Header Ads

  • Breaking News

    Haqeeqat By Malisha Rana Story Review

     

    Haqeeqat By Malisha Rana Story Review


    Haqeeqat By Malisha Rana Story Review



    السلام و علیکم آل ، کیا حال ھے آپ سب کا امید کرتے ھیں کہ آپ سب اللّٰہ کے فضل وکرم سے بہت اچھے ھوں گے اور ساتھ ہی اچھے اچھے اور سب سے ہٹ کر بہترین کہانیاں اور ناولز پڑھتے ہی ھوں گے کیونکہ آج کل سوشل رائیٹرز کی تعداد میں بہت اضافہ ھو گیا ھے بہت سے ایسے لوگ جو کہ اپنے اندر ٹیلنٹ تو بہت زیادہ رکھتے تھے مگر اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ذریعہ نہیں تھا ان کے پاس ، جو آج کل بہت سی ویب سائیٹ انھیں وہی ذریعہ پیش کر رہی ھیں جن میں شمار ہماری ویب سائیٹ کا بھی ھوتا ھے ،  جی تو جیسے کہ آپ سب جانتے ہی ھیں کہ ہم روزانہ کچھ نہ کچھ اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کرتے ھیں جن میں آپ کے پسندیدہ رائیٹر کے ناولز کی کہانی کا ریویو بھی شامل ھوتا ھے کیونکہ جو لوگ انھیں نہیں پڑھ پائے وہ یہ جان سکیں کہ اصل میں اس ناول کی کہانی کیا ھے کیسے اور کیا کیا ھوا اس میں اس طرح ایک فائیدہ یہ بھی ھے کہ آپ سب کو پورا ناول ایک چھوٹے سے ریویو کے ذریعے معلوم ھو جائے گا تو اگر اس کی کہانی آپکو پسند آئے تو پھر پورا ناول آپ پڑھ لیں ورنہ کوئی اور نالو سہی، اس لیے آپ خود بھی ڈیمانڈ کر سکتے ھیں ناولز کی جن کا ریویو آپکو جاننا ھو لیکن وہ ناول ہماری ویب پر ھونا ضروری ھے کیونکہ ہم صرف ان ناولز کے ہی ریویو دیتے ھیں جو ہماری ویب سائیٹ سے ریلیٹڈ ھوں۔۔۔


    تو اب ہم بات کرتے ھیں آج کے ناول کے بارے میں جو کہ ھے ملیشہ رانا کا کیونکہ ملیشہ رانا کے ہی ناولز ایک کثیر تعداد میں ہماری ویب سائیٹ پر موجود ھیں وجہ ان کا ہماری ویب کی آفیشل رائٹر ھونا ھے جی تو آج کا جو ناول ھے وہ ایک شارٹ اسٹوری ھے جس کا نام ھے حقیقت ، یہ ایک قسم کی سبق آموز کہانی بھی ھے جسے خوب سراہا گیا اور آج ہم اسی کا ریویو آپ کے سامنے پیش کرنے والے ھیں تاکہ آپ کو اس کی کہانی کا معلوم ھو سکے تو اب ہم آپ کو زیادہ بور نہیں کریں گے تو سیدھا ناول کی کہانی کا بتاتے ھیں۔۔۔


    حقیقت ناول اپنے نام سے ہی کچھ یونیک محسوس ھوتا ھے یہ ایک ایسی کہانی ھے جو آپ کو ایک میسج دے گی اس ناول کے شروع میں روحی نامی ایک لڑکی رات کے وقت گاڑی ڈرائیو کرتے ھوئے واپس اپنے گھر کی جانب جا رہی تھی، کافی وقت گزر چکا تھا اور اتنی لیٹ ھونے کی وجہ سے راستہ کافی ویران تھا وجہ روحی کی دوست کا اپنی برتھڈے کی وجہ سے اسے روکے رکھنا تھا جس پر عمل کرتے وہ بھی اس کی خاطر اتنی دیر تک برتھڈے پارٹی میں موجود رہی مگر اب راستہ بہت سنسان ھو گیا تھا۔۔۔


