Header Ads

  • Breaking News

    Main Gunagar Tera By Malisha Rana All Chapters


    Main Gunagar Tera By Malisha Rana All Chapters


    Main Gunagar Tera By Malisha Rana All Chapters



    " جی ٹھیک کہہ رہے ہے آپ اور بہت بہت بہت شکریہ آپ کا آپ نے مجھ پر اتنا بڑا احسان کیا ہے میں نوکری کر کے آپ کے سارے پیسے لوٹا دوں گی۔۔۔۔"


    وانیہ کی بات پر شاہد ہسنے لگ گیا۔۔۔


    " اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے سو چِل۔۔۔۔"


    " نہیں نہیں میں کبھی بھی کسی کا احسان نہیں رکھتی یہ لیں یہ میری ماما کی چین ہے تب تک آپ یہ رکھ لیں پلیز۔۔۔۔"


    وانیہ نے اپنے گلے سے سونے کی چین نکالتے ھوئے شاہد سے کہا۔۔۔۔


    " نہیں نہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔"


    " نہیں پلیز آپ رکھ لیں اسے پھر بعد میں میں پیسے لوٹا کر واپس لے لوں گی اسے۔۔۔"


    " اچھا ٹھیک ہے۔۔۔"


    شاہد نے وانیہ کے ھاتھ سے چین لیے اپنی جیب میں ڈال لی۔۔۔


    " لیں سر گھر آ گیا میرا اور پھر سے تھینک یو سو مچ۔۔۔"


     مسکراتے ہوئے شاہد کا شکریہ ادا کرتی وہ گاڑی سے نکل کر گھر کی جانب جانے لگ گئ لیکن جب وہ گھر پہنچی تو اس کی خالہ نے زور سے دروازہ کھولتے ہی اس کے منہ پر تپھڑ مار دیا۔۔۔


     شاہد کی گاڑی میں ہانیہ کا بریسلٹ گر گیا تھا جسے دیکھتے ہی اٹھا کر وہ بھی گاڑی سے اتر کر وانیہ کو اسے لوٹانے لگا تو سامنے دھکا دے کر اس کی خالہ نے اسے گھر سے نکال دیا۔۔۔۔

     

    " دوبارہ اپنی شکل مت دیکھانا مجھے۔۔۔"


    " خالہ پلیز ایسے مت کریں میں کہاں پر جاؤں گی۔۔۔"


    وانیہ روتے ھوئے دروازہ کھٹکھاتے ھوئے ان کی منتیں کرنے لگی۔۔۔


    اپنی خالہ کی منہ سے ادا ھونے والے الفاظ وانیہ کو مزید دکھی کر گئے وہ روتے روتے جب پیچھے مڑنے لگی تو شاہد وہاں کھڑا تھا۔۔۔


    "  آ۔۔۔آ۔۔۔آپ یہاں کیوں۔۔۔؟؟؟


     " تم کہاں جاوں گی اب۔۔۔؟؟؟

     

    " م۔۔۔م۔۔۔میں کہیں بھی چلی جاؤں گی سر آپ فکر نہیں کریں۔۔۔۔"


    اپنے آنسو صاف کرتی وہ بھرائی ھوئی آواز میں بولی۔۔۔


    " تم میرے ساتھ چلو۔۔۔"



    " اوکے۔۔۔"


     وانیہ کے کہنے پر شاہد کاندھے اچکاتا وہاں سے چلا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی گاڑی وانیہ کی نظروں سے اوجھل ھو گئی ساتھ ہی شاہد اس کا بریسلٹ بھی اپنے ساتھ ہی لے گیا تھا جسے واپس کرنا وہ بھول ہی گیا تھا وہیں شاہد کو جاتا دیکھ کر وانیہ بھی روتے ہوۓ سڑک پر چلنے لگ گئ۔۔۔۔

     

    " کہاں پر جاؤں میں کیا کروں گی میرا تو کوئی بھی نہیں ہے اپنی دوست تارا کے پاس جاؤں کیا کچھ دن تو رہ ہی لوں گی۔۔۔"


    وانیہ خود سے ہی ایک فیصلہ کرتی پیدل چلتی اپنی دوست کے پاس چلی گئ لیکن اس کی ماں نے وانیہ کو رہنے کے لیے صاف منع کر دیا اور پھر سے وانیہ اکیلے سڑک پر جانے لگ گئ تھک ہار کر اسے ایک پارک نظر آیا تو وہ وہاں جا کر بیٹھ گئ۔۔۔۔


    وانیہ نے روتے ھوئے سچے دل سے دعا کی اور وہیں بیٹھی رہی شاہد رات ہوتے ہی معمول کے مطابق گاڑی میں بیٹھ کر ایسے ہی پھرنے لگ گیا تھا



    Main Gunagar Tera By Malisha Rana All Chapters


    DOWNLOAD LINK


    Online Reading






    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728