Woh Aashiqui Hai Meri By Malisha Rana Complete Novel
Below And Get
وہ جب اپنے کمرے میں داخل ھوا تو اس کی نظر سامنے زمین پر بے ھوش پڑے وجود پر ٹھہر سی گئی جسے وہ دو گھنٹے پہلے بری طرح مار پیٹ کر گیا تھا۔۔۔۔۔
مگر اب جب غصہ ختم ھو گیا تو اپنی جان سے عزیز بیوی کو یوں زمین پر بے سدھ پڑا دیکھ کے اسے اپنی سانس رکتی ھوئی محسوس ھوئی۔۔۔۔۔
"اینجل اینجل اٹھو میری جان !!!
اس نے اپنی بیوی کے گالوں کو ہلکا سا تھپتھپاتے ھوئے اسے ھوش میں لانے کی کوشش کی مگر اس کا کوئی خاص اثر نہیں ھو رھا تھا۔۔۔۔۔
"آئی ایم سوری آئی ایم ایکسٹریملی سوری مائے اینجل !!! "پلیز یار اٹھو میں مر جاؤں گا تمہارے بغیر بہت برا ھوں نا میں بٹ یار میں تمہیں کھو نہیں سکتا اتنی ہمت نہیں ھے مجھ میں۔۔۔۔۔" زندگی میں ایک واحد تمہارا رشتہ ہی ھے میرے پاس۔۔۔۔۔"
وہ مسلسل اپنی بیوی کو ھوش میں لانے کی جدو جہد میں مصروف کبھی اس کے نیل پڑے گال کو تھپتھا کر تو کبھی اس کے پورے چہرے کو اپنے ھونٹوں سے چھو کر۔۔۔۔۔
کتنا کرب تھا اس وقت اس کی آواز میں کتنی وحشت تھی اس کی نظروں میں جیسے کسی انمول چیز کو کھو دیکھنے کا خوف ھو۔۔۔۔۔۔۔
وہ دیوانہ وار اپنی محبت ھونٹوں کے ذریعے اپنی اینجل کے چہرے پر نچھاور کر رھا تھا جس سے اب اس کی بیوی کے جسم میں ہلکی ہلکی سے حرکت محسوس ھونے لگی تھی شاید یہ اس کی محبت کی ہی شدتوں کا اثر تھا کہ وہ اب ھوش میں آنے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔
وہ اپنی بیوی کو اپنے سینے سے اسی طرح چپکائے رو رو کر اسے ھوش میں لانے کی کوشش کر رھا تھا کہ وہ ھوش میں آ کر ایک بار پھر بے ھوش ھو جاتی اتنی ہی سختی سے وہ اسے اپنے سینے سے لگائے زمین پر بیٹھا مسلسل بول رھا تھا۔۔۔۔۔۔۔
"پلیز یار ایک بار ٹھیک ھو جاؤ آئی پرومس میں دوبارہ ایسے کبھی نہیں کروں گا پلیز اینجل پلیز یار۔۔۔۔۔"
اب اس نے بولتے ھوئے ایک پل کے لئے اپنی بیوی کو خود سے الگ کیا تو اچانک اس کی نظر اپنی بیوی کے ھونٹ کے کنارے پر جمے خون پر گئی۔۔۔۔۔۔
جو شاید بہہ بہہ کر اب جم چکا تھا بس یہ خون دیکھنے کی دیر تھی وہ ایک بھی سیکنڈ ضائع کیے بغیر فوراً جھکا اور اپنے ھونٹوں کو اس زخم پر رکھ دیا شاید یہ بھی ایک طریقہ تھا اپنی طرف سے مرہم لگانے کا۔۔۔۔۔۔
جبکہ اس کے ایسا کرنے کی دیر تھی اس کی بیوی جو ھوش میں آنے کی کوشش کر رہی تھی فورآ آنکھیں کھول کر لمبے لمبے سانس لینے لگی۔۔۔۔۔۔
" پ۔۔۔۔۔پانی !!!