    وہ ابھی خود کو ہی کوس رہی تھی تب اس کی گاڑی خراب ھو گئی جس پر وہ اور چڑ گئی اور گاڑی سے باہر نکل کر موبائل سگنلز تلاش کرنے لگی جو اس جگہ تو نہیں مل رھے تھے اسے ، تبھی اچانک اسے اپنے سامنے ایک  گاڑی کے باہر کوئی شخص کھڑا دیکھائی دیا روحی اس کے قریب مدد مانگنے کے لیے جانے لگی تبھی اس کی نظر اس کے کپڑوں پر پڑی جس پر موجود سرخ دھبے دیکھ وہ ڈر گئی اور واپس پلٹنے لگی تبھی وہ شخص اسے دیکھ لیتا ھے اور اس کی طرف بڑھنے لگتا ھے کہ روحی کا ٹکراؤ ایک اور شخص سے ھو جاتا ھے وہ خوف میں مبتلا اس سے مدد طلب کرتی ھے تو وہ شخص اسے کہتا ھے کہ وہ اس کے گھر رات گزار لے اس موسم میں وہ کہیں اور نہیں جا پائے گی تو روحی بھی اس پہلے شخص سے ڈرتے ھوئے اس دوسرے شخص کے گھر چلی جاتی ھے۔۔۔


    وہاں وہ شخص اسے بیٹھنے کا بول کر خود پانی لینے چلا جاتا ھے جو کہ وہ ایک میلے گندے سے گلاس میں اسے لا کر دے دیتا ھے اس گلاس پر موجود گندگی دیکھ روحی پانی نہیں پیتی اور اس شخص سے بات چیت کرنے لگتی ھے اور اسے معلوم ھوتا ھے کہا س شخص کا نام امجد ھے تبھی وہ کہتا ھے کہ اس نے آج تازہ گوشت پکایا ھے تو کیا وہ اسے روحی کے کھانے کے لیے دے تو روحی انکار کر دیتی ھے مگر وہ گوشت کھانے چلا جاتا ھے تب روحی اٹھ کر اس کے گھر کا جائزہ لینے لگتی ھے تبھی اچانک آس کا پاؤں کسی چیز کے اوپر آتا ھے جب وہ نظریں جھکائے دیکھتی ھے تو ڈر کر چیخ پڑتی ھے اس آواز پر وہ شخص باہر آ جاتا ھے اور روحی کو اپنے پاس رکھ لیتا ھے تبھی اچانک روحی کو اس کمرے کی کھڑکی میں وہ پہلے والا شخص دیکھائی دیتا ھے وہ کہتا ھے کہ وہ روحی کی مدد کرے گا بس روحی امجد کو باتوں میں الجھا کر رکھے روحی نے بھی ویسا ہی کیا تب وہ شخص گھر میں داخل ھوا اور روحی کو بچا کر بھاگنے لگا کہ اچانک روحی کو تکلیف محسوس ھوئی اور وہ گر گئی تب وہ شخص اسے اصل حقیقت بتاتا ھے کہ اصل اس گھر کا مالک وہی تھا اور ساتھ ہی ایک سوال پوچھتا ھے روحی سے کہ آخر تم لوگ ہر کسی پر بھروسہ کیسے کر لیتے ھو پھر وہ روحی کو اپنے ساتھ لے جاتا ھے ، یہیں پر ہی کہانی ختم ھو جاتی ھے تو اب آپ بتائیں کہ کیسی لگی آپ سب کو آج کی کہانی امید کرتے ھیں کہ پسند آئی ھو گی اسے مکمل پڑھ سکتے ھیں ہماری ویب سائیٹ پر جا کر کیونہ بہت سی باتیں ہم ریویو میں بیان نہیں کر پاتے جو آپ کو خود ہی پڑھنی ھوں گے مکمل نالو میں، یوں ہی کل پھر حاضر ھوں گے ہم ایک نئی کہانی کے ساتھ جو یقیناً آپکو بہت پسند آئے گی تو اب آپ بھی چاھیں تو فرمائش کر دیں کسی ناول کی ہم انشاللہ اس پر ریویو بھی ضرور دیں گے تو اب ہمیں دیں اجازت کل پھر ھو گی آپ سب سے ملاقات ایک نئی کہانی کے ساتھ ، لیکن یاد سے آپ سب خود بھی روزانہ ہماری ویب سائیٹ کا وزٹ کرتے رھا کریں تاکہ ہماری ویب کے ہر نئے ناول کی اپڈیٹ سب سے پہلے آپ کو مل سکے ، اللّٰہ حافظ


    Click The Link To Get The Complete Novel





    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728