Bay Inteha Mohobaat By Malisha Rana Story Review
Bay Inteha Mohobaat By Malisha Rana Story Review
السلام وعلیکم ایوی باڈی کیا حال ھے ہمارے کیوٹ اور پیارے ریڈرز کا ، امید کرتے ھیں سب خیریت سے ھوں گے اور خوش باش بھی ساتھ ہی اچھے اچھے ناولز کو پڑھتے ہی ھوں گے آپ ، روز کی طرح آج پھر ہم حاضر ھیں آپ کے سامنے ایک بہت بہت بہت ہی زیادہ اچھے شارٹ ناول کے ریویو کے ساتھ جس میں آپکو محبت کی انتہا بھی نظر آئے گی ، اور محبت کی اصلیت بھی کہ آخر محبت اصل میں ھوتی کیا ھے کس طرح انسان اپنی محبت میں سب کچھ برداشت کر لیتا ھے کس طرح وہ اپنی محبت کو سمجھتا اور سمجھاتا ھے مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیتا ھے نا کہ اسے چھوڑ دیتا ھے ، فرینڈز آپ سب ایک بات سے تو واقف ھوں گے ہی کہ مشکل وقت میں ہر کوئی انسان کا ساتھ چھوڑ دیتا ھے کیونکہ انھیں خوشحال لوگوں سے ہی تعلق رکھنے سے مطلب ھوتا ھے نا کہ ایسے لوگوں کے ساتھ جن خود کوئی نہ کوئی مسلۂ پیش آیا رھے ، جبکہ مشکل وقت میں ہی کسی دوسرے کی اصلیت ہم پر واضح ھوتی ھے کہ آخر وہ انسان ہمارے بارے میں کتنا مخلص ھے اور کتنا نہیں ، رشتہ کوئی بھی ھو فرینڈز ایک دوست کا ماں باپ کا بہن بھائی کا یا بھی اپنی محبت کا ہمیں ان کی پختگی کا اندازہ مشکل وقت میں ہی ھوتا ھے ، آج کی ہماری یہ کہانی بھی کچھ اسی طرح کی ھے جس کا نام ھے بے انتہا محبت اسے لکھا جاتا پ سبھی کے فیورٹ رائیٹر ملیشہ رانا نے ، اسے پڑھ کر نا صرف آپکو ہمیشہ کی طرح ایک میسج ملے گا بلکہ آپ انجوائے بھی بہت کریں گے تو آب ہم ناول کی طرف بڑھتے ھیں تاکہ آپ کو ایک نئی خوبصورت کہانی کا علم ھو سکے۔۔۔۔
بے انتہا محبت ایک لو اسٹوری ھے جس کی شروعات کچھ اس طرح ھوئی تھی کہ رابعہ نامی ایک لڑکی جو کہ اس ناول کی ہیروئن ھے وہ اپنی بہن کے ساتھ شاپنگ کرنے ایک مال میں جاتی ھے وہاں وہ ہر دکان میں چلی جا کر بے حد خوبصورت چیزوں کو دیکھتی ھے مگر جب انھیں خریدنا چاہتی ھے تو رقم سن کر وہ خاموش ھو جاتی ھے اور وہاں سے چلی جاتی ھے اسے یوں کرتے کوئی بہت فرصت سے دیکھ رھا تھا جب وہ چپ چاپ واپس اپنے گھر جانے لگی تب ایک بچہ اس کے قریب آ کر اسے بہت سارے شاپنگ بیگز دینے کی کوشش کرتا ھے رابعہ اسے دیکھ کر حیران ھو جاتی ھے کہتی ھے یہ کس نے دیے تب بچہ ایک طرف اشارہ کرتا ھے مگر جب رابعہ اس طرف دیکھتی ھے تو وہاں کوئی نہیں تھا وہ شخص جا چکا تھا وہاں سے۔۔۔۔
