Header Ads

  • Breaking News

    Pyar Ky Qabil By Malisha Rana Story Review

     

    Pyar Ky Qabil By Malisha Rana Story Review

    Pyar Ky Qabil By Malisha Rana Story Review



    السلام علیکم فرینڈز ، کیا حال چال ھے آپ کا ، جیسے کہ میری سوچ کے مطابق آپ لوگ بالکل ٹھیک ھوں گے سہی کہا نا میں نے ، تو فرینڈز یہ بات تو آپ سب جانتے ہی ھو کہ ہم زور کچھ نا کچھ تو پوسٹ کرتے ہی ھیں اپنی ویب سائیٹ پر جو آپ سبھی کو بہت بہت زیادہ پسند آتا ھے اور آپ شوق سے پڑھتے ھو اسے ، ویسے ہی آج بھی ہم آپ سبھی کے سامنے ایک نیا سب سے یونیک ناول لے کر آئے ھیں جو آپ کی خدمت میں پیش کیا جائے گا، جیسے کے ہمارے ہر ناول ہر کہانی کا کوئی نا کوئی مقصد ضرور ھوتا ھے ویسے ہی اس ناول کا بھی ایک مقصد ھے جو شاید کسی نا کسی انسان کی رہنمائی کرنے کا سبب بن جائے ، اس شارٹ ناول کا نام ھے پیار کے قابل جو اپنے نام کی طرح ہی بہت دلچسپ ھے اور یہ آپ سب کو سوچنے پر مجبور کر دینے کی حیثیت ضرور رکھتا ھے کہ کیا انسان کو پہلی ہی نظر میں محبت ھو جاتی ھے کیا انسان اپنی محبت کے لیے کچھ بھی کر جانے کا حوصلہ رکھتا ھے کیسے وہ اپنی محبت کے لیے اس کی ایک خوشی کے لیے سب کچھ کر لیتا ھے اسے کسی بات کی پرواہ ہی نہیں رہتی نا کچھ سوچنے سمجھنے کے قابل رہتا ھے وہ اس کے لیے اگر سب سے ضروری کچھ ھوتا ھے تو وہ صرف اپنی محبت اور اس کے متعلق کر چھوٹی سے چھوٹی بات ھوتی ھے تو بہت کر لی باتیں فرینڈز،  جی تو اب ہم آپکو اس ناول کی کہانی سے آگاہ کرتے ھیں تاکہ آپ کو ایک نئی خوبصورت کہانی کے متعلق معلوم ھو سکے۔۔۔۔


    پیار کے قابل ناول کے مرکزی کردار صرف دو ہی ھیں جن میں پہلے نام اس ناول کے ہیرو کا آتا ھے یعنی کامران اور پھر بات کرتے ھیں ہم اس ناول کی ہیروئن کی یعنی کے سائرہ کی ، ناول کے شروع میں دیکھایا جاتا ھے کہ کامران ایک سنجیدہ قسم کا انسان ھے جسے اپنی پڑھائی کے ساتھ بہت لگاؤ ھے اس کے علاؤہ وہ اور کسی چیز میں کوئی انٹرسٹ نہیں لیتا تھا اور اسی بات پر اس کے دوست بہت حیران تھے وہ اسے کہتے تھے کہ پڑھائی کے آگے بھی ایک زندگی ھے جسے وہ جینا ہی نہیں چاہتا تو کامران ان سے یہی کہتا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ھونا چاہتا ھے ان سب فضول کاموں کے لیے اس کے پاس وقت نہیں ھے یوں ہی ایک مرتبہ پھر سے اپنے دوستوں سے بحث کر کے وہ اپنے گھر واپس آتا ھے تب اس کی ماں کسی سے فون پر ھنس ھنس کر بات کر رہی تھی کامران کو انھیں اس طرح دیکھ کے کچھ حیرانگی ھوئی وہیں اس کی ماں نے اسے دیکھا تو بعد میں کال کرنے کا کہتیں فون بند کر گئیں اور کامران کو کھانا وغیرہ دینے لگیں تب باتوں باتوں میں انھوں نے ذکر کیا اپنی بہن کی بیٹی سائزہ کا ، وہ چاہتی تھیں کہ کامران اور اس کی شادی ھو جائے ساتھ ہی انھوں نے سائزہ کی تصویر اسے سینڈ کر دی لیکن اس دفعہ بھی کامران کا وہی جواب تھا کہ وہ ان کاموں میں نہیں پڑنا چاہتا۔۔۔


