Header Ads

  • Breaking News

    Stranger Girl By Rana Hasan Ahmad All Chapters


    Stranger Girl By Rana Hasan Ahmad All Chapters



    Stranger Girl By Rana Hasan Ahmad All Chapters



    روز کی طرح آج بھی مارگریٹ اپنے ڈیڈ سے بحث کر رہی تھی۔۔۔


    " آپ مجھے باہر کیوں نہیں جانے دیتے۔۔۔؟


     مارگریٹ کے ڈیڈ جن کا نام وکٹر تھا وکٹر اپنی بیٹی کو سمجھانے کی کوشش کرتے ھیں۔۔۔

     

    بیٹی یہ باہر کی دنیا تمہارے لئے ٹھیک نہیں ہے تمہاری سپر پاور دیکھ کر یہ دنیاینا کے لوگ ڈر جائیں گئے۔۔۔"


    وکٹر کا پھر سے منع کرنا مارگریٹ کو غصہ دلا گیا اورا سے غصے میں وہ اپنے کمرے میں چلی جاتی ہے اور وکٹر کار میں بیٹھ کر بار کی طرف چلا جاتا ہے اور بار میں ڈرنک کرنے لگتا ہے اور سوچنے لگتا ہے کہ اتنی دولت کا کیا فائدہ جب میری بیٹی آزادی سے گھوم پھر بھی ہی نہیں سکتی ہے اور پھر شام کو گھر واپس آتا ہے تو اس کی بیٹی گھر نہیں ہوتی ہے وہ خود اور اپنے تمام نوکروں کو مارگریٹ کو ڈھونڈنے پر لگا دیتا ہے اور ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ جنگل میں پہنچ جاتا ہے اور اپنی بیٹی کو نام لے کر بلانے لگتا ہے۔۔۔


    " مارگریٹ مارگریٹ کہاں پر ہو تم پلیز واپس آ جاؤ۔۔۔"


     اور اس طرح وہ ساری رات مارگریٹ کو ڈھونڈتے رہتے ہیں اور صبح ہو جاتی ہے سب تھک کر گھر واپس چلے جاتے ہی اور دوسری طرف مارگریٹ اپنی 16 سال کی زندگی میں پہلی بار گھر سے باہر نکلی تھی اس لئے وہ واپس جانے کا راستہ بھول جاتی ہے اور چلتے چلتے اس کو کافی بھوک لگ جاتی ہے اور پھر اس کو ایک ریسٹورنٹ نظر آتا ہے اور ریسٹورنٹ سے بہت اچھے کھانے کی خوشبو آتی ہے اس کو بھوک تو لگی ہوتی ہے اس لئے وہ ریسٹورنٹ کے طرف چل پڑتی ہے اور کھانا چورا کر بھاگ جاتی ہے اور ریسٹورنٹ کا مالک اس کے پیچھے بھاگتا ہے تو مارگریٹ اپنی سپر پاور سے اس آدمی کو ہوا میں اڑا دیتی ہے اور بھاگ جاتی ہے اور جنگل میں جا کے چھپ جاتی ہے شام کو کچھ دوست جو مارگریٹ کی عمر کے ہوتے ہیں وہ جنگل میں آتے ہیں اور کھیلنے لگ جاتے ہیں مارگریٹ یہ سب چھپ کر دیکھ رہی ہوتی ہے اور پھر آچانک ایک لڑکے کی نظر مارگریٹ پر پڑتی ہے اور وہ جنگل میں ایک لڑکی کو دیکھ کر ڈر جاتا ہے اور بھاگنے لگتا ہے پھر مارگریٹ اپنی سپر پاور سے اس لڑکے کو ہوا میں الٹا لٹکا دیتی ہے سب دوست یہ دیکھ کر ڈر جاتے ہیں اور مارگریٹ کو سوری کرنے لگتے ہیں کے۔۔۔۔

     

    " یہ تو تھوڑا پاگل ہے اس کو نچے اتار دو۔۔۔" 


    وہ ان کی بات مان لیتی ہے پھر سارے دوست اس کے پاس آ کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور پہلے اس سے نام پوچھتے ہیں تو وہ اپنا نام لڑکوں کو بتاتی ہے اور پھر وہ ان کا نام پوچھتی ہے تو سب اپنا نام باری باری بتاتے ہیں ایک کا نام ٹوم اور ایک کا نام ویسٹن اور ایک سٹیون تھا جو تھوڑا پاگل تھا پھر وہ اس سے پوچھتے ہیں کہ۔۔۔


    " تم کہاں سے آئی ہو۔۔۔؟


     تو مارگریٹ بہت یاد کرنے کی کو شش کرتی ہے لیکن اس کو کچھ یاد نہیں آتا ہے اور وہ رونے لگتی ہے اور ان کو سب بتا دیتی ہے کے۔۔۔

     

    " وہ بھول گئی ہے کہ اس کا گھر کہاں ہے۔۔۔"


     تو لڑکے اس کو چپ کرواتے ہیں تب تک کافی رات ہو گئی تھی اور پھر ٹوم اس کو کہتا ہے کہ۔۔۔

     

    " تم میرے گھر آ جاؤ کیونکہ کافی رات ہو گئی ہے اور تم جنگل میں کیسے رہو گئی اور کل صبح ہم تمہارا گھر ڈھونڈ لیں گے۔۔۔"


