Fitrat By Malisha Rana Story Review
Fitrat By Malisha Rana Story Review
السلام علیکم آل ، کیا حال ھے دوستوں آپ سبھی کا امید تو یہی ھے کہ سب ٹھیک ٹھاک ھوں گے اور آج کل کیونکہ رمضان المبارک کا بابرکت پاک مہینہ چل رھا ھے تو آپ سبھی کے لیے بھی خوشیوں سے بھر پور ھو گا یہ ماہ ، جی تو اس بات سے آپ سبھی واقف تو ھیں ہی کہ ہم روز کچھ نا کچھ اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کرتے ھیں جن میں اب زیادہ تر اسٹوری ریویوز شامل ھیں تو آج بھی ہم حاضر ھے ایک نئی بہت بہت انٹرسٹنگ اور سبق آموز کہانی کے ساتھ ، یہ ناول بھی ملیشہ رانا نے ہی لکھا ھے اور اسے بھی باقی سبھی کی طرح بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا اب آپ سوچیں گے کہ ایسا بھی کونسا ناول ھے یہ تو اس کا ناول ھے فطرت ، جسے آپ کی رائیٹر نے 1 ماہ پہلے لکھا تھا اس میں انسان کی فطرت کے بارے میں بیان کیا گیا ھے کہ چاھے کچھ بھی ھو جائے انسان کو کتنی ہی خوشیاں اور اس کی اوقات سے بڑھ کر حیثیت مل جائے مگر وہ اپنی فطرت سے مجبور ھو کر کوئی نا کوئی ایسا کام ضرور کر دیتا ھے جو بعد میں پچھتاوے کے اور کچھ حاصل ھونے کا سبب نہیں بنتا، اور تو اور جو انسان اسے اتنی اہمیت دیتا ھے یا اس پر بھروسہ کر بیٹھتا ھے اسے خود پر افسوس ھونے لگتا ھے کہ آخر اس نے ایسا کیا ہی کیوں تھا کیوں وہ سمجھ نا پایا اس انسان کی فطرت کو ، جیسے کہ بہت سی مورل کہانیوں میں بتایا جاتا ھے کہ انسان اپنی فطرت کبھی نہیں چھوڑتا ویسے ہی آج ہم اپنی اس ناول کو آپ کے سامنے پیش کر کے ایک سبق دینا چاھیے ھیں کہ مانا اس بات کو کہ فطرت تبدیل نہیں ھوتی انسان کی مگر وہ کوشش تو کر سکتا ھے نا خود کو بدلنے کی۔ اپنی عادتیں بدلنے کی کسی ایک انسان کے لیے خود کو مکمل چینج کرنے کی ، یہ مشکل تو ضرور ھو گا مگر ناممکن نہیں کوشش کرنے سے کیا کچھ نہیں ھو سکتا تو یہ تو پھر بھی آپ کے بس میں ھے ، تو اب ہم کہانی کی جانب بڑھتے ہیں تاکہ آپ کو اس بہت اچھی کہانی کے بارے میں معلوم ھو سکے۔۔۔۔
یہ کہانی ھے ایک رابیہ نامی لڑکی کی جو اپنی فطرت کی باعث اپنے شوہر کو کھو دیتی ھے ساتھ ہی ایک بہت بہترین زندگی سے محروم ھو جاتی ھے ، رابیہ اپنے کمرے میں بیٹھی گانا گا رہی تھی تب اس کی دوست سدرہ اسے کہتی ھے کہ وہ کیوں اتنی خوش رہتی ھے یہ کام کرتے ھوئے جبکہ کسی بھی لڑکی کو وہ کام پسند نہیں جو آن سے کروایا جاتا ھے تب رابیہ اسے کہتی ھے کہ وہ عام لڑکیوں سے الگ ھے وہ خود کے لیے جیتی ھے اور ایسی بھی کیا برائی ھے اس کام میں جو وہ غمزدہ رھا کرے سدرہ اسے کہتی ھے کہ وہ تو اس جگہ کی مالکن کی بیٹی ھے تبھی