Header Ads

  • Breaking News

    Darrr By Malisha Rana Story Review

     

    Darrr By Malisha Rana Story Review


    Darrr By Malisha Rana Story Review



    السلام وعلیکم دوستوں، جی تو روزانہ کی طرح آج بھی ہم حاضر ھیں آپ کے سامنے ایک بہت پیاری اور انٹرسٹنگ کہانی کے ساتھ ، جسے لکھا ھے آپ کی پسندیدہ لکھاری ملیشہ رانا نے ، اس کہانی یا پھر شارٹ ناول کا نام ھے ڈر ، اس ناول کا پہلا حصہ جو کہ خود کے نام سے ہماری ویب سائیٹ پر موجود ھے پہلے تو رائیٹر نے اس ناول کو اتنا ہی لکھنے کا سوچا تھا مگر پھر آپ سبھی کی بے حد فرمائش کرنے پر انھوں نے اس کا پارٹ ٹو لکھنے کا سوچا اور اسے پوسٹ بھی کر دیا گیا ھے ،جو یقیناً ہمیشہ کی طرح آپ ضرور پسند کریں گے اب ھوتے ہی اتنے اچھے ھیں ملیشہ رانا کے ناولز جو آپ کو ناولز سے ہی لگاؤ کروا دیں، اب ہم کہانی کی جانب بڑھتے ھیں جس کا ریویو پڑھ کر آپ کو کہانی کے متعلق علم ھو جائے گا ساتھ ہی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ملیشہ رانا نے اپنی کہانی کے زریعے اپنے ریڈرز کو ایک پیغام دیا ھے جس سے نا صرف انسان میں ہمت پیدا ھوتی ھے بلکہ خود کی حفاظت کرنا بھی جان جات ھے وہ ، تو ریویو کچھ اس طرح ھے کہ۔۔۔


    اس ناول ڈر کے پہلے پارٹ میں کہانی اس جگہ ختم ھوئی تھی کہ فیروز سے بچ کر حرا اپنے گھر واپس آ جاتی ھے اور اپنی ماں کو ساری بات سے آگاہ کر دیتی ھے تب اس کی ماں اسے لے کر دوسرے شہر اپنی بہن کے گھر آ جاتی ھیں مگر انھوں نے اصل بات سے انھیں انجان رکھا تھا تب ایک رات ان کے دروازے پر دستک ھوتی ھے حرا اپنے کمرے میں تھی تو اس کی خالہ جو کہ انجان تھیں انھوں نے جا کر دروازہ کھول دیا تب فیروز گھر میں داخل ھوا اور اسے دیکھ کر حرا کی ماں اسے کمرے میں ہی رکنے کا کہہ کر خود باہر فیروز کے پاس چلی آئی ، فیروز حرا کے بارے میں ان سے پوچھتا ھے حرا کی ماں اسے بتاتی ھے کہ حرا نام کی کوئی لڑکی یہاں نہیں رہتی مگر وہ بھلا یقین کیسے کر لیتا وہ آدی وجہ سے بار بار ایک ہی سوال کر رھا تھا وہ وہ یہ بھی کہتا کہ کہ حرا کی ماں اپنی ہی بیٹی کو پہنچاننے سے انکار کر رہی ھیں یہ تو کوئی بات نا ھوئی اس سارے عمل میں حرا کی خالہ حیرانگی سے دونوں کو دیکھے جا رہی تھیں اور حرا بھی یہ سب کھڑکی سے دیکھ رہی تھی کہ اچانک فیروز نے حرا کی ماں کو اس سے بہت دور بھیج دیا اور پھر اس کی خالہ سے سوال کیا کہ اگر وہ اب بھی خاموش رہی تو اسے کے ساتھ بھی یہی سب ھو گا۔۔۔


