Magic Love By Malisha Rana Story Review
Magic Love By Malisha Rana Story Review
"بیٹا ، تم کہاں ہو اور کب آرہے ہو؟ بہت دیر ہوچکی ہے بچی ..." اچانک ، عدیل ، جو ہرن پر اپنی بندوق کا نشانہ بنا رہا تھا ، اس نے اپنے موبائل فون کی گھنٹی بجی۔ اس نے اپنا جیکٹ میں ہاتھ رکھا ، کھڑا ہوا ، کال اٹھا کر کان میں ڈال دی۔ پھر اس نے اپنی والدہ کی آواز سنی جس نے اسے واپس لایا۔ وہ آنے کی بات کر رہی تھی ... "میں آرہی ہوں ، میم۔ ویسے بھی اندھیرا پڑ رہا ہے۔ عدیل نے اپنی تقریر بھی ختم نہیں کی تھی جب اچانک اس نے کسی کی چیخ سنائی دی۔ تب وہ آواز کی طرف متوجہ ہوا اور کال منقطع کردی اور موبائل واپس اپنی جیکٹ میں رکھ دیا۔ اس کے سامنے ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ عدیل نے اسے اپنی طرف بھاگتے ہوئے دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ اس وقت گھنے جنگل میں لڑکی تلاش کرنا کوئی عام بات نہیں تھی۔ اب عدیل ان خیالوں میں گم تھا جب لڑکی اس کے قریب آئی اور اس کے سینے میں آگئی۔ "مجھے بچا ،
سٹوری ریویو ادھر موجود ھے۔۔۔۔
جی تو آج ہم آپ سب سے ناول میجک لو کے بارے میں بات کریں گے جن کی رائیٹر ھیں ملیشہ رانا اور اس ناول کا پارٹ ون 1 ماہ پہلے ہی پوسٹ ھو گیا تھا اور ہماری ویب سائیٹ پر موجود ھے اصل میں یہ ملیشہ رانا کا ایک شارٹ ناول اور فنٹیسی بیس پر لکھا گیا ھے جب انھوں نے اسے پوسٹ کیا تو اس ناول کو بھی بہت پسند کیا گیا وجہ اس کی بہترین کہانی تھی جو ایک قسم کی لو اسٹوری بھی ھے جی تو آج ہم اس ناول کی کہانی کو آپ سب کو بتانے والے ھیں جسے پڑھ کر آپ تجسس کے باعث اسے پڑھے بغیر نہ رہ سکیں گے اور ساتھ ہی اسے بار بار پڑھنے کا شوق رکھیں گے تو آب ہم ناول کی کہانی کی جانب بڑھتے ھیں تاکہ آپ کو پتہ تو چلے آخر کیا ھے کہانی۔۔۔
جی تو اس ناول مطلب شارٹ اسٹوری کے مرکزی کرداروں میں شمار ھوتا ھے عدیل جو کہ اس ناول کا ہیرو ھے اور بعد میں نام آتا ھے پری کا جو کہ انتہائی معصوم دنیا اور غیر لوگوں سے خوفزدہ رھنے والی جو اپنی ماں کے ساتھ جنگل کے قریب ایک ویران جگہ پر رہتی تھی وہ اس قدر معصوم تھی کہ دنیا کا علم تک نہیں ھوتا اس کی ماں ہمیشہ سے اسے دنیا سے چھپا کر رکھتی ھیں وہ تھی جو بہت اسپیشل قسم کی لڑکی ، تو اس انتہائی معصوم پری اور عدیل کی ملاقات کچھ اس طرح ھوتی ھے کہ ایک دن عدیل جنگل میں اپنے مشغلے کو پورا کرنے جاتا ھے تب رات ھونے والی تھی تو اس کی ماں اسے کال کرتی ھیں اور واپس آنے کا کہتی ھے مگر وہ اس سے پہلے وہاں سے جا پاتا اچانک اسے ایک لڑکی مدد کی پکار لگاتی اس سمت بھاگتی ھوئی اسے آتی دیکھائی دی کچھ لوگ اس کے پیچھے موجود تھے ناجانے کیا راداہ تھا ان کا ، تب وہ سیدھی عدیل کے گلے لگ جاتی ھے اور کانپتی ھوئی اس سے مدد مانگتی ھے تب عدیل جلدی سے حرکت میں آتا جو کی وہ کچھ دیر کہ لیے کھو چکا تھا تیزی سے پری کو لیے گاڑی میں بیٹھ کر اسے سٹارٹ کر دیتا ھے۔۔۔
