Header Ads

  • Breaking News

    Ishq Mujh Ko Ho Gya Hai By Malisha Rana Story Review

     

    Ishq Mujh Ko Ho Gya Hai By Malisha Rana Story Review

    Ishq Mujh Ko Ho Gya Hai By Malisha Rana Story Review



    السلام علیکم ایوی ون ، کیسے ھیں آپ سب امید ھے بالکل ٹھیک ھوں گے اور اچھے اچھے ناولز پڑھتے ہی ھوں گے کیونکہ ماشاءاللہ سے ہماری ویب کی بہت سی اچھی اور بہترین لکھنے والی سوشل رائٹرز ھیں جن میں پہلے نمبر پر شمار ملیشہ رانا ھے ھوتا ھے ان کے ایک کثیر تعداد میں ناولز ہماری ویب پر موجود ھیں اور انشاللہ آگے بھی ان کے بہت سے ویب اسپیشل ناول یہاں پوسٹ ھوں گے جو یقیناً ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی آپ کا دل جیت لینے کی حیثیت رکھتے ھوں گے۔۔۔



    جی تو جیسا کہ ہم نے کہا تھا کہ اب ہم آپ کے سامنے پیش کریں گے وہ انٹرسٹنگ ناولز جو ھیں تو بہت اچھے اور ریڈرز کے پسندیدہ ھیں مگر جو لوگ انھیں پڑھنے سے محروم رھے ھیں اب ہمارے ان ناولز کے بارے میں بتانے سے انھیں بھی احساس ھوگا کہ وہ اب تک آخر کیسے نہیں پڑھ سکے وہ انھیں اور وہ جلدی سے ان ناولز کو پڑھ کر لطف اندوز ھوں گے۔۔۔۔



    جی تو آج ہم آپ سب سے ناول عشق مجھ کو ھو گیا ھے کے بارے میں بات کریں گے جن کی رائیٹر ھیں ملیشہ رانا یہ ایک شارٹ ناول تھا اور یہ ناول کچھ دن پہلے ہی کمپلیٹ ھو گیا تھا اور ہماری ویب سائیٹ پر موجود بھی ھے اصل میں یہ ملیشہ رانا کی شارٹ انٹرسٹنگ اسٹوریز میں سے ایک ھے اسے بھی باقی سبھی کی طرح خوب پسند کیا گیا اور ساتھ سراہا بھی گیا وجہ اس کی بہترین کہانی تھی آج ہم اس ناول کی کہانی کو آپ سب کو بتانے والے ھیں جسے پڑھ کر آپ تجسس کے باعث اسے پڑھے بغیر نہ رہ سکیں گے اور بعد میں یقینا ایسے اور ناول بھی پڑھنے کے خواہشمند ھو جائیں گے تو آب ہم سیدھا کہانی کی طرف آتے ھیں اور آپ کے سامنے اسے پیش کرتے ھیں۔۔۔


    عشق مجھ کو ھو گیا ھے کہانی کے مرکزی کردار دو تھے ایک دانش جو کہ اس ناول کا ہیرو تھا وہ ایک دنیا سے تنگ آیا اور سب سے چڑچڑا رھنے والا شخص تھا جس کے کام کی وجہ سے سب اس سے ڈرتے تھے کیونکہ رحم کرنا تو جیسے وہ بھول ہی گیا تھا وہیں دوسرا کردار کرن کا ھے جو کہ اس ناول کی ہیروئن ھے وہ ایک عام سی لڑکی تھی جس سے اس کی فیملی تک تنگ رہتی تھی کوئی پسند نہیں کرتا تھا اسے ، جس وجہ سے وہ خود سے ہی نفرت کرنے لگی تھی اور ساتھ ہی وہ ہر وقت غصے میں مبتلا رہتی۔۔۔


