وہ بہت عجلت میں دیکھائی دیتیں۔۔۔۔
" کیا ہوا امی اس ڈر کی وجہ کیا ھے ، آپ کو دیکھتے اب مجھے بھی ڈر لگ رہا ہے ، پلیز ایسے برتاؤ مت کریں کچھ تو بتائیں ہم جا کہاں رہے ہیں وہ بھی اچانک ، ابھی تو میرے پیپرز ھونے بھی باقی ھیں اور آپکی نوکری وہاں تو آپکو کو ایک دن کی چھٹی بھی میسر نہیں ھوتی پھر ہم کیوں اور کہاں جا رہی ھیں۔۔۔۔؟؟؟
خوفزدہ سی کھڑی وہ اپنی ماں سے اچانک روانگی کی وجہ دریافت کر رہی تھی۔۔۔۔
" بس کر دو یہ سوالات ، تجھے فلحال کچھ سمجھ نہیں آنا نہ ہمارے پاس اتنا وقت ھے ، جو کہا وہ کرو ہمارا جانا لازمی ھے بچے ، جو آج سکول میں تماشہ ہو چکا ہے میری بے وقوفی کے باعث اسے اب بھگتنے کی ہمت نہیں ہم میں ، اپنی عزت اور جان کی حفاظت کی خاطر یہاں سے جانا ہی لازم ھے ، تمہاری دور کی خالہ کے گھر رہائش رکھیں گے ہم ، مدد کرو میری سامان سمیٹو۔۔۔۔"
اپنی ماں کی آنکھوں میں موجود خوف اسکی سانس روکنے کا باعث بن رہا تھا ، حیرت زدہ نظروں سے ثریا بیگم کو دیکھتی وہ ان کے قریب ھوئی اور نرمی سے اپنی کانپتے ھاتھوں کے ساتھ ان کے ھاتھوں کو تھاما جو سرد ھوئے پڑے تھے۔۔۔۔
" ٹھیک ھے امی ہم چلیں گے لیکن کونسی خالہ کے گھر ، ہمارا تو کوئی نہیں ہے اس دنیا تو پھر اب ہم اپنا گھر چھوڑ کر کسی غیر کے پاس کیسے جا سکتے ہیں۔۔۔۔؟؟؟
عنایت اس وقت اپنی ماں کی کوئی بھی بات نا سمجھ پانے کے باعث مسلسل سوالوں کی بوچھاڑ کیے جا رہی تھی جسے سن سن کر پریشان سے ثریا بیگم تنگ آ گئی لمحوں میں ان کی پریشانی غصے کا روپ دھار گئی تھی۔۔۔۔
Ik Siwa Tere By Malisha Rana Complete Novel
Online Reading
No comments