ایسے بول رہی ھے لیکن رابیہ کو کوئی اثر نہیں ھوتا تب سدرہ اس کی باتوں پر افسوس کرتی وہاں سے چلی جاتی ھے ، شام کو رابیہ کو اس کی ماں سب کے سامنے اپنا ھنر پیش کرنے کا کہتی ھے تو وہ اپنے اس ھنر کی وجہ سے سب کو اپنا دیوانہ بنا دیتی ھے وہیں اسے ایک شخص نے بہت پسند کیا اور پھر رابیہ اسے اپنی حسن کے جادو سے مکمل دیوانہ کر دیتی ھے وہ رابیہ کو اتنا پسند کرنے لگا تھا کہ وہ وہ اس سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کرتا ھے تب اس کی ماں بھی رابیہ سے ھاں کرنے کو کہتی ھے مگر رابیہ کو شادی نہیں کرنی تھی پھر جیسے تیسے وہ شادی تو کر لیتی ھے چودھری حیدر سے مگر شادی کے بعد بھی وہ اپنی ہر حرکت سے یہ ظاہر کرتی وہ وہ کس قسم کی لڑکی ھے چودھری حیدر سمیت سبھی کو آس کی حرکتیں بری لگتی تھیں اور انھیں نے اسے چینج ھونے کو کہا بھی مگر رابیہ کسی کی نہیں سنتی تھی کہ آخر میں وہ ایک ایسا کام کر دیتی ھے جس سے چوھدری حیدر اسے اپنی زندگی سے نکال باہر کرتا ھے اس دفعہ تو حد ہی کر دی تھی اس نے آج اس نے اپنے شوہر جس نے ا سپر اعتماد کیا اس کو اپنی زندگی میں شامل کیا اس سے محبت کی آج اسی کے بھورے کو توڑ دیا تھا اس نے آج اسی کے ساتھ بے وفائی کر دی تھی اس نے اور سب سے بڑھ کر اسے اپنی اس حرکت پر کوئی افسوس بھی نہیں تھا بس یہی بات زیادہ بری لگی چوھدری حیدر کو ، اس کے اس عمل نے حیدر کو بہت دکھی کر دیا تھا وہ پچھتانے لگا کہ آخر کیوں اس نے رابیہ جیسی لارکی کو اپنی عزت بنایا ، رابیہ کو تو ناجانے فرق پڑا یا نہیں مگر وہ اپنی وجہ سے بہت لوگوں کو رسوا کر چکی تھی اگر بعد میں وہ اپنے عمل پر پچھتائی بھی تب کوئی فائیدہ نہیں ھوگا کیونکہ گیا وقت کبھی واپس نہیں آ سکتا اور اربیہ جیسی عورتیں خود اپنی زندگی برباد کر دیتی ھیں صرف وقتی خوشی کی خاطر وہ دوسروں کو بھی دکھی کرنے سے باز نہیں رہتی۔۔۔۔
جی تو یہ تھی کہانی فطرت ناول کی امید کرتے ھیں آپکو پسند آئی ھو گیاب ھے ہی ایسی بہترین مگر روی سے زیادہ آپکو اسے مکمل پڑھنے میں مزہ آئے گا اور ایک میسج بھی تو ملا ھو گا آپ کو کہ انسان کو اپنی فطرت تبدیل کرنے کوشش ضرور کرنی چاہیے، آج کے لیے بس اتنا ہی کل پھر ھوں گے حاضر ہم آپ سب کے سامنے ایک بہت پیاری کہانی کے ساتھ اور تب تک کے لیے خوش رھیں آباد رھیں اور ہمارے ناولز پڑھتے رھیں کیونکہ اب ہم آپ کے سامنے پہلے سے بھی زیادہ انٹررسٹنگ ناولز کو پیش کرنے والے ھیں جو نا صرف لانگ ھوں گے بلکہ اب تک کے سب سے بہترین ناولز ثابت ھونے والے ھیں وہ تو کیا آپ کو ان کا انتظار رھے گا اپنے رائے سے ضرور نوازا کریں آج کے لیے بس اللّٰہ حافظ
No comments