کچھ دیر اسی طرح سانس لینے کے بعد جب اس کی حالت کچھ سمبھلی تو بہت آہستہ سے اس کے لبوں سے ٹوٹے پھوٹے الفاظ ادا ھوئے جسے سنتے ہی اس کے شوہر نے ایک بھی پل ضائع کیے بغیر جلدی سے اسے اپنی گود میں اٹھایا اور بیڈ پر بیٹھا کر پانی کا گلاس اپنی اینجل کے لبوں سے لگا دیا جسے وہ ایک ہی سانس میں ختم کر گئی۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر جیسے ہی اس نے نظر اٹھا کر اپنے شوہر کو دیکھا تو ڈر کر نہیں نہیں کرتی بیڈ کی پشت کے ساتھ چپک کر آنکھیں بند کیے بری طرح کانپنے لگی۔۔۔۔۔۔۔
اس کے کپکپاتے ھونٹ مسلسل کچھ بول رھے تھے جن کی آواز اتنی کم تھی جو اس کے شوہر تک پہنچنے میں ناکام ھو رہی تھی۔۔۔۔۔۔
" سوری یار میں ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا بٹ تم بھی تو ہمیشہ ضد کرنے لگتی ھو تمہیں پتہ ھے نا کہ مجھے بحث کرنے سے کتنی نفرت ھے غصہ آ جاتا ھے مجھے پھر بھی تم مجھے سمجھتی ہی نہیں۔۔۔۔۔۔"
" آئی لو یو اینجل آئی رئیلی لو یو"
" تم تو اینجل ھو نا میری تو سمجھا کرو نا مجھے۔۔۔۔۔"
وہ تیزی سے اپنی اینجل کے پاس گیا اور پھر زبردستی اسے سینے سے چپکا کر کسی پاگل جنونی انسان کی طرح بولتے ھوئے اس کی کمر سہلانے لگا۔۔۔۔۔
اگر کوئی نارمل انسان اس کے اس روپ کو دیکھ لیتا تو یقیناً اسے ایک مکمل سائیکو انسان کا خطاب دیتا ایسے ہی برتاؤ کر رھا تھا وہ۔۔۔۔۔۔۔
"اینجل میں بہت اکیلا ھوں کبھی کوئی رشتہ نہیں ملا مجھے اس معاملے میں میں ہمیشہ سے بہت غریب رھا ھوں لیکن جب تم ملی نا مجھے تو مجھے لگا مجھے میری دنیا مل گئی مجھے بھی کوئی ایسا رشتہ مل گیا جو مجھے سمجھے گا جو ہمیشہ میرے ساتھ رھے گا جو مجھے محبت کرے گا۔۔۔۔۔"
" تم کرتی ھو نا مجھ سے محبت اینجل کہیں تم آج کے بعد مجھ سے نفرت تو نہیں کرنے لگو گی۔۔۔۔ "
اس نے ایک پل کے لئے اپنی اینجل کو خود سے الگ کر کے اس کی خوفزدہ نظروں میں اپنا جواب ڈھونڈنا چاہا جبکہ اس کی بیوی مسلسل ڈر سے کانپ رہی تھی۔۔۔۔۔۔
"میں یہ برداشت نہیں کر پاؤں گا اینجل میں مر جاؤں گا
اینجل یا اس دنیا کو آگ لگا دوں گا تمہیں ہمیشہ میرے پاس رہنا ھے کیونکہ تم میری ھو محبت کرتی ھو مجھ سے تو میری ہر برائی سمیت مجھے برداشت کرو گی۔۔۔۔"
" محبت کرتی ھو نا مجھ سے اینجل میں سہی کہہ رھا ھوں نا میں ؟؟؟
اس نے دوبارہ سے اپنی بیوی کو کاندھوں سے تھام کر اس سے وہی سوال کیا مگر اس دفعہ ھاتھوں میں سختی واضح طور پر اس کی اینجل اپنے کاندھوں پر محسوس کر سکتی تھی تبھی ڈر اور خوف سے وہ تیزی سے اپنے سر کو ھاں میں ہلا کر اپنے شوہر کو یقین دلانے لگی۔۔۔۔۔
جبکہ اس کے ایسا کرنے سے اس کا شوہر ایک بار پھر آگے کو جھکا اور پھر سے اپنی ایجنل کے ھونٹ کے زخم کو وہ اپنے ھونٹوں سے چھونے کے بعد اپنا سر اس کی گود میں رکھ چکا تھا اب اس کے چہرے پر خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔۔۔۔۔۔
تمہاری قربت ہی میرا سکون ھے اینجل جب میں تمہارے قریب ھوتا ھوں نا تو میں بالکل وہ شخص نہیں ھوتا جو میں اس دنیا کے سامنے ھوتا ھوں جس سے یہ سب لوگ ڈرتے ھیں۔۔۔۔۔"
" مجھے کسی بات سے کوئی لینا دینا نہیں ھے کچھ بھی نہیں چاھیے مجھے میں تو صرف اپنی اینجل کو اپنے پاس رکھنا چاہتا ھوں اس سے عشق کرنا چاہتا ھوں اور بدلے میں اس کی محبت چاہتا ھوں یہ تو کوئی ناجائز فرمائش نہیں ھے نا ایجنل اتنا تو حق میرا بھی بنتا ھے نا۔۔۔۔۔۔"
" اب تمہیں ہمیشہ میرے ساتھ رہنا ھے اینجل کیونکہ تم تو میری اینجل ھو اور میں تمہارا ڈائمن۔۔۔۔۔"
👻👻👻👻👻👻👻👻👻👻
Woh Aashiqui Hai Meri By Malisha Rana Complete Novel
No comments