Andhi Mohabbat By Malisha Rana Story Review
Andhi Mohabbat By Malisha Rana Story Review
السلام و علیکم ایوی ون ، کیا حال ھے آپ سب کا امید کرتے ھیں کہ آپ سب اللّٰہ کے فضل وکرم سے بہت اچھے ھوں گے اور ساتھ ہی اچھے اچھے اور سب سے ہٹ کر بہترین کہانیاں اور ناولز پڑھتے ہی ھوں گے کیونکہ آج کل سوشل رائیٹرز کی تعداد میں بہت اضافہ ھو گیا ھے بہت سے ایسے لوگ جو کہ اپنے اندر ٹیلنٹ تو بہت زیادہ رکھتے تھے مگر اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ذریعہ نہیں تھا ان کے پاس ، جو آج کل بہت سی ویب سائیٹ انھیں وہی ذریعہ پیش کر رہی ھیں جن میں شمار ہماری ویب سائیٹ کا بھی ھوتا ھے ، جی تو جیسے کہ آپ سب جانتے ہی ھیں کہ ہم روزانہ کچھ نہ کچھ اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کرتے ھیں جن میں آپ کے پسندیدہ رائیٹر کے ناولز کی کہانی کا ریویو بھی شامل ھوتا ھے کیونکہ جو لوگ انھیں نہیں پڑھ پائے وہ یہ جان سکیں کہ اصل میں اس ناول کی کہانی کیا ھے کیسے اور کیا کیا ھوا اس میں اس طرح ایک فائیدہ یہ بھی ھے کہ آپ سب کو پورا ناول ایک چھوٹے سے ریویو کے ذریعے معلوم ھو جائے گا تو اگر اس کی کہانی آپکو پسند آئے تو پھر پورا ناول آپ پڑھ لیں ورنہ کوئی اور ناول سہی، اس لیے آپ خود بھی ڈیمانڈ کر سکتے ھیں ناولز کی جن کا ریویو آپکو جاننا ھو لیکن وہ ناول ہماری ویب پر ھونا ضروری ھے کیونکہ ہم صرف ان ناولز کے ہی ریویو دیتے ھیں جو ہماری ویب سائیٹ سے ریلیٹڈ ھوں جی تو آج بھی ہم اپنی ویب سائیٹ کا ناول آپ سب کے سامنے پیش کرنے والے ھیں وہ ایک بہت انٹرسٹنگ شارٹ ناول ھے جس کا ایک مقصد اور سبق بھی ھے اور اس کی رائیٹر آپ سب کی فیورٹ رائٹر ملیشہ رانا ہی ھیں جس کا ریویو پڑھ کر آپ کو بہت مزہ آئے گا یہ ایک ھارٹ ٹچنگ لو اسٹوری ھے جو بہت دکھی کر دے گی آپ سب کو کہ کیا محبت میں انسان اتنا ہی پاگل ھو جاتا ھے کہ اپنی محبت کے لیے کچھ بھی کر جانے سے باز نہیں رہتا کیا اسے اپنی ذات سے زیادہ اپنی محبت کی فکر ھوتی ھے اور وہ اس کے لیے کچھ بھی مطلب کچھ کر جاتا ھے یہ کہانی شاید آپکو رلا کر رکھ دے ایسی ہی کہانی ھے یہ تو اب ہم آپ کو زیادہ بور نہیں کریں گے اور چلیں چل کر کہانی کا ریویو پڑھتے ھیں۔۔۔
اس ناول کا نام بھی اس پر بہت جچتا ھے اندھی محبت یعنی کے انسان اپنی محبت میں اندھا ہی تو ھو جاتا ھے نا کچھ دیکھائی دیتا ھے نا سمجھ آتا ھے مگر اس ناول میں ہیروئن اصلیت میں اندھی بھی تھی تو ناول کے شروع میں ہمیں دیکھایا جاتا ھے کہ مایا جو کہ اس ناول کی ہیروئن ھے وہ گھر کے کام کر رہی تھی جب کھانا بناتے ھوئے اس کا ھاتھ جل گیا چیخ کی آواز پر اس کی والدہ کچن میں آتی ھیں اور اسے منع کرتی ھے کام کرنے سے تب مایا دکھی ھو کر خود کو ایک بوجھ کے سوا کچھ نہیں سمجھتی اسے آج تک ہر کسی کی باتیں ہی سننے کو ملی تھیں ہر کوئی اس کے اندھا ھونے کی وجہ سے اسے ریجیکٹ کر دیتا جبکہ اور بہت سی خوبیاں موجود تھیں اس میں جو اس کے اندھا ھونے کی وجہ سے کہیں مانند پڑ جاتی تھیں۔۔۔