    حرا یہ سین دیکھ کر رونے لگی تھی اس کی خالہ فیروز کو کمرے کی طرف جانے کا کہہ دیتی ھیں حرا فیروز کو ادھر آتا دیکھ کھڑکی کے ذریعے وہاں سے نکل جاتی ھے فیروز کمرے میں آیا تو کھڑکی کھلی دیکھ اس کی خالہ سے بولا کہ کیوں کھڑکیاں بناتے ھیں وہ لوگ اپنے گھروں میں ااور پھر جانتا ے پہلے اس کی خالہ کو بھی حرا کی ماں کے پاس بھیج دیتا ھے حرا بھاگ رہی تھی مگر فیروز بھی اس کے پیچھے ہی موجود تھا بلاآخر وہ حرا کو پکڑا لیتا تھا ور اپنے ساتھ چلنے کا حکم دیتا ھے حرا نہیں مانتی لوگ جمع ھو کر یہ سب دیکھ رھے تھے مگر مدد کرنے کی کسی ایک میں بھی ہمت نہیں تھی کچھ بحث کے بعد فیروز پکڑ کر حرا کو گاڑی میں بیٹھاتے اپنے گھر لے چلتا ھے اور گاڑی سے باہر آنے کا بولتا ھے وہ انکار کر دیتی ھے تو فیروز کہتا ھے کہ کیا ساری زندگی گاڑی میں ہی گزارنی ھے اسنے ، ڈرائیور کو وہ جانے دے اور یہ ڈرامہ وہ بعد میں کر لے لیکن پھر جیسے تیسے وہ گھر میں داخل ھو ہی جاتی ھے ، فیروز اس کے چہرے پر سپرے کر دیتا ھے اور وہ ھوش وحواس بھول جاتی ھے جب نیند سے جاگی وہ تو فیروز کے کمرے میں موجود تھی فیروز اس کے پاس بیٹھا تھا اور وہ کسی دلہن کی طرح سجی ھوئی تھی ، تب وہ اسے باتیں سناتی ھے اور فیروز اسے اپنے ماضی یعنی بچپن کے بارے میں بتا دیتا ھے ساتھ ہی اپنی محبت کا اظہار کرتا ھے جس میں حرا کو کوئی انٹرسٹ نہیں تھا وہ کہتا ھے کہ حرا بھی اس سے بے انتہا محبت کرے ، فیروز کو یوں دیکھ کے وہ ایک ترکیب سوچ کر فیروز کو کمرے میں بند کیے خود وہاں سے جانے لگتی ھے لیکن فیروز اس کے پیچھے ہی وہاں آ جاتا ھے اب اسے حرا سے محبت ختم ھو گئی تھی تب حرا فیروز کو اس دنیا سے بہت دور بھیج کر خود پولیس سٹیشن چکی جاتی ھے وہاں ایک انسپکٹر اسے وہاں سے باہر نکال کر کہتا ھے کہ اس جیسی بہادر لڑکی کی ضرورت اس دنیا میں زیادہ ھے۔۔۔۔۔


    تو دوستوں کیسی لگی آپ کو آپ کی ہی فیورٹ یہ کہانی ، ضرور پسند تو آئی ھو گی آپ کو اب ھے ہی اتنی انٹرسٹنگ اس سے ہمیں یہ سوچو ملتا ھے کہ انسان کسی کی نا تو محبت زبردستی حاصل کر سکتا ھے اور نا ہی فیروز جیسے انسانوں کا انجام اچھا ھوتا ھے وہ کیا سمجھتا تھا کہ اس طرح وہ جو چاھے وہ ہی کر سکتا ھے جبکہ ایسا کچھ نہیں ھوتا، حرا ایک بہت بہادر لڑکی تھی جس نے کسی بھی حال میں اپنی ہمت نہیں ھادی اور حالات کا ڈٹ کر سامنا کیا ہمیں بھی حرا کی طرح خود کو مضبوط بنانا چاھیے تاکہ کوئی بھی فیروز ہمارا کچھ نا بگاڑ سکے ، تو دوستوں آپ اپنی رائے کا اظہار بھی لازمی کرنا آپ تاکہ ہمیں معلوم تو ھو ، اور اس ریویو سے زیادہ کچھ تو معلوم نہیں ھو سکا ھو گا آپ کو تو اس ناول کو مکمل اک ہماری ویب سائیٹ پر پڑھ لیں ، اب کل پھر آئیں گے آپ کے سامنے ایک دلچسپ ناول کے ریویو کے ساتھ تب تک خوش رھیں اور ناولز پڑھتے رھیں ، اللّٰہ حافظ








    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728