    رات کو وہ پڑھائی کے بعد اپنے موبائل کو دیکھتا ھے تو سائزہ کی تصویر دیکھتا ہی رہ جاتا ھے پھر اس کی ماں ان دونوں کو کافی شاپ پر ملنے کا بولتی ھیں اور وہاں سائرہ کو معلوم ھوتا ھے کہ کامران کافی میں 2 چمچ نمک ڈال کر پیتا ھے یہ بات عجیب تو بہت تھی مگر وہ ھنسے لگی یوں ہی پھر ان دونوں کی شادی ھو جاتی ھے اور پھر دو بچے بھی جن کی وہ شادیاں کر دیتے ھیں ان دونوں کے رشتے میں محبت کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ بہت زیادہ تھی جس وجہ سے ان کا رشتہ بہت مضبوط تھا لیکن پھر ایک دن اچانک کامران اس دنیا سے کوچ کر جاتا ھے اور سائرہ اسے یاد کر کے ہر وقت روتی رہتی تھی کہ ایک دن اسے کامران کے سامان میں کچھ لیٹرز ملتے ھیں جنہیں پڑھنے پر سائرہ کو معلوم ھوتا ھے کہ کامران نمک والی کافی کبھی نہیں پیتا تھا وہ تو اس سے غلطی سے کہہ ھو گیا تھا اور سائرہ اس بات پر ھنس پڑی تھی اس لیے اس نے نمک والی چائے کافی کو ہی اپنا لیا اتنی ہی محبت کرتا تھا وہ سائرہ سے ، سائرہ یہ لیٹرز پڑھ کر بہت روتی ھے اسے کامران کی پھر سے بہت یاد ستانے لگی تھی یہی تھی اس کی پاک محبت کتنی زیادہ محبت کرتا تھا وہ سائرہ سے پہلی ہی نظر سے جو اس کے لیے کچھ بھی جانے جانے سے گریز نہیں کیا ہوتی زندگی نمک والی چیزیں ہی پیتا رھا کیونکہ اس ایک بات سے اس کی محبت اس کی سائرہ کو خوشی ملی تھی تو اسی بات ہر قائم رھا وہ اس کا دل ہی نہیں کیا اپنی سائرہ کو سچ بتانے کا مگر بتانا تو ضروری تھا اس لیے وہ لیٹر لکھ چکا تھا جسے کافی ٹائم بعد ہی سہی مگر سائرہ نے پڑھ تو لیا۔۔۔


    تو فرینڈز یہ کہانی اسی جگہ ختم ھو جاتی ھے اس سے آگے سائرہ کو بس اپنی محبت اپنے شوہر کی یاد ہی آئے گی بہت زیادہ ، مگر اب اس ناول کو اگر مکمل پڑھنا ھے آپ کو تو ہماری ویب سائیٹ پر مل جائے گا آپ کو یہ ناول ، پڑھنا بھی چاھیے آپ کو اسے کیونکہ ریویو میں سب کچھ واضح نہیں ھو پاتا ، اب ایک چھوٹے سے ریویو میں کیسے سارا ناول بتائیں ہم اسی لیے مین پوائنٹس واضح کر دیتے ھیں تو اب ناول کو پڑھیں آپ اور ساتھ ہی ویب سائیٹ پر آتے رھیں تاکہ آپ کا بھی دل لگا رھے اب ہمیں دیں اجازت کل آئیں گے آپ کے سامنے ایک نئے ناول کی اسٹوری ریویو کے ساتھ تب تک کے لیے خدا حافظ فرینڈز آپ بھی اچھے ناولز پڑھتے رھیں جو کہ ہماری ویب سائیٹ پر ایک کثیر تعداد میں موجود ھے اور سامی سے مل بھی جائیں گے آپکو اب اور خوش رھیں آپ سبھی کیونکہ آپ کے خوش رھنے سے ہی آپ سے منسلک باقی لوگ خوش رہ پائیں گے۔۔۔۔


    Click The Link To Get The Complete Novel

    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728