رابعہ وہ گفٹس لینے سے انکار کر دیتی ھے مگر اسکی بہن کو شاپنگ بیگز پکڑ لیتی ھے اور وہ دونوں گھر آ جاتی ھے رات کو جب اس کی بہن وہ گفٹس دیکھتی ھے تو حیران رہ جاتی ھے کیونکہ یہ سب وہی چیزیں تھیں جو رابعہ پسند کر رہی تھی مگر خریدی نہیں تھی ، اگلے دن وہ کالج جا رہی تھی کہ اس کا راستے میں رکشہ خراب ھو گیا یہ بات اسے بہت بری لگی وہ پیدل چلتے ھوئے وہاں سے کالج کی طرف جانے لگی تو ایک گاڑی رکی اور کوئی شخص اسے کہنے لگا کیا آپ کو لفٹ چاھیے چلیں میرے ساتھ، رابعہ کو بہت عجیب لگا مگر پھر اس شخص نے جب اپنی اظہار محبت کی تو رابعہ بھی راضی ھو گی شام کو ہی وہ رشتہ لیے رابعہ کے گھر آ گیا اور پھر ان دونوں کی شادی ھو گئی شادی کے بعد رابعہ کی فرمائش پر رخصتی اگلے دن کی رکھی گئی تھی مگر ارت کو جب وہ دونوں ویڈیو کال کر رھے تھے تب رابعہ اچانک بے ھوش ھو جاتی ھے ، صائم یہ دیکھ دھوڑ کر ا سکے گھر آتا ھے اور رابعہ کو ھوسپیٹل لے جاتا ھے ڈاکٹرز بتاتے ھیں کہ رابعہ کے ساتھ ایک مسلۂ ھو گیا تھا اور آپریشن کی صورت میں وہ اپنی یاداشت بھول جائے گی یہ بات صائم کو ٹوڑ کر رکھ گئی جب اس نے یہی رابعہ سے کہا تو اس نے انکار کر دیا وہ صائم کو بھول کر زندگی بھلا کیسے گزار سکتی تھی۔۔۔۔
مگر پھر صائم کے سمجھانے پر آپریشن ھو گیا اور رابعہ سچ میں اسے بھول گئی شادی سے پہلے والی یادیں یاد تھیں اسے ، صایم نے اس کے ساتھ رھنے کے لیے ڈرامہ کیا کہ وہ اس کا کزن ھے لیکن رابعہ کو وہ بہت عجیب لگتا جو اس کی اتنی فکر کرتا ان کے ہی گھر پڑا رہتا ، ان سب سے دور ھونے کے لیے وہ اپنے ایک کلاس فیلو سے شادی کرنے کا کہتی ھے جس کا ریشہ آ گیا تھا صائم کو بہت تکیلف دی یہ بات مگر وہ خاموش تھا صرف رابعہ کی صحت کے لیے ،مگر رابعہ کی ماں خاموش نا رہ سکیں اور انہوں نے رابعہ کو سچ بتا دیا جو ان کر وہ حیران رہ گیا ور پھر روتے ھوئے صائم کے گلے لگ کر اس سے معافی مانگنے لگی جبکہ صائم کبھی اس سے ناراض تھا ہی نہیں ، وہ تو اب سب بہت زیادہ خوش تھا کہ جیسے بی سہی اس کی محبت اسے مل ہی گئی۔۔۔
جی فرینڈز یہ تھی کہانی بے انتہا محبت ناول کی ، ملیشہ رانا نے ہمیشہ کی طرح آج بھی کمال کی کہانی لکھی ھے جسے آپ اگر مکمل پڑھنا چاہتے ھیں تو ہماری ویب سائیٹ پر پڑھ لیں باقی آج کی کہانی کیسی لگی اس بات کا اظہار کریں یقیناً پسند تو بہت آئی ھو گی آپ کو اب ھے ہی ایسی اچھی ، صائم جیسا شوہر جو اپنی بیوی اپنی محبت کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتا تھا اتنی بے انتہا محبت کرتا تھا وہ رابعہ سے کہ اگر رابعہ اسے بھول بھی گئی تب بھی وہ اسے نہیں بھولا وہ تو جانتا تھا نا سب ، رابعہ کی اس حرکت کے بعد بھی اسنے سچائی نہیں بتائی اس ڈر سے کہ کہیں رابعہ کا کوئی برا نا ھو جائے اب محبت میں ایسے ہی تو ھوتا ھے کم ایسے ہی تو ھو جاتے ھیں اپنی محبت کے معاملے میں آج بس اتنا اور اب کل بھی ہم آئیں گے اس سے بھی زیادہ بہترین کہانی کے اسٹوری ریویو کے ساتھ ، تب تک کے لیے اللّٰہ حافظ
No comments