ڈرائیو کرتے وہ غور سے اس کا جائزہ لیتا ھے جو کہ کافی زخمی حالت میں موجود ھوتی ھے تبھی وہ سوچ لیتا کہ کہ وہ پری کو ایسے تو بلکل نہیں چھوڑ سکتا تبھی اپنی ماں کو فون کر کے کچھ دن گھر نا آنے کا بول کر وہ پری کو لیے ایک فارم ھاؤس میں آ جاتا ھے جو کہ ان سبھی دوستوں کا مشترکہ تھا۔۔۔
پری ابھی تک کچھ نہ بولی تھی مکمل خاموش تھی اور اس کے پاؤں بھی اس قدر زخمی تھے کہ وہ چل بھی نہیں پا رہی تھی تب عدیل اسے گود میں اٹھائے فارم ھاؤس میں داخل ھوتا ھے اور ایک کمرے میں بیٹھا کر ایک ٹراؤزر شرٹ دیے اسے فریش ھونے کا کہتا خود کچھ کھانے پینے کو ڈھونڈنے لگ جاتا ھے تو اسے فریج سے کافی پرانا گوشت ملا جو اب مکمل خراب ھو چکا تھا اور بدبو آ رہی تھی اس سے، عدیل اسے ڈسٹ بین میں پھینک کر میگی بنائے واپس کمرے میں آیا تو پری سوئی ھوئی تھی فریش ھونے کے بعد اس کے زخم واضح ھو رھے تھے جنہیں دیکھ کر عدیل دکھی ھوتا میگی رکھے اس کی ڈریسنگ کرنے لگا ایک عجیب سی اٹریکشن موجود تھی پری میں جو عدیل کو دیوانہ کیے جا رہی تھی کوئی اتنا خوبصورت کیسے ھو سکتا ھے وہ کتنی ہی دیر یہی سوچتا رھا اور پھر خود بھی کچھ کھائے بغیر باہر صوفے پر سو گیا تب آدھی رات کو اسے کچھ آواز سنائی دی تب اس کی آنکھ کھل گئی اور وہ شور کی سمت بڑھا تو اسے کچن میں پری ڈسٹ بین کے پاس بیٹھی وہی گوشت کھاتی نظر آئی عدیل کو عجیب تو بہت لگا مگر اس نے یہ سوچا کہ شاید وہ بھوکی اتنی ھے تو اسے پری پر ترس آنے لگا پھر وہ اسے وہاں سے اٹھا کر کرسی پر بیٹھاتے ھوئے اس کے متعلق پوچھنے لگا لیکن پری کی باتیں سن اسے بہت ترس آیا اس پر۔۔۔
جی تو یہ تھا پارٹ ون یہیں تک پوسٹ کیا ملیشہ رانا نے ، اب آگے کیا ھو گا یہ جاننے کے لیے سبھی ریڈرز بہت ایکسائیٹڈ ھیں کیونکہ کہانی تو ختم ہی اس جگہ کی ملیشہ رانا نے ، تو کیا اب عدیل کو اس معصوم سی پری سے محبت ھو جائے گی وہیں پری اس کی محبت کو ایکسپٹ کرے گی بھی یا نہیں اور یہ پری اصل میں ھے کون کیا ھے اس کی اصلیت ، کہاں سے آئی تھی وہ کیا معلوم وہ سچ بھی بول رہی تھی یا نہیں ایسے بہت سے سوال ریڈرز کے دماغ میں موجود ھیں جو مجھ سمیت سبھی کو بے چین کر رھے ھیں ،
No comments