     اور پھر مارگریٹ ٹوم کے ساتھ اس کے گھر چلی جاتی ہے اور ٹوم اس کو بیسمنٹ میں چھپا دیتا ہے اور فرج سے کچھ کھانے کی چیزیں لا کر اسے دے دیتا ہے اور پھر اپنے کمرے میں جا کر سو جاتا ہے اور بیسمنٹ میں مارگریٹ اپنی سپر پاور سے اپنے گھر کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اس کو کچھ نہیں نظر آتا ہے اور پھر وہ بھی سو جاتی ہے اور اگلے دن تینوں دوست طبیعت خراب کا بھانہ کر کے سکول سے چھٹی کر لیتے ہیں اور ٹوم کے گھر آ جاتے ہیں اور بیسمنٹ میں سب بیٹھ کر سوچنے لگتے ہیں کہ اس کو گھر کیسے پہنچائیں اور پھر ویسٹن مارگریٹ سے پوچھتا ہے کے آخری بار وہ کس جگہ پر آ کہ بھول گئی تھی کہ اس کو کہاں جانا ہے تو اس کو یاد آ جاتا ہے تو وہ سب اپنی سائکل پر نکل پڑتے ہیں مارگریٹ ٹوم کے پیچھے بیٹھ جاتی ہے اور ان کو اس جگہ لے جاتی ہے وہاں پر تین راستے ہوتے تھے جو الگ الگ علاقوں کی طرف جاتے تھے وہ سب اس جگہ سوچنے لگتے ہیں کہ اب کون سا راستہ مارگریٹ کے گھر کی طرف جاتا ہے اور کچھ دیر بعد ٹوم بولتا ہے کہ وہ ایک ایک کر کے سب راستوں پر جائے گئے کسی ایک پر تو مارگریٹ کا گھر ضرور ہو گا اور وہ چل پڑتے ہیں۔۔۔۔

     

    پہلے وہ دائیں طرف والے راستے پر چل پڑتے ہیں اور چلتے جاتے ہیں کافی دور جانے کے بعد بھی ان کو کوئی گھر نظر نہیں آتا ہے اور وہ تھوڑی دیر رک جاتے ہیں اور ایک درخت کے نیچے بیٹھ جاتے ہیں کچھ دیر بعد سٹیون اپنے بیگ سے کچھ کھانے کو نکالتا ہے اور باہر رکھ دیتا ہے بھوک تو سب کو ہی لگی تھی اور سب کھانے لگتے ہیں اور پھر تھوڑی دیر بیٹھ کر پھر سے اس راستے پر چل پڑتے ہیں۔۔۔۔


     تھوڑی دور جانے کے بعد گھنا جنگل شروع ہو جاتا ہے اور وہ سب آگے چلتے جاتے ہیں اور پھر ایک جگہ پر ان کو ایک بس کھڑی نظر آتی ہے جس میں کافی لوگ بیٹھے ہوتے ہیں تو ویسٹن آگے جاکر دیکھتا ہے تو اس بس میں کچھ گنڈوں نے قبضہ کیا ہوتا ہے ایک گنڈے کی نظر ان پر پڑ جاتی ہے اور وہ ان سب کو پکڑنے کے لئے بھاگتا ہے اور وہ سب جنگل کی طرف اپنی سائکل پر بھاگ جاتے ہیں اور وہ گنڈا بھی ان سب کے پیچھے بھاگنے لگتا ہے اور پھر تھوڑی دور جانے کے بعد راستہ بند ہو جاتا ہے تب تک وہ گنڈا بھی ان کے پاس آ جاتا ہے تب مارگریٹ اپنی پاور استعمال کرتی ہے اور اس گنڈے کو اتنی زور سے لات مارتی ہے کے وہ آسمان میں ہی غائب  ہو جاتا ہے اور پھر مارگریٹ کہتی ہے کے اب ان کو باقی لوگوں کی مدد کرنی چاہے اور وہ سب بس کی طرف چل پڑتے ہیں اور اتنی دیر میں وہ اپنا دوسرے آدمی کو بھی بھیج دیتے ہیں اور اس کو مارگریٹ اپنی پاور سے ویسے ہی ہوا میں اڑا دیتی ہے اور اب وہ بس کے اندر موجود باقی کے گنڈوں کو ختم کرنے چل پڑتے ہیں۔۔۔۔

     

      ایک آدمی ان کو بتاتا ہے کہ یہ راستہ دوسرے شہر کی طرف جاتا ہے اور پھر سب لوگ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور وہ سب واپس اس جگہ ہی آجاتے ہیں جہاں سے ان سب نے شروع کیا تھا اور اتنی دیر میں شام ہونا شروع ہو جاتی ہے۔۔۔

      

     ٹوم کہتا ہے کہ ہم سب اپنے اپنے گھر واپس چلتے ہیں اور کل پھر سے اس جگہ سے شروع کری  گئے اور ٹوم اور مارگریٹ ٹوم کے گھر چلے جاتے ہیں مارگریٹ بیسمنٹ میں چلی جاتی ہیں اور ٹوم کچھ کھانا لے کر آ تا ہے اور وہ دونوں مل کر کھاتے ہیں اور پھر ٹوم اپنے کمرے میں جا کے سو جاتا ہے۔۔۔





    Stranger Girl By Rana Hasan Ahmad All Chapters


    Online Reading








    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad

    ad728