A Real Story Hill House Complete Story Review
A Real Story Hill House Complete Story Review
کردار۔۔۔
اسٹیون کرین ، اس خاندان کا سب سے بڑا بیٹا۔ وہ بہن بھائیوں کی ناپسندیدگی کے باوجود ہل ہاؤس میں اپنے خاندان کے تجربات کے بارے میں لکھنے کے بعد ایک مشہور مصنف بن گئے۔
اولیویا کرین ، ہیم کرین کی بیوی اور ان بچوں کی ماں ، جو مکانات کو ڈیزائن کرنے کا کام کرتی تھیں۔اور وہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی نیل کے ساتھ گھر میں غیر معمولی سرگرمی سے سب سے زیادہ متاثر ھوئیں۔۔۔
ہیم کرین اس گھر کے مالک اور ان بچوں کے والد جو بعد میں ہل ہاؤس میں ہونے والے واقعات کے بعد وہ اپنے بچوں سے الگ ہو گئے تھے۔۔
شرلی کرین ہیریس ، اس خاندان کی سب سے بڑی بیٹی۔ وہ اپنے شوہر کیون کے ساتھ ایک مردہ خانہ کی مالک ہے۔ اس کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔۔۔
لیوک کرین ، نیل کے بڑا جڑواں بھائی اور اس خاندان کے دو کم عمر ترین ممبروں میں سے ایک۔ وہ ہل ہاؤس کی اپنی یادوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے فضول چیزوں کا سہارا لیتا ھے بہت حد تک ان چیزوں میں مبتلا ھو جانے کے بعد وہ ان کو چھوڑنے کی جدوجہد کرنے لگتا ہے۔
تھیوڈور "تھیو" کرین ، پانچوں بچوں میں سے درمیانی بچی ، وہ ایک ماہر نفسیات بن گئی تھی جو کہ اپنی ماں کی طرح "حساس" ، طبیعت کی تھی یعنی وہ دوسرے لوگوں کو چھونے سے ان کے بارے میں نفسیاتی معلومات حاصل کر لیتی تھی اسے چھو کر معلوم ھو جاتا ہر بات کا اور اپنے اسی عمل سے بچنے کی خاطر کو وہ ھاتھوں میں دستانے پہنتی تھی۔.
الینور "نیل" کرین، لیوک کی چھوٹی جڑواں بہن اور اس خاندان کے دو کم عمر ترین ممبروں میں سے ایک۔ وہ ہیل ہاؤس میں رہتے ہوئے کبھی بھی اس پریشانی سے پوری طرح بازیافت نہیں ہوئی تھی جو کہ ایک لیڈی کا نظر آنا تھا جس کی گردن ٹوٹی ھوئی تھی..
مکمل کہانی۔۔۔۔
1992 کے موسم گرما میں ، ہیم اور اولیویا کرین اور ان کے پانچ بچے ، اسٹیون ، شرلی ، تھیوڈورا ، لیوک ، اور ایلینور (نیل) ، ہل ہاؤس میں داخل ہوئے تاکہ اس حویلی کو بیچنے کے لیے اسے تھوڑا بہت تعمیر کیا جاسکے اور پھر اچھے داموں کو اسے بیچ کر وہ اپنا گھر لے سکیں وہ اس بات سے مکمل غافل تھے کہ اس گھر کی اصل کہانی کیا ھے اور کیا کچھ موجود ھے ادھر ورنہ شاید وہ اتنا بڑا خطرہ کبھی مول نہ لیتے۔۔۔
غیر متوقع مرمت کے سبب ، انھیں زیادہ دن ادھر رہنا پڑتا ہے ورنہ وہ تو کچھ ہفتوں کے لیے ادھر رھنے آئے تھے ، مگر دن با دن وہاں عجیب و غریب واقعات رونما ھونے لگے جن میں دیواروں میں سے شور سنائی دینا جو کہ شرلی اور تھیو نے بہت واضح سنا تھا ، اس کے علاؤہ نیل کو ٹوٹی گردن والی لیڈی کا دیکھائی دینا جبکہ لیوک کو ایک ہیٹ والی شخص نظر آنا جو کافی لمبا تھا ، سٹیون اور باقی افراد کے ساتھ بھی بہت عجیب واقعات ھوتے ھیں مگر وہ انھیں زیادہ محسوس نہیں کرتے لیکن ان سب میں سے سب سے زیادہ متاثر اولیویا کرین ھوتی ھیں اور بعد میں ایک المناک نقصان ہوتا ہے سبھی گھر والوں کو آدھی رات کو گھر سے فرار ھونا پڑتا ھے سوائے اولیویا کرین کے وہ وہی پر تھیں وجہ ان کا عجیب روپ تھا اس کے علاؤہ اس گھر میں ایک ریڈ روم موجود تھا جسے آخر میں اس گھر کا پیٹ کہا گیا ھے کیونکہ وہ اس گھر میں موجود سبھی لوگوں کو کھا جاتا تھا ان کے دماغ کو کنٹرول کر لیتا تھا اسے بہت عرصے سے بند کیا ھوا تھا مسٹر ہیو نے اسے کھولنے کی کوشش بھی کی مگر تب وہ کسی طرح نہ کھلا جبکہ وہ جسے چاہتا تھا اسے اسے انداز میں اپنے اندر آنے دیتا تھا جیسے کہ اولیویا کرین کے لیے وہ ایک اسٹڈی روم تھا جس میں وہ اپنا وقت گزارتی تھیں اسٹیون کے لیے وہ ایک کھیلنے کا کمرہ تھا جہاں وہ ھمیش کھیلتا ، شرلی کے لیے وہ ایک خاندانی کمرہ تھا وہاں وہ بھی اپنا وقت گزارتی ، تھیو کے لیے وہ ڈانس روم جبکہ لیوک کے لیے ٹری ھاؤس اور نیل کے لیے پلے روم تھا سبھی افراد سوائے ہیو کرین کے وہاں اپنا وقت گزارتے تھے سبھی کے سامنے وہ الگ الگ روپ میں موجود رہتا تھا جس رات مسٹر ہیو اپنے بچوں کے ساتھا س گھر سے بھاگے تھے تب بھی وہ روم پہلی دفعہ انھیں کھلا ھوا دیکھائی دیا تھا کچھ دیر بعد جب مسٹر ہیم اپنے بچوں کو سیف جگہ چھوڑ کر اپنی بیوی کو لیے وہاں واپس آئے تو انھیں وہ رسی کے ساتھ لٹکتی ھوئی دیکھائی دیں وہ خودکشی کر چکی تھیں جس کا الزام مسٹر ہیم پر آیا اور ان سے ان کے بچوں کو دور کر دیا گیا سبھی بچے اپنی خالہ کے پاس رھنے لگے اور وہیں بڑے ھو گئے۔۔۔
اولیویا کی موت کی وجہ پوپی کا اولیویا کا دماغ خراب کرنا تھا وہ ہی اسے پاگل کر رہی تھی کیونکہ وہ خود ایک پاگل تھی پوپی نامی وہ عورت جو کہ اس ہیٹ والے انسان کو ایک پاگل خانے میں ملی تھی جہاں وہ خود بھی گیا ھوا تھا تو دونوں نے محبت کی شادی کر لی تھی تب ان کے 2 بچے ھوئے جن میں پہلا بیٹا تھا جو کہ معزور تھا چل پھر نہیں سکتا تھا اس وجہ سے وہ دیواروں کو بجا کر شور مچاتا یہ بچہ اولیویا کو بھی دیکھائی دیا تھا اور پوپی کی دوسری ایک بیٹی تھی چھوٹی سی ، پوپی اس قدر پاگل عورت تھی کہ اس نے خود اپنے دونوں بچوں کی جان لے لی اس کا کہنا تھا کہ باہر کی دنیا اس کے بچوں کو کھا جائے گی اس لیے وہ اپنے بچوں کو اپنے پاس محفوظ رکھ رہی ھے پھر وہ خود بھی مر گئی تھی ، یہی بات اس نے اولیویا کو کہی اور وہ بھی یہی سوچنے لگی اور پاگل ھو گئی ، اس کے بعد وہ ہیٹ والا آدمی اور اس کی ماں بچی تھی 40 سال کی عمر میں وہ ہیٹ والا آدمی خود کو گھر کی بیسمنٹ میں دیوار میں بند کر لیتا ھے اور وہیں مر جاتا ھے بعد میں اس کی روح بھکتی تھی اور اپنے ہیٹ ڈھونڈتی تھی جو کہ لیوک کو دیکھائی دیتی ، تو اب جب سبھی مر گئے تھے تو وہ بوڈھی خاتون بھی مر گئی یعنی اس ہیٹ والے آدمی کی ماں یہ سبھی بھوت بھکتے تھے اس گھر میں۔۔۔
چھبیس سال بعد سب بچے کافی بڑے ھو گئے تھے اور اپنی اپنی زندگی میں مصروف بھی، ان میں سے کوئی اپنے والد سے ملتا نہیں تھا سوائے نیل کے وہ ابھی بھی انھیں اپنے خوف کے متعلق آگاہ کرتی تھی وہ ہی نہیں سبھی بہن بھائیوں اور مسٹر ہیم تک عجیب چیزیں دیکھتے تھے جن میں انھیں اپنی بیوی کا ماضی دیکھائی دیتا وہ ہر وقت ایک روح کی طرح ان کے ساتھ رہتی تھی ، سٹیون کو اپنی ماں وہ روپ یاد آتا جو اس رات اس نے دیکھا تھا جس رات انھوں نے ہل ھاؤس چھوڑا، شرلی کو بھی اپنا ماضی دیکھائی دیتا تھا جو کہ ایک آدمی تھا جس میں وہ ایک بار میں ملی اور اس قدر اس کے قریب ھو گئی کہ اپنے شوہر سے بے وفائی کر گئی ، تھیو کو بھی اپنی پاور کی وجہ سے بہت کچھ دیکھائی دیتا وہ بھی ہانگ بچپن میں ھونے والے واقعات کو بھول نا پائی تھی ، وہیں لیوک کو اب تک وہ ہیٹ والے آدمی دیکھائی دیتا اس چیز سے بچنے کی خاطر وہ نشے میں مبتلا رہتا مگر اب وہ اس عادت کو چھوڑ رہا تھا جس وجہ سے اسے وہ ہیٹ والے آدمی بہت زیادہ دیکھائی دینے لگا تھا، اب آخر میں نیل کو وہ ٹوٹی گردن والی لیڈی ابھی تک دیکھائی دیتی وہ ایک پل کے لیے بھی اس سے جدا نہ ھوئی تھی یہاں تک کہ اس کے شوہر کو بھی اس لیڈی نے ہی مار دیا تھا, اپنے شوہر کی وفات کے بعد نیل اپنا دینی روشن برقرار نہ رکھ سکی اور اپنے سبھی بین بھائیوں اور والد کو فون کرنے کے بعد اس ہم ھاؤس میں چلی گئی جہاں سے وہ کبھی واپس نہ آ سکی وہیں کی ھو کر رہ گئی۔۔۔
نیل کی موت کی وجہ سے مسٹر ہیم اور سبھی بہن بھائی دوبارہ اکٹھے ھوئے اور انھیں یہ بات ماننی ہی پڑی کہ ہل ھاؤس نے ان سبھی کے زندگیوں کو متاثر کیا ھے ۔شرلی جو کہ ایک مردے خانے کی مالکن تھی اس نے اپنے بہن نیل کو بھی وہیں رکھا ھوا تھا وہ اس کی آخری رسومات خود کرنا چاہتی تھی۔۔۔
آخر میں لیوک جو کہ نیل کی موت سے پاگل ھو گیا تھا وہ ہل ھاؤس کو جلانے پیرول کے ساتھ وہاں اکیلا چلا جاتا ھے تو باقی سب کو جب علم ھوتا ھے تو وہ بھی لیوک کو بچانے اس طرف چل پڑتے ھیں ہل ھاؤس تو کیا ہی جلنا تھا مگر لیوک ضرور مرنے لگا تھا تب باقی سب وہاں آئے تو وہ سب بھی بے ھوش ھو کر ریڈ ھاؤس میں پہنچ گئے تب ان سب کو واپس نیل لاتی ھے وہ کیسے اپنے بہن بھائیوں کو مرنے دیتی لیکن جب وہ لیوک کو لیے وہاں سے جانے لگے تو اولیویا نے انھیں جانتا ے روکا وہ اپنی تمام فیملی کو اپنے پاس رکھنا چاہتی تھی تب مسٹر ہیم نے ایک سودا کیا اور خود وہاں رہنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ اپنے بچوں کو وہاں سے بھیج دیا اس ایک وعدے کے ساتھ کہ وہ کبھی ہل ھاؤس کو نہیں بیچیں گے۔۔۔
دو سال بعد سٹیون باپ بننے والا تھا لیوک ان فضول کاموں کو مکمل چھوڑ چکا تھا تھیو اپنی زندگی میں خوش تھی جبکہ شرلی نے اپنے شوہر سے معافی مانگ کر صلح کر لی تھی اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ بہت خوش تھی۔۔۔
No comments