Inteha By Malisha Rana Story Review
Inteha By Malisha Rana Story Review
السلام علیکم ایوری باڈی، کیا حال ھے ہمارے پیارے پیارے فرینڈز ھے یقیناً ہماری ہی طرح آپ کا حال بھی بہت اچھا ھو گا ، آج کل ہم تو بہت بزی ھیں آپ کے سامنے آپ کی ہی فیورٹ رائٹر ملیشہ رانا کے ناولز ، جو ہمیشہ کی طرح آپ کو بہت پسند آئیں گے اب آپ کی ہی تو فرمائش پر ہم اسے پوسٹ کر رھے ھیں جو کل کی طرح آج بھی آپ کو بہت پسند آئے گا۔۔۔۔
جی تو آج ہم جس ناول کے بارے میں بات کریں گے وہ ھے انتہا کی بالکل ٹھیک پڑھا آپ نے آج ہم آپ سب سے ناول انتہا کے بارے میں ہی بات کریں گے جن کی رائیٹر ھیں ملیشہ رانا اور یہ ناول کچھ ماہ پہلے ہی مکمل ھو گیا ھے یہ ناول اور آسانی سے مل بھی جائے گا آپکو یہ ناول، آج ہم اس ناول کی کہانی کو آپ سب کو بتانے والے ھیں جسے پڑھ کر آپ ایکسائٹڈ ہی اتنا زیادہ ھو جائیں گے کہ اسے مکمل پڑھ ہی لیں گے۔۔۔
انتہا ناول ایک فنی اور رومینٹک ناول ھے جس کے بے حد خوبصورت اور فنی سینز آپ کا دل جیت لینے کا ہنر رکھتے ھیں اس ناول کے شروع سے لے کر آخر تک آپ ایک پل کے لیے بھی بور نہیں ہوسکتے جب یہ ناول ملیشہ رانا نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا تو انھیں بہت سراہا گیا کیونکہ یہ تھا ہی اس قابل تو اب بات کرتے ھیں اس ناول کی کہانی کی تو اس کے مرکزی کرداروں میں نام آتا ھے انیشہ عرف اینی اور فرھاد کا جو دونوں اس ناول کے ہیرو ہیروئن ھیں۔۔۔
ناول کے شروع میں دیکھایا گیا ھے کہ فرھاد بے صبری سے اینی کا انتظار کر رھا ھے کیونکہ آج وہ 15 سال بعد دوبئی سے واپس پاکستان ان کے گھر آ رہی تھی یہ دونوں ایک دوسرے کے کزنز تھے اینی 3 سال کی تھی تب اس کی ماں اپنے شوہر سے ناراض ھو کر دونوں بیٹوں کے ساتھ اپنے بھائی کے گھر رھنے آ جاتی ھیں تب فرھاد 22 سال کا تھا اور محبت میں ناکامی پر رو رھا تھا اس وقت اینی نے اسے دیکھا تو چپ کروانے لگی ساتھ ہی معصومیت سے بولی کہ وہ بڑی ھو کر اس سے شادی کر لے گی اس بات پر وہ مسکرانے لگا اور سچ میں اس کا انتظار کرنے لگا اسے یہ بچی جو اس کی بیوی بننے کا بول رہی تھی اس سے شاید محبت ھونے لگی تھی۔۔۔
تب تو وہ واپس دوبئی چلی گئی اپنے مان باپ اور بہن کے ساتھ اور اب وہ واپس آ رہی تھی اس لیے وہ بہت ایکسائیٹڈ تھا لیکن ان کی ملاقات ایک لڑائی کی صورت میں ھوتی ھے اور اینی کو فرھاد اپنا دشمن لگنے لگتا ھے آہستہ آہستہ یہ دشمنی بڑھنے لگی لیکن فرھاد کی محبت بھی بڑھتی جا رہی تھی ہمیشہ وہ وہی کام کرتی جس سے فرھاد کو زچ کر پاتی جیسے فرھاد نے اسے روکا تھا کہ وہ اسے انکل نہ بولے مگر وہ جان بوجھ کر باد بار اسے انکل لفظ سے پکارتی تھی ، اینی ایک پاگل قسم کی لڑکی تھی جو خود کو بہت تیز سمجھتی مگر تھی وہ بے وقوف ہی اسی وجہ سے فرھاد بھی اسے سمجھتا ھوا اسی کا انداز اپنائے اس سے شادی کر لیتا ھے اور اس بات کو فلحال چھپا کر رکھتا ھے۔۔۔
بیچ بیچ میں سے وہ اینی کو تنگ بھی کرتا تھا اور اینی بھی اپنی حرکتوں سے اسے بہت تنگ کرتی تھی لیکن ایک دن اینی کی بے وقوفی کی وجہ سے سب گھر والوں کو معلوم ھو جاتا ھے اور وہ ان کی دوبارہ شادی کروا دیتے ھیں ساتھ ہی ملیشہ نے اینی کی بڑی بہن اور فرھاد کے چھوٹے بھائی کی شادی ھونے والی تھی ان کے بھی سینز لکھے ھیں۔۔۔
شادی ھو جانے کے بعد بھی اینی کا بچپنا نا گیا وہ ویسے ہی برتاؤ کرتی فرھاد کے ساتھ ایک دفعہ تو فرھاد زخمی بھی ھو گیا اس کی وجہ سے مگر اس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ سب کیا گیا اینی کا ھے وہ سب کچھ خود پر لے گیا لیکن فرھاد کی ماں سب جانتی تھی بھلا وہ کیسے ایسا ھونے دیتیں جس کا حل سوچتے سب گھر والوں نے دونوں کو باہر کے ملک بھیج دیا تاکہ کچھ وقت ساتھ گزار کر وہ ٹھیک ھو جائیں وہاں بھی اینی نے بے وقوفی دیکھائی اور حواس کھو کر فرھاد سے عجیب عجیب باتیں کرنے لگی لیکن فرھاد اسے سنبھال چکا تھا اور اپنی محبت کا اظہار کر دیتا ھے وہ ، محبت تو خیر اینی کو بھی ھو گئی تھی فرھاد سے ،ساتھ ہی اسے یاد تھا سب کس طرح بچپن میں اس نے فرھاد سے کہا تھا اور اب اسے اپنی اس بات پر قائم رہنا تھا تو واپس گھر خوشی خوشی آتے ھیں وہ اور اینی کی بہن اور فرھاد کے بھائی کی شادی ھو جاتی ھے یعنی اس ناول کا اینڈ بھی ہیپی ھو گیا تھا۔۔۔
جی تو یہ تھی کہانی انتہا ناول کی بہت سے اچھے فنی اور رومانٹک سینز ہم بیان نہیں کر پائے جو آپکو خود ہی پڑھنے ھوں گے جیسے کہ میرا فیورٹ سین ایک تو تھا چھپکلی والا جو بہت بہت فنی تھا اینی کی باتیں اور فرھاد کا زچ ھونا بہت مزیدار تھا اس کے علاؤہ ایک اور سین تھا تب کا جب ان کی رات کو راستے میں گاڑی خراب ھو جاتی ھے اور بارش ھونے لگتی ھے تب وہ دونوں ایک ہٹ میں چلے جاتے ھیں تب فرھاد کا اپنی حرکتوں سے اینی کو تنگ کرنا یہ بہت فنی تھا ملیشہ رانا نے بہت بہت اچھا لکھا یہ ناول جو میرا تو بہت فیورٹ ھے اور شاید ملیشہ رانا کا خود بھی کیونکہ انھوں نے اپنے انٹرویو میں اس بات کا ذکر کیا تھا ان کا کہنا ھے کہ اب تک کے ان کے سبھی ناولز میں سے یہ ناول انھیں بہت عزیز ھے اب اس کی وجہ کیا ھو گی یہ تو وہی جانتی ھیں خیر ہمیں تو آپ سب ہی بھی یہی امید ھے کہ آپ کو بھی بہت چاھ لگے گا یہ ناول اور آپ اس کا اسٹوری ریویو پڑھ کر حد سے زیادہ ایکسائٹڈ ھو جائیں گے اور فوراً اسے مکمل پڑھنے کا شوق رکھیں گے تو اس لیے یہ مکمل ناول آپ ہماری ویب سائیٹ پر تلاش کر لیں تاکہ زیادہ محبت نا کرنی پڑے آپ کو ، اب انتظار کریں آپ ایک نئے ناول کے اسٹوری ریویو کا جو آپکو ملے گا کل تو آج کے لیے آپ سبھی سے ہم کہیں گے خدا حافظ۔۔۔۔
Click The link To Get The Complete Novel
No comments