مایا اپنی ماں سے مارکیٹ جانے کا بول کر پیسے لیے وہاں چلی جاتی ھے کیونکہ آج اس کے والد کی برتھڈے تھی مگر وہاں کی بیکری بند تھی تب وہ اور کسی بیکری میں چلی جاتی ھے لیکن باہر نکلتے ھوئے اس کا ٹکراؤ کسی سے ھوتا ھے اور کیک کے ساتھ وہ بھی زمین پر گر جاتی ھے، وہ لڑکا فجر جو کہ اس ناول کا ہیرو وہ تھا وہ مایا سے سوری بول کر اسے نیا کیک دلوا کے گھر چھوڑنے آ جاتا ھے اسی طرح دونوں کی دوستی بڑھتی جا رہی تھی کہ ایک دن مایا کے ساتھ ساتھ فجر کو بھی اس کا نابینا ھونا بہت برا لگا اور اگلے دن وہ اسے کال کر کے ڈاکٹر کے پاس لے جاتا ھے کیونکہ مایا کو کوئی اپنی آنکھیں ڈونیٹ کر رھا تھا ۔۔۔
کچھ دنوں بعد آپریشن ھوا مایا کا اور وہ دیکھنے لگی مگر اسے فجر کہیں بھی دیکھائی نا دیا تب اس کے کال کرنے پر اسے پتہ چلتا ھے کہ فجر بھی اسی ھوسپیٹل میں ایڈمٹ ھے وہ اس سے ملنے جاتی ھے تب اسے معلوم ھوتا ھے کہ فجر کی آنکھیں جا چکی ھے یہ بات سنتے ہی وہ وہاں سے چلی جاتی ھے کیونکہ وہ ایک اندھے شخص کے ساتھ زندگی نہیں گزارنا چاہتی تھی تب اس کی ماں اسے بتاتی ھیں کہ فجر نے ہی اسے اپنی آنکھیں ڈونیٹ کی ھیں اس بات پر مایا بہت شرمندہ ھوتی ھے اور فجر کو ڈھونڈنے لگ جاتی ھے مگر وہ دکھی ھو کر وہاں سے جا چکا تھا مایا اسے بہت تلاش کرتی ھے ہر ایک اس جگہ جہاں انھوں نے وقت گزارا تھا تب بالآخر فجر کو ڈھونڈ کر وہ اس سے معافی مانگتی ھے اور ساتھ ہی اس سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دیتی ھے اور فجر اسے ایسا کرنے سے منع کرتا ھے مگر وہ بضد تھی تب آخرکار وہ مان ہی جاتا ھے۔۔۔
جی تو کیسی لگی آپکو آج کی کہانی امید کرتے ھیں بہت پسند آئی ھو گیا اسے مکمل پڑھ سکتے ھیں ہماری ویب سائیٹ پر جا کر کیونکہ بہت سی باتیں ہم ریویو میں بیان نہیں کر پاتے جو آپ کو خود ہی پڑھنی ھوں گے مکمل ناول میں، یوں ہی کل پھر حاضر ھوں گے ہم ایک نئی کہانی کے ساتھ جو یقیناً آپکو بہت پسند آئے گی تو اب آپ بھی چاھیں تو فرمائش کر دیں کسی ناول کی ہم انشاللہ اس پر ریویو بھی ضرور دیں گے تو اب ہمیں دیں اجازت کل پھر ھو گی آپ سب سے ملاقات ایک نئی کہانی کے ساتھ ، لیکن یاد سے آپ سب خود بھی روزانہ ہماری ویب سائیٹ کا وزٹ کرتے رھا کریں تاکہ ہماری ویب کے ہر نئے ناول کی اپڈیٹ سب سے پہلے آپ کو مل سکے ، اللّٰہ حافظ
Click The Link To Get The Complete Novel
No comments