    جی تو ان دو انتہائی عجیب طبیعت کے مالک لوگوں کا آمنا سامنا ایک دن ایک دکان پر ھوتا ھے جہاں دانش کسی سے پیسے لینے آیا تھا اور اسے ایسا کرتے دیکھ کرن غصے سے اس پر ھاتھ اٹھا دیتی ھے دانش کو غصہ تو بہت آتا ھے مگر وہ اس وقت کچھ کر نہیں سکتا تھا وجہ پولیس کا وہاں آ جانا تھا فلحال تو وہ وہاں سے چلا جاتا ھے مگر وہ کرن کو چھوڑنے والا تو نہیں تھا وہیں کرن جب اپنے گھر جاتی ھے تو اسکی سوتیلی ماں اسے باتیں سناتی ھے اور اس کی شادی کسی شخص سے کروانا چاہتی ھے کرن کے منع کرنے کے باوجود بھی وہ نا مانی تو کرن کو ہی ہار ماننی پڑی لیکن جب اس کا نکاح ھونے والا تھا تب دانش وہاں آ جاتا ھے وہ تو چھپنے آیا تھا وہاں مگر کرن کو دیکھ اس کا نکاح ھوتے اسے یہ سب برا لگا اور وہ کرن کو اپنے ساتھ لے چلتا ھے کسی میں بھی اسے روکنے کی ہمت نہیں تھی۔۔۔


    راستے میں کرن اسے اپنی کہانی بتا دیتی ھے کہ کیسے سب اسے باتیں سناتے تھے بوجھ سمجھتے تھے اور دانش اسے کسی جگہ چھوڑ دے تب دانش اسے بولتا ھے کہ اس وقت تو نہیں صبح وہ کہیں چلی جائے فلحال وہ اس کے گھر رہ سکتی ھے تب دانش کی کہانی پوچھتی ھے وہ لیکن دانش نہیں بتاتا مگر پھر بھی کرن کے اصرار پر وہ اسے بتا ہی دیتا ھے کہ اس کی ماں اسے بچپن میں کسی اور کے لیے چھوڑ گئی تھی اور باپ یہ صدمہ نا برداشت کر سکا اور مر گیا تب سے وہ ایسا ہی بن گیا تھا کرن کو بہت دکھ ھوا یہ سن کر ، گھر پہنچ کر وہ اسے لاونج میں رھنے کا بول کر خود اپنے کمرے میں چلا جاتا ھے وہیں صبح کرن یہ طے کر لیتی ھے کہ وہ کہیں نہیں جائے گی ادھر ہی رہے گی مگر کام کر کے ،یہ بات وہ دانش کو بھی بتا دیتی ھے جسے ناچاھتے ھوئے بھی وہ مان لیتا ھے ، دن گزر رھے تھے دانش کے دل میں بھی ایک احساس پیدا ھو رھا تھا مگر وہ ماننا نہیں چاہتا تھا کہ اسے محبت ھو گئی ھے تبھی ایک دن وہ بیمار ھو جاتا ھے تب کرن اس کی بہت کئیر کرتی ھے ، جب وہ ٹھیک ھو گیا تو باہر کام کے لیے چلا گیا تب کچھ عورتیں ان کے گھر آ کر اسے بہت باتیں سناتی ھیں کہ وہ ادھر کس رشتے سے رہ رہی تھی کرن رونے لگی تبھی دانش وہاں آ گیا اور اور ان عورتوں کو چلتا کیا تب کرن اسے روتے ھوئے کہتی ھے کہ وہ اس سے شادی کر لے چاھے اسے بیوی کی حیثیت نہ ہی دے بس دنیا کے سامنے اس سے نکاح کر لے مگر دانش اسے ٹھکرا دیتا ھے تب کرن وہاں سے جانے لگتی ھے کہ زخمی ھو جاتی ھے کچھ لوگ دانش کو سبق سیکھانے آئے تھے لیکن کرن زخمی ھو گئی تب دانش مانو پاگل ھو گیا کرن کو ایسے دیکھ کر اور اسے ھوسپیٹل لے گیا پیدل ہی، دعاؤں کے بعد کرن ٹھیک تو ھو جاتی ھے تب وہ دونوں شادی کر لیتے ھیں اور دانش اپنی محبت کا اظہار کر دیتا ھے۔۔۔۔


    جی تو یہ تھی کہانی عشق مجھ کو ھو گیا ھے ناول کی بہت سے اچھے فنی، سیڈ اور رومانٹک سینز ہم بیان نہیں کر پائے جو آپکو خود ہی پڑھنے ھوں گے ایسا ہی ھے یہ ناول، جی تو اب ہمیں دیں اجازت تو کل پھر حاضر ھوں گے ہم ایک اور اسٹوری کے ساتھ تو یوں ہی روزانہ ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رھیں تاکہ آپکو پیارے پیارے ناولز پڑھنے کو مل سکیں اللّٰہ حافظ۔۔۔۔











    